Sunday, 15 December 2013
سردیوں کی طاقت ور غذائیں ۔۔ آپ کو مضبوط بنائیں
سردیوں کی طاقت ور غذائیں ۔۔ آپ کو مضبوط بنائیں
نیا سال آنے والا ہے اور سردی شباب پر ہے ۔ سردیو ں کا موسم صحت کی بحالی اور توانا ئی حاصل کرنے کا موسم ہو تاہے ۔ کمزور اور ناتواں افرا د اس موسم کے شا کی رہتے ہیں ۔ سردیو ں میں جسم زیا دہ حرارت طلب کر تا ہے ۔ حرکت بھوک میں اضا فہ کر تی ہے ۔ بھو ک اچھی غذاﺅ ں سے دور ہو گی تو جسم میں اچھا خون بنے گا ۔ پٹھے اور پورا جسم مضبو ط ہو گا ۔ جاڑا ہر وقت روئی کا بنولہ بنے رہنے کا مو سم نہیں ہو تا ۔ اس میں صبح و شام اپنی پسند ، سکت اور عمر کے لحاظ سے ورزش کیجئے ، یہا ں تک کہ جسم میں گرمی محسوس ہو نے لگے ۔ دورانِ خون کے تیز ہو نے سے معدہ بھی تیز ہو جائے گا اور بھوک چمک اٹھے گی ۔ اسے اچھی توانائی بخش غذائیں دیجئے، وہ بڑی عمدگی اور مستعدی سے انہیں ہضم کر کے آپ کو توانا بنا دے گا۔ اسی لیے سردی کو جوانی و توانائی کا موسم بھی کہتے ہیں ۔ سردی چمکتی ہے تو فصلِ شبا ب بھی نکھر آتا ہے لیکن یہ اسی و قت ممکن ہے کہ آپ احتیا ط سے ورزش کریں ،بیما ر نہ ہوں اور مقوی غذا ئیں استعمال کریں ۔جو کچھ کھائیں اسے جز و بدن بنا ئیں ۔
ایک اصول یہ بھی یا د رکھیں کہ ان تدا بیر اور غذاﺅ ں سے حاصل ہو نے والی طا قت یعنی شبا ب کا صرف ایک ہی مصرف نہ ہو بلکہ اسے اپنی ہمہ جہت بھلائی کے لیے جمع رکھئے اور احتیا ط سے خر چ کیجئے تا کہ آنے والی گرمیوں کی کلفتو ں اور با رشوں کی زحمتو ں میں وہ آپ کا ساتھ دے ۔ شبا ب یہ ہے ، کہ آپ ہر کا م ، عبا دت ، ورزش ، محنت ، مطا لعہ ، جدو جہد ، عمدگی اور پوری لگن کے ساتھ کر سکیں ۔ یہا ںتک کہ اگلے جاڑے میں آپ پھر اپنے جسم میں زیا دہ توانائی اور حرارت ذخیرہ کرنے کے لیے مستعد رہیں ۔
جا ڑوں میں قدرت ہمیں کئی مقوی سبزیو ں ، پھلو ں اور خشک میوو ں سے نوا زتی ہے ۔دوسرے موسموں میں ان میں سے بہت سی اشیا یا تو ملتی نہیں اور ملتی بھی ہیں تو مو سم کی سختی ہمیں کھانے او رہضم کرنے کی اجا زت نہیں دیتی ۔ ان کے علا وہ کئی مقوی جڑی بوٹیا ں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں ۔ اس موسم سرما میں استعمال کے لیے اپنی پسند ، سکت اورصحت کے لحاظ سے یہ غذائیں اور جڑی بوٹیا ں کھا ئیے ، توانا اور پر شباب ہو جائیے ۔ ہا ں یہ یا درہے کہ اضا فہ توانائی میں ہو نا چاہیے ۔ وزن میں بلا ضرورت اضا فہ ٹھیک نہیں ۔
انڈے
