Wednesday, 5 February 2014
سونف کی افادیت
سونف کی افادیت
سونف ایک جانی پہچانی کارآمد چیز ہے۔پیت کی تکالیف ، ہاضمے کی خرابیوں کے لیے اسے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔اسکا سائنسی نام Feoniculum ہے۔انگریزی میں اسے FennelاورAniseedبھی کہتے ہیں۔اسکو عربی میں رازیانج اور فارسی میں بادیان کہتے ہیں۔قدیم یونانی اسکی بڑی قدر کرتے تھے اور موٹاپے کے علاوہ بیس سے زیادہ مختلف بیماریوں کا علاج قرار دیتے تھے۔سونف جسم کے نرم عضلات کے لیے نرم ثابت ہوتی ہے۔اسکے استعمال سے ہضم کی صلاحیت بڑھتی ہے۔سونف خاص طور پر غذا کے روغنی اور چربیلے اجزا ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
طب ہندی کے مطابق سونف کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ ہاضمہ کے لیے بہت موثر ثابت ہوتی ہے۔بھنی ہوئ سونف کھانے سے ثقیل کھانے جلد ہضم ہوجاتے ہیں-سونف معدے کے علاوہ جگر کے لیے بھی مفید ہوتی ہے۔پیٹ کی ہر قسم کی تکلیف کے لیے پانی کے ساتھ ایک چاے کا چمچہ پسی ہوئ سونف کا استعمال بہت موثر ہوتا ہے۔عرق بادیان بچوں کے لیے موثر گرائپ واٹر ثابت ہوتا ہے۔