Sunday, 5 January 2014

ہر قسم کے نزلہ زکام کے لیے بہترین نسخہ


ہر قسم کے نزلہ زکام کے لیے بہترین نسخہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اجوائن دیسی ۔ 5 گرام
دار چینی ۔ 10 گرام
سونٹھ ۔ 10 گرام
دانہ بڑی الائچی ۔ 7 گرام

سب اجزاء کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور محفوظ کرلیں ۔
روزانہ آدھا گرام سفوف پودینہ کے قہوہ کے ساتھ یا تازہ پانی کے ساتھ صبح شام استعمال کریں
ہر قسم کے نزلہ ، زکام ، ڈسٹ الرجی ، چھینکیں آنا اور کیرا کو جڑ سے ختم کرتا ہے ،
دوائی تب تک جاری رکھیں جب تک آرام نہ آجائے

نسخہ جوشاندہ گاؤزبان برائے دمہ و الرجی وغیرہ ۔


نسخہ جوشاندہ گاؤزبان برائے دمہ و الرجی وغیرہ ۔

بہت خاص قسم کا جوشاندہ ہے جو کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ، تنگی تنفس، الرجی اور چھنکیں وغیرہ، بالائی اور زیریں تنفسی اعضاءکی سوزش، میں بہت مفید ہے، بلغم کو خارج کر کے سانس کی نالیوں کو کھول دیتا ہے۔

ہوالشافی

1.گاؤزبان(Borago Officinalis)،
2.خولنجان (Alpinia Galangal)،
3.زوفا (Hyssopus Officinalis)،
4.سپستان (Cordia Latifolia)،
5.تخم میتھی(Trigonella Foenum-Graecum)،

طریقہ تیاری اور استعمال:

ہر ایک 3 ، 3 گرام ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دے کر صبح شام خالص شہد(Pure Honey) ملا کر پینا چاہئے ۔

نوٹ:
*زیابیطس کے مریض شہد یا چینی ملائے بغیر نیم گرم پیئں

دل کیسے کام کرتا ہے


دل کیسے کام کرتا ہے
آپکا دل طاقت کا ایک انمول سرچشمہ ہے۔ جو کہ ہر ایک منٹ میں 5 سے 6 گیلن (20 سے 25 لیٹر) خون آپ کے پورے جسم میں پہنچاتا ہے۔

آؤ سمجھیں کہ دل کام کیسے کرتا ہے۔

دل کی بیماریوں کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ھم یہ سمجھیں کہ دل کام کیسے کرتا ہے۔ دل بھی جسم کے دوسرے پٹھوں کی طرح پٹھوں کا مجموعہ ہے، اور اس کو بھی اپنا کام کرنے کے لئے خون، آکسیجن اور قوت بخش غذاکی ضرورت ھوتی ہے۔ یہ دن میں تقریباً ایک لاکھـ (100،000) مرتبہ دھڑکتا ہے۔ اور جسم کے خون کے گردشی نظام کو خون پہنچاتا ہے۔ خون کا ہر دور آپ کے پھپڑوں سے تازہ آکسیجن اور جسم کے لئے ضروری مقوی غذا جسم کے ہر گوشے اور ہر خلیے تک پہنچاتا ہے۔ واپسی پر خون اپنے ساتھـ ہر خلیے سے نکلا ھوا فضلہ جیسے کاربن ڈائی اکسائیڈ کو خلیوں سے دور لے جاتا ہے۔ یہ وہ عمل ہے جس کے بغیر ھمارا زندہ رھنا ناممکن ہے۔

دل کی بیماری کیا ہے
دل کی بیماریاں اس وقت شروع ھوتی ہیں جب کولیسٹرول، چربی، اور چونا (کیلشیم) خون کی نالیوں (شریانوں) میں جمنا شروع ھو جاتا ہے۔ کولیسٹرول، چربی اور کیلشیم کے جمنے کے اس عمل کو (آتھیروس کلیروسس) کہتے ہیں۔