انڈے ایک بڑی مقوی غذا ہیں ۔ اس مو سم میں انہیں استعمال کر نے سے جسم توانا ہو تاہے ۔ قوتِ شباب میں اضا فے کے لیے نیم بر شت یا ادھ ابلا انڈا بہترین ہو تا ہے ۔ سوتے وقت یا نا شتے میں ایک دوانڈے خو ب پھینٹ کر گرم گرم دودھ شامل کر کے پینا ایک بہترین قوت بخش ناشتا ہو تاہے ۔ زیا دہ مقوی بنا نا ہو تو اس میں شہد ، دس با رہ بادام اور تھوڑی سی زعفران کا اضا فہ کیا جا سکتا ہے ۔ خون میں کو لسٹرول کی کثرت کی صورت میں زیا دہ انڈو ں کا استعمال منا سب نہیں ہو تا۔
انڈو ں کا مقوی حلوہ
ایک انڈے کو پھینٹ لیں اور اس کے برا بر گھی اور پیا ز کے رس میں شہد یا چینی ملا کر ہلکی آنچ پر گرم کریں ۔ لئی کی طرح گاڑھا ہونے پر اسے کھا نے کے بعد اوپر سے ایک پیا لی تا زہ گرم دودھ پی لیں ۔ توانائی اور طاقت کی لہریں پو رے جسم میں دوڑنے لگیں گی ۔
ایک اور مقوی حلوا
گائے کے ایک سیر دودھ کو جو ش دیں ۔ جب ایک تہا ئی دودھ رہ جا ئے تو اس میں چار انڈو ں کی زرد یا ں ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ دودھ گاڑھا ہو کر نصف رہ جائے تو اس میں نشا ستہ تیس گرام ، اصلی گھی تین چار چمچے میں بھون کر حلوے میں شامل کریں ۔ اب ڈیڑھ گرام دار چینی ، ثعلب مصری چھ گرام ، پسی ہو ئی شکر بقدر ذائقہ اور عرق گلا ب تین چمچے (کھانے کے ) اور ایک رتی یا چٹکی زعفران ملا کر نیم گرم کھائیں۔ جا ڑوں کے لیے یہ بہترین نا شتہ ہے ۔ اس کے بعد کسی اور نا شتے کی ضرورت نہیں ہو تی ، لیکن اسے ہضم کرنے کے لیے مضبو ط معدے اور اچھی ورزش کی ضرورت بھی ہو گی ۔
مقوی حریرے
یو ں تو مغزیا ت کے تقریباً تمام حریر ے مقوی ہو تے ہیں ، لیکن یہ حریرہ خاص طور پر مقوی شباب ہے۔ میٹھے چھلے ہو ئے با دام 20 عدد، مغز اخروٹ ثابت 20 عدد، 20 چلغو زوں کا مغز اور نشا ستہ 20 گرام ، ان سب کو سِل یابلینڈ ر میں پانی کے ساتھ باریک کر لیں اور نرم آنچ پر پکائیں ۔ اسی میں تھوڑا سا مکھن اور چینی پسند کے مطابق ملا کر ثعلب مصری 2 گرام ، بہمن سفید 2 گرام اور شقاقل مصری 2 گرا م کا باریک سفوف ملا کر استعمال کریں ۔ اوپر سے دودھ بھی پی سکتے ہیں یا مغز یا ت دودھ ہی میں پیس لیں ۔
گو کھرو کا حریرہ
گو کھرو 50 گرا م کو تین بار دودھ میں بھگو کر خشک کرلیں اور سفوف بنا کر رکھ لیں ۔ سفید خشخاش 10 گرا م ، مغز با دام شیریں 6 گرام ، عرق گلا ب نصف پیا لی ، ثعلب مصری 6 گرا م ، بہمن سفید 6 گرام ، تخم شلجم، پان کی جڑ ، شقاقل مصری ایک ایک گرا م پیس لیں ۔ گوکھرو کا سفو ف 5 گرام تمام دواﺅ ں کے ساتھ دودھ میں شامل کر کے خوب پھینٹیں اور چینی بقدر ذائقہ ملا کر ایک دو جوش دے کر پئیں ۔
چنے کا مقوی حلوا
بھنے اور چھلے ہو ئے چنو ں کا آٹا 20 گرام ، نشا ستہ 20 گرام ، سرخ چا ولو ں کا آٹا 20 گرام ، میٹھے بادام کا مغز ، چلغوزے کا مغز ، پستہ اور اخروٹ کا مغز ہر ایک20 گرام ، تو دری سرخ و تو دری سفید ، ہر ایک 15 گرام پیس کر اصلی دیسی گھی اور چینی ڈال کر حلوا بنائیں اور صبح یا رات کو 30 گرام ایک پیا لی دودھ کے ساتھ کھا ئیں ۔
