Thursday, 12 December 2013
جدید تحقیق کے مطابق اناج میں سب سے زیادہ مقوی غذا چنا ہے ۔
جدید تحقیق کے مطابق اناج میں سب سے زیادہ مقوی غذا چنا ہے ۔
چنے کا پانی یا شوربا‘ پیشاب آور اور قبض کشا ہے۔ چنا خون کو صاف کرتا ہے اور اس کے کھانے سے چہرے کا رنگ نکھرتا ہے بدن کو گندے اور فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے۔ پھیپھڑوں کیلئے مفید غذا ہے۔ گردے کے سدے کھولتا ہے اس کے کھانے سے بدن فربہ ہوجاتا ہے۔قدیم اطباءنے چنے کو بے حد مقوی قرار دیا ہے اس سے بدن میں صالح خون پیدا ہوتا ہے بدن میں خاص قوت کو بڑھاتا ہے۔
مغرب کی جدید تحقیقات نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے۔
یہ بادشاہوں کی غذا ہے۔ جب شاہ جہاں کو اسکے بیٹے اورنگ زیب نے قید کیا تو کہلوایا :۔ ’’جیل میں صرف ایک اناج اور ایک کام پسند کرلیں‘‘۔ باپ نے جواب بھیجا ’’اناج میں چنا اور کام میں بچوں کو قرآن پڑھانا‘‘۔
بیٹے نے کہا بادشاہت کی خوبو ابھی نہیں گئی۔
اب وہ طلبا پر حکومت کرینگے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن پڑھتا اور پڑھاتا ہے‘‘
)بخاری(
"آپ بھی روزانہ قرآن پڑھیئے اور پڑھائیے۔
اور بہترین بن جائيے۔"