Thursday, 27 November 2014

سرکہ (الخل)


سرکہ (الخل)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ روایت فرماتے ہیں: "نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے ایک مرتبہ اپنے گھر والوں سے سالن کا پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرکہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے اسے طلب کیا اور فرمایا کہ سرکہ بہترین سالن ہے"۔

حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں: "ہمارے پاس نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم تشریف لائے اور پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کھانے کے لئے کچھ ہے۔ میں نے کہا نہیں! البتہ باسی روٹی اور سرکہ ہے۔ فرمایا کہ اسے لے آؤ۔ وہ گھر کبھی غریب نہیں ہو گا۔ جس میں سرکہ موجود ہے"۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں: "رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا سرکہ بہترین سالن ہے"۔

حضرت ام سعد رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کہ گھر میں موجود تھی اور انہوں نے فرمایا: "کیا تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس روٹی، کھجور اور سرکہ ہے۔ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا: "بہتر سالن سرکہ ہے۔" اے اللہ! تو سرکہ میں برکت ڈال کے یہ مجھ سے پہلے نبیوں کا سالن تھا۔ اور وہ گھر غریب نہ ہو گا جس میں سرکہ موجود ہو"۔

نوٹ: آجکل جو Synthetic سرکہ دستاب ہے، ان احادیث میں اس کی بات نہیں ہو رہی۔