چنو ں کے مقوی پکو ڑے
ایک کلو چنے کی دال صاف کر کے را ت دودھ میں بھگو کر صبح باریک پیس کر اصلی گھی میں پکو ڑے تل لیں اور جب یہ گرم ہو ں ہا تھ سے مسل کر باریک کر لیں ۔ اصلی گھی میں بھون کر شکر شامل کر کے رکھ لیں ۔ یہ سفو ف بہت ذائقے دار ہو گا اس لیے 4-5 چائے کے چمچو ں کے برا بر ہی کھا ئیں ۔
ما ش کا حلوا
ایک پیا لی ما ش کو صا ف کر لیں اور پیا ز کے رس دو پیا لی میں بھگو کر خشک کے کے پیس لیں ۔ اس آٹے کو اصلی گھی اور شکر کے ساتھ بھون کر اس میں مغزیا ت کا اضا فہ کر کے رکھ لیں ۔ 25-20 گرام کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں ۔ خوشبو کے لیے پسی ہو ئی دار چینی کا اضا فہ کر سکتے ہیں ۔
دودھ چھوارے
رات کو ڈیڑھ پیا لی گرم دودھ میں دو چار چھوارے گٹھلی دور کرکے بھگو دیں ۔ صبح گرم کر کے چھوا رے کھا لیں اور دودھ پی لیں اور ضرورت ہو تو چینی بھی ملا لیں ۔ بانجھ مر دو ں کے لیے یہ زیا دہ مفید ثابت ہوتاہے ۔
پیا ز کا حلوہ
سر خ چھلکے والی پیا ز ایک کلو ، دودھ دو کلو ، گھی اصلی ایک کلو ، چینی یا دیسی شکر ایک کلو ، خشخا ش250 گرام ، دار چینی 50 گرام ، مغزِ با دام شیریں 50 گرام ، پستہ 50 گرام ، مغزِ چلغو زہ 50 گرام ، اخروٹ کی گری 50 گرام ، سفید تل ہلکی آنچ پر بھنے ہوئے 50 گرام ، پیا ز کو چھیل کر باریک کا ٹ کر اسٹین لیس اسٹیل یا قلعی دار بر تن میں دودھ ، شکر اور دار چینی کے ٹکڑوں کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ دودھ خشک ہونے پر دار چینی کے ٹکڑے نکا ل کر پھینک دیں اور اب اس میں گھی ڈال کر بھونیں ۔ جب حلوا سا بن جائے تو خشخاش باریک پیس کر اور دیگرمیوہ باریک کتر کر شامل کر کے ٹھنڈا ہونے پر مرتبان میں احتیا ط سے رکھ لیں ۔ صبح و شا م 20-20 گرام یہ حلوا استعمال کریں ۔
اخروٹ اور شہد
ایک صاف مر تبا ن میں اخروٹ کی گریا ں شہد میں ڈال کر ڈیڑھ ماہ رہنے دیں اور پھر روزانہ 25-20 گرام تک یہ گریا ں اور شہد خوب چبا کر کھائیں اوپر سے دودھ پی لیں ۔
مقوی پو ریا ں
سیا ہ تل ، اسگندھ ، تخم کونچ کا مغز ، بداری کند ، ہم وزن لے کر باریک کر لیں اور اس کے برابر سر خ چا ولو ں کا آٹا ملا کر رکھ لیں ۔ 20 گرام یہ سفوف گائے یا بکری کے دودھ سے ذرا پتلا گو ند ھ کر اس کی پو ریا ں اصلی گھی میں تل کر دودھ کی کھیر کے ساتھ کھا ئیں ۔
سادہ مقوی نسخے
