Saturday, 14 December 2013

اچھی صحت و تندرستی کا راز ناشتے میں پوشیدہ


اچھی صحت و تندرستی اور مناسب وزن کا راز صبح کےناشتےمیں پوشیدہ ہے۔ناشتا ایساکرناچاہیئے،جس میں کار

بوہائیڈریٹ،چکنائی اور پروٹین کی وافرمقدارموجودہو۔

طبی ماہرین کےمطابق انسانی جسم کو دن بھر میں جو توانائی درکار ہوتی ہے اس کا پچیس فیصد حصہ ناشتے پرمنحصر ہوتا ہے. اس لئےناشتہ ناصرف اہم ہے بلکہ اس میں ایسی غذاؤں کااستعمال بے حدضروری ہے جس میں دن بھر کی توانائی کاپچیس فیصد حصہ موجودہو۔

بڑھتے ہوئے بچوں کے لئےناشتے میں شکر،نشاستہ،پروٹین اور چکنائی شامل ہونی چاہیئے، تاکہ انہیں بار بار بھوک نہ لگ سکے۔ طبی ماہرین کامزید کہناہےکہ بچوں کوناشتےکی عادت ڈالنا اور اس کی اہمیت سےروشناس کرانا مائوں کی اولین ذمہ داری ہے۔

سيب چھلکے کے ساتھ کھانے سے بلڈ پريشر کي بيماري سے بچاؤ ممکن

کينيڈين ماہرين نے کہا ہے کہ روزانہ سيب چھلکے کے ساتھ کھانے سے بلڈ پريشر کي بيماري سے بچاؤ ممکن ہے. ماہرين کے مطابق سيب چھلکے کے ساتھ کھانا سبز چائے اور بليو بيريز کي نسبت زيادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے، يہ بلڈ پريشر کو نارمل رکھتا ہے اور اس کے روزانہ استعمال سے بلڈ پريشر کي بيماري سے بچاؤ ممکن ہے. يہ دوسرے طريقوں سے چھ گنا زيادہ اثر انداز ہوتا ہے، يہ فشار خون کي سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے. سيب کو کھانے کے بہت سے فوائد ہيں، يہ جسم کو توانائي مہيا کرتا ہے، سيب کھانا اچھي صحت کيلئے ضروري ہے، يہ پھل قدرت کا قيمتي تحفہ ہے.

چاکلیٹ،

چاکلیٹ کو سب پسند تو کرتے ہیں لیکن وزن بڑھنے کے ڈر سے کھانے میں احتیاط کی جاتی ہے۔جدید تحقیق کے مطابق روزانہ تھوڑی مقدار میں چاکلیٹ کھانا صحت کے لئے اچھا ہے۔

انسانی جسم میں خون پر چاکلیٹ اور اسپرین کا اثر ایک جیسا ہوتا ہے۔ چاکلیٹ اور اسپرین دونوں ہی انسانی خون کو پتلا کرتے ہیں جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

چاکلیٹ میں شامل جز فلیوو نائیڈ مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر پروٹین پیدا کرتا ہے جو مختلف بیماریوں کینسر، دل کے عارضے اور ڈھلتی عمر کے ساتھ بڑھتی بیماریوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

مچھلی کا مسلسل استعمال اچھی صحت کا ضامن

مچھلی ایک نہایت لذیذ غذا ہے۔ اس میں قدرت نے کئی فوائد رکھے ہیں۔مچھلی چاہے تلی ہوئی ہو یا پھر اس کا سالن ہو، مچھلی کا مسلسل استعمال اچھی صحت کا ضامن ہے۔

تحقیق سے ثابت ہے کہ صرف مچھلی ہی سرطان روک سکتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے مردوں کو مثانے کے سرطان سے بچایا جاسکتا ہے۔ مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو اس مہلک بیماری کو روکتے ہیں۔ یہ ٹیومر بنانے والے خلیوں کی نمو کو روکتے ہیں اورایک طرح سے دوا کا کام کرتے ہیں۔ مچھلی کے تیل سے کولیسٹرول کے باعث خون کی شریانوں میں بننے والی تنگی میں کمی واقع ہوتی ہے۔