تمباکو نوشی کے نقصانات
1- تمباکو کے زہریلے اجزاء میں سب سے زیادہ خطرناک "نکوٹین" ہے۔
2- چائے کی طرح اسکا نشہ بھی غیرمحسوس ہوتا ہے، جو آہستہ آہستہ جسم پر مہلک اثر کرتاہے۔
3- تقریبا ایک تولہ نکوٹین اگر اکٹھی استعمال کی جائے تو انسان کو ہلاک کرنے کے لئے کافی ہے۔
4- سگار کے تمباکو میں 8فیصد نکوٹین ہوتی ہے جسے اگر انسانی جسم میں داخل کیا جائے تو 2 انسانوں کو ہلاک کرنے کے لئے کافی ہے۔
5- ایک سگار کے دھوئیں میں اٹھارہ سگریٹوں سے زیادہ نکوٹین ہوتی ہے۔ سگریٹ اس لئے زیادہ مہلک شمار ہوتا ہے کہ اس میں کاغذ کا مضرصحت دھواں شامل ہوتا ہے۔
6- تمباکو نوشی سے خون جلدی گاڑھا ہوجاتا ہے۔
7- تمباکو نوشی سے خون کے سرخ ذرات کم ہوجاتے ہیں۔ دماغ کمزور ہوجاتا ہے اور سر میں بھاری پن پیدا ہوجاتا ہے۔ سردرد کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔
8- منہ اور گلے میں خراش اور سوزش اور خشکی پیدا ہوجاتی ہے۔
9- ہونٹ، زبان, گلے اور پھیپھڑوں کا کینسر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
10- بینائی کمزور، آنکھوں میں غبار، لال نقطے پیدا ہوجاتے ہیں۔
11- دانتوں کی سفیدی خراب ہوجاتی ہے اور پیلے ہوجاتے ہیں۔
12- اس سے معدے کمزور ہوجاتا ہے، بھوک کم ہوجاتی ہے۔
13- رعشہ، بے خوابی، چڑچڑاپن اور بدمزاجی تمباکو نوشی کے ثمرات ہیں۔
14- اسکا دھواں مہلک ہوتا ہے، ہوا کی نالیوں میں خراش پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کے زہریلے اثرات سے پھیپھڑے خراب ہوکر تپ دق اور سل پیدا ہوجاتی ہے۔
15- تمباکونوشی سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، سانس جلدی پھولنے لگتا ہے اور حواس خمسہ ناکارہ ہوجاتے ہیں۔
16- اس سے پھیپھڑوں میں ایسے بخارات جمع ہوجاتے ہیں جو ہمیشہ کے لئے بلغم پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
17- تمباکونوشی سے نہ صرف استعمال کرنے والے کی صحت متاثرہوتی ہے بلکہ پاس بیٹھنے والا بھی اتنا ہی متاثر ہوتا ہے۔
18- تمباکو نوش کے تولیدی جراثیم کمزورہوجاتے ہیں اور نتیجے میں اولاد بھی کمزور پیدا ہوتی ہے۔
19- اگر عورت کو تمباکونوشی کی عادت ہو تو تب بھی اس کی تولیدی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے اور انڈے کمزور پڑجاتے ہیں۔
20- عورتوں میں اس سے رحم کی خرابی پیدا ہوجاتی ہے اور سگریٹ نوش حاملہ خواتین کے بچے نسبتا کمزور اور قد میں چھوٹے رہ جاتے ہیں۔
21- تمباکو نوشی سے جسم کا اعصابی نظام درہم برہم ہوجاتاہے۔
8-