Wednesday, 18 March 2015

سرپھوکہ


* سرپھوکہ *
یہ بوٹی بہت سے امراض کے سر کاٹ دینے والی ھے اس لئے طب میں سرپھوکہ کے نام سے مشہور ھے. پاکستان میں ھرجگہ مل سکتی ھے اور پنسار سٹور سے بھی ملتی ھے.
اس کا مزاج گرم تر ھے
مقدارخوراک پانچ گرام تک
¤ خواص ¤
مصفا خون ، معدہ کو طاقت دیتی ھے، جگر اور تلی کو مفید ھے، پیشاب آور ھے، پتھری توڑتی ھے، زھریلے امراض کو ختم کرتی ھے، جسم کے اندر تمام زھریلے مادوں کو نکالتی ھے، جدید ریسرچ میں کینسر تک کام کرنے والی بوٹی ھے.
¤ نسخہ نمبر 1 ¤
جن مریضوں کے معدہ، جگر یا تلی میں ورم اور زخم ھوں یا کوئی پھوڑا ھو اور خون الٹی یا پاخانہ میں آتا ھو ان کیلئے یہ نسخہ انتہائی مفید اور مجرب ھے. لاکھوں خرچ کرکے فائدہ نہ ھو تو یہ نسخہ کام کر جاتا ھے. تمام گلا سڑا مادہ اور سدے خارج ھو جاتے ھیں.
سرپھوکہ = سو گرام
آکاس بیل = سو گرام
آملہ = سو گرام
مرچ سیاہ = سو گرام
زخم حیات = سو گرام
تمام کو پیس کر سفوف بناکر رکھیں. ایک چھوٹی چمچ صبح خالی پیٹ اور ایک چمچ عصر کے وقت جب پیٹ خالی ھو تو ایک کپ پانی میں گھوٹ کر چھان کر پلا دیں. چند دن میں اثر دکھاتا ھے.

.
¤ دوسرا نسخہ ¤
سرطان یعنی کینسر کے لئے لاکھوں کروڑوں روپے درکار ھوتے ھیں اور بار بار "کیمو تھراپی" کروانی پڑتی ھے. یہ نسخہ بالکل درست اور ھر بار رزلٹ دینے والا ھے. تمام اطبا حضرات اور باقی دوستوں سے گذارش ھے کہ جسے کینسر کے پنجے میں دیکھیں تو صرف ایک دفعہ بناکر ضرور دیں. اللہ کے فضل سے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے انشاء اللہ تعالی
> سرپھوکہ = سو گرام
زخم حیات = سو گرام
ڈھاک کی چھال = سوگرام
پودینہ = سو گرام
برھم ڈنڈی = سو گرام
منڈی بوٹی = سو گرام
جل نیم = سو گرام
مرچ سیاہ = سو گرام
کتھ سفید = سو گرام
نیل کنٹھی = سو گرام
سب کو الگ الگ پیس کر سفوف بنا کر پھر آپس میں مکس کر کے جار میں رکھیں.
پانچ گرام سفوف یعنی ایک چمچ چھوٹی روزانہ چائے یا دودھ سے. اگر حالت زیادہ خراب ھو تو صبح شام
انشاء اللہ صرف دس سے پندرہ دن کے اندر اندر رزلٹ دے گی.