دل کی بیماری کیا ہے؟

جیسا کہ اوپر لکھا ہے کہ دل کی بیماریاں اس وقت شروع ھوتی ہیں جب کولیسٹرول، چربی، اور چونا (کیلشیم) خون کی نالیوں (شریانوں) میں جمنا شروع ھو جاتا ہے۔ کولیسٹرول، چربی اور کیلشیم کے جمنے سے دل کو خون فراھم کرنے والی شریانوں میں خون کے گذرنے کا راستہ تنگ ھوجاتا ہے ، اور دل کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی۔ دل کو آکسیجن کی یہ کمی سینے میں درد کا باعث بنتی ہے، اور اس کو انجائنا بھی کہتے ہیں۔

دل کی بیماری اور ھارٹ اٹیک
دل کو خون فراھم کرنے والی شریانوں میں رکاوٹ دراصل ھارٹ اٹیک (heart attack) کا سبب بنتی ہے۔ اس کو میڈیکل کی زبان میں (myocardial infarction) or یا دل کی دھڑکنوں کا اچانک بے ترتیب ھو جانا، یا اچانک دل کا دھڑکنا بند ھو جانا ۔ (sudden cardiac arrest) بھی کہتے ہیں

دل کی بیماریوں اور ھارٹ اٹیک کا باھمی تعلق۔

جب دل کو خون فراھم کرنے والی شریانوں میں کولیسٹرول، چربی، اور چونا (کیلشیم) کے جمنےسے رکاوٹ اس انتہا کو پہنچ جائے کہ وہ شریانوں میں ٹوٹ پھوٹ اور شکستگی پیدا کر دے، تو یہ رکاوٹ دل کو خون فراھم کرنے والی شریانوں میں خون کے خلیوں کے جمنے کی وجہ بن جاتی ہے۔ خون کے یہ منجمد ذرے دل کے پٹھوں کو خون کی فراھمی بند کر دیتے ہیں ۔ دل کے پٹھوں کو خون کی فراھمی کا رکنا ہی ھارٹ اٹیک کا موجب بن جاتا ہے۔ اس کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ اچانک دل کی دھڑکن کا رک جانا جو موت کا سبب بن سکتا ہے۔

Saturday, 4 January 2014

نظر کی کمزوری (Eye side Weekness)


نظر کی کمزوری (Eye side Weekness)

بادام ، ناریل ، سونف ، اخروٹ ، خشخاش تمام دواوٴں کو برابر وزن لیکر سفوف بنائں اور روزانہ صبح نہارمنہ 1 چمچ دودھ ک ہمرہ لیں

( For Kidney & Bladder Stone ) گردے و مثانہ کی پھتری :


( For Kidney & Bladder Stone ) گردے و مثانہ کی پھتری :

کھیرا کے بیج - 25 گرام
ککڑی کے بیج - 25 گرام
خربوزہ کے بیج - 25 گرام
سوڈا کھانے کا - 5 گرام
نمک کھانے کا - 5 گرام

کو باریک سفوف میدہ کی طرح کرلیں 1 چائے کی چمچ 2 وقت گرم دودھ سے کھائیں ۔

  • پانی کا استعمال زیادہ کریں خشک غذائیں کم سے کم کردیں ۔

جگر کی صفایٴ کیلےٴ ؛ ( Liver Cleansing )


جگر کی صفایٴ کیلےٴ ؛
( Liver Cleansing )
سونف 1 چمچ ،گلاب کے پتے آدھی چمچ ،ادرک 1 ٹکڑی ،الاٴچی ۲ عدد ۔

تمام دواوٴں کا ایک کپ قہوہ تیار کرلیں، ، ، ، صبح شام استعمال کریں

فالج کیلےٴ (FOR PARALYSIS)




فالج کیلےٴ (FOR PARALYSIS)

لونگ 3 گرام ، دارچینی 5 گرام ، لہسن 7 گرام ، سرسوں کا تیل 125 گرام ۔ تمام دواوٴں کو تیل میں جلا کر چھان کر محفوظ کرلیں
صبح و شام اس تیل کی مالش کریں

دوا : دارچینی 5 گرام ، لونگ ۲ گرام ، اجواءن ۵ گرام ، سونٹھ ۲ گرام کو باریک سفوف کرلیں صبح و شام صرف ١ چٹکی کے برابر استعمال کریں