٭رات کے کھا نے کے بعد کھجو ر یا چھو ہا رے ( پانچ چھے ) خوب چبا کر کھائیں اور اوپر سے دودھ پی لیں ۔ ٭کالے چنے آدھی مٹھی ، گرم دودھ میں بھگو کر صبح خو ب چبا کر کھائیں اور دودھ بھی پی لیں اس میں تھوڑے گڑ کا اضا فہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ٭سفید تِل ہلکے بھون کر رکھ لیں ۔ دو چائے کے چمچے اس تِل کے برا بر شکر ملا کر کھانے سے شبا ب کی فصل پر بہار آتی ہے ۔ اسی میںبا دام شیریں کا اضا فہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ٭ مو صلی سفید کا سفو ف اور شکر چھ چھ گرا م کھا کر دودھ پی لیں ۔ اسی طر ح ثعلب مصری اور ستا ور کا سفوف بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ٭سینبھل کی جڑکا سفوف 6 گرام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ ٭کچھ عرصے تک روزانہ مو لی کے بیج 6 گرام کھا نے سے بھی طاقت میں اضا فہ ہو تا ہے ۔
مقوی سبزیا ں
ان میں گا جر اور شلجم سر فہر ست ہو تے ہیں ۔ خاص طور پر اس مو سم میں گا جر یا اس کے رس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔ دودھ میں پکی ہوئی گا جریں ، تھوڑے گڑ یا شہد کے ساتھ کھانے سے توانائی اور شباب میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اسی طر ح اس مو سم میں شلجم کے علا وہ پا لک، میتھی کے ساگ اور مٹر کے با قاعدہ استعمال سے جسم میں توانائی اور امراض سے مقابلہ کرنے کی صلا حیت بڑھ جا تی ہے ۔
مقوی میوے
تمام خشک میوے جسم کے خلیا ت کی تعمیر اور استحکا م میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں ۔ خاص طو ر پر چلغو زے کے مغز (ایک مٹھی )کے استعمال سے خلو ت کی رعنائیو ں میں نما یا ں اضا فہ ہو جا تا ہے ۔ فصلِ شباب پر نکھا ر کے یہ نسخے آسان بھی (جاڑوں میں قدرت ِ مہر باں ہمیں کئی مقوی غذاﺅ ں سے نوا زتی ہے ۔ اس مو سم میں انہیں خوب استعمال کیجئے )ہیں اور سستے بھی ۔ ہر شخص ان سے اپنی صحت اور سکت کے مطابق استفا دہ کر سکتا ہے ۔
جا ڑا اور بوڑھے
بو ڑھو ں کو اس مو سم میں خاص طور پر گا جریں اور لہسن زیا دہ استعمال کرنا چاہیے ۔ چھلے ہو ئے لہسن ہلکی آنچ پر دودھ میں گلا کر گھی اور مصری کے ساتھ بھون کر دو چار چمچے چائے کی مقدار میں کھا تے رہنے سے سردی کی تکلیفیں دور رہیں گی اور جسم میں حرارت و توانائی بھی بڑھے گی ۔
شہد اور پیا ز کا رس
ایک کلو اصلی شہد اور ایک کلو سرخ پیا ز کا رس ملا کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ جب ایک کلو شہد رہ جائے تو اتار کر سرد کر کے بوتل میں رکھ لیں ۔ روزانہ ایک چمچ یہ شہد چاٹ کر اوپر سے دودھ پی لیں ۔ لہسن کے حلوے اور اس شہد سے کو لسٹرول کی سطح بھی کم ہو جا ئے گی ۔
مقوی دواﺅ ں کا مقا م
طبِ مشرقی کی مقوی اور شباب آور دواﺅ ں کا اپنا مقام ہے ۔ اس مو سم میں ان غذاﺅ ں کے ساتھ ان کا استعمال سونے پر سہاگے کا کام کر تاہے ۔ جاڑوں کے اس مو سم میں توجہ اور محنت سے اچھی فصلِ شباب کا اہتمام کیجئے۔