Tuesday, 24 February 2015

مثانہ کی کمزوری کا علاج

مثانہ کی کمزوری کا علاج
بعض حضرات صرف اس بنا پر نماز ترک کردیتے ہیں کہ ان کے کپڑے پیشاب کرنے کے بعد آنے والے قطروں سے ناپاک ہو جاتے ہیں، حالانکہ شریعت کی رو سے اس بیماری میں نہ وضو ٹوٹتا ہے اور نہ ناپاکی کی حالت ہوتی ہے۔ مجبوری کی حالت میں نماز ہو جاتی ہے، تاہم اس بیماری کے خاتمہ کے لئے نسخہ پیش خدمت ہے، استعمال کرکے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ھوالشافی
کشتہ سکہ ایک تولہ، کشتہ فولاد ایک تولہ، کشتہ قشر بیضہ مرغ 2 تولہ
ترکیب تیاری
تینوں کشتوں کو باہم ملا لیں اور کسی اچھی سی شیشی میں محفوظ کرلیں،
مقدار خوراک:
چھوٹے کیپسول میں بھر لیں اور صبح شام مکھن ایک چمچ کے ساتھ استعمال کریں، علاج کی مدت ایک ماہ ہے،