Thursday 8 January 2015

لیمو ں صحت کے لئے بے حد مفید

لیمو ں صحت کے لئے بے حد مفید
سنترے اور چکوترے کی قبیل سے ہی تعلق رکھنے والا لیموں جسے عرف عام میں نیبو بھی کہا جاتا ہے اسی قدر خوبیوں کا مالک ہے کہ اس کا اگر پابندی سے استعمال کیا جائے تو اس کے بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔عربی و فرانسیسی لفظ لیم سے جنم لینے والا لفظ لیمو کے بارے میں تو یہاں تک کہا جاتا ہے کہ اگر لیمو میں بیج نہ ہوتے تو یہ آب حیات ہوتا ۔ یہ پھل شاید سب سے زیادہ اقسام لئے ہوئے ہے۔ لیمو چھوٹا یا بڑا ہوسکتا ہے۔ اس کا چھلکا پتلا یا موٹا ، نرم یا سخت بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے سینٹر میں بہت ہی خوشبودار ضروری تیل ہوتے ہیں۔ ایک اچھے لیمو کی خوشبوبہت عمدہ ہوتی ہے اور اردگرد کے ماحول کو مہک دار بناتی ہے ۔ اس کا ہلکا پیلا، رسیلا، کھٹا گودا کسی بھی کھانے کے ذائقہ کو بڑھاتا ہے۔ اس کا تعلق رسیلے پھلوں سے ہے۔ اس کی مختلف قسمیں ہیں۔ دیگر تمام رس دار پھلوں کی طرح اس کے گودے میں پیلا رسدار کھٹا جز شامل ہوتا ہے۔ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔
غذائی اقدار اور خصوصیات
لیمو کا پودہ ایک درمیانے سائز والا پودہ ہے۔ یہ سمندر کی سطح سے 5,577,43فٹ اوپر گرم موسم والے علاقوں میں اگایا جاتا ہے۔ اس کے پتے پھول اور چھلکا تیل سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس میں لیمن بام، میں چینگ اور فلیونائڈرز موجود ہوتے ہیں اس میں پیکٹن اور بیجوں میں لیمونن پایا جاتا ہے۔
غدائی حقیقت
غدائی حقیقت لیمو کی قسم کے مطابق بدلتی رہتی ہے۔ اس کے گودے میں 5فیصد تک سڑک ایسڈاور 90فیصد تک پانی ہو سکتا ہے۔ اس کے نائٹر و جینس جز بہت کم ہیں۔ حالانکہ کسی ایک میں یہ دوسروں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو سکتے ہیں۔ شوگر ایک کمپوزیشن میں بھی اس خاص خصوصیات ہیں۔ شوگر اس میں سکروز کے طور پر موجود رہتی ہے۔ اس کے کھانے کے قابل حصے کا 8فیصد گلوکوز ہوتا ہے اور اس کے اہم غدائی اجزا ءمیں وٹا من سی اور پوٹا شیم شامل ہیں۔
فوائد
٭گلے کے انفکشن کے لئے گرم پانی میں ملائے گئے لیمو کے رس سے ہر 2گھنٹے کے بعد غراراے کریں۔
٭اپنے جسمانی عمل کو شدہ کرنے اور وزن کم کرنے کے لئے لیمو پانی میں چینی ڈال کر پئیں۔
٭جن لوگوں کے برشنگ کے بعد مسوڑھوں سے خون نکلتا ہے وہ اس ٹپ کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ لیمو کے چھلکے کو کاٹیں اور اس کے اندرونی سفید حصے سے مسوڑھوں کو رگڑیں۔ روزانہ ایسا کچھ منٹوں کے لئے کریں۔ کچھ ہی دنوں میں اس کا اچھا نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔
٭اضافی کیلور یز کے لئے 3لیموو ¿ں کے رس میں شہد ملا کر ہر کھانے سے پہلے پئیں۔ کیلوریز برن ہوں گی۔
٭ معمولی قبض سے چھٹکار ہ پانے کےلئے آدھے لیمو کے رس کو ایک گلاس گنگنے پانی میں ملا کر صبح صبح پئیں۔
٭لیمو تازہ اجوائن اور پودینے سے تیار ایک فیئشیل سونا سے آپ مہانسے کے مسائل کو دور کر سکتی ہیں۔ اڑھائی لٹر پانی میں 20گرام تازہ اجوائن 10گرام کٹا ہوا پودینہ اور ایک لیمو ٹکڑوں میں کٹا ہوا ابالیں۔ ابلنے کے بعد اسے آنچ پر سے اتار لیں اور 10منٹ کے لئے اس کی بھانپ چہرے پر لیں۔
٭بخار کم کرنے کے لئے لیمو کو ٹکڑوں میں کاٹیں اور انہیں پاو ¿ں کے نیچے لگائے رکھیں۔
٭لیمو آنتوں کو صاف کرتاہے ۔ اس لئے یہ بخار کے معاملات میں بہت اہم ہے کیونکہ یہ ٹائفس اور کولیرا کے جراثیموں کو تباہ کرتا ہے۔
٭بخار والے مریضوں کو لیمو پانی دیں۔ اس سے پیاس بجھتی ہے اور ٹمپریچر کم ہوتا ہے۔
٭ڈائریا روکنے کے لئے لیمو کے 2ٹکڑوں میں چینی ملائیں اور ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ڈالیں ۔ کچھ دیر تک اسے انفیوزن میں رکھیں اور ہر آدھے گھنٹے پر اس کا استعمال کریں۔ ڈائریا کے لئے یہ فائدہ مند ہے۔
٭لیمو کا ست دل کو طاقت دیتا ہے اوریہ ہماری خون کے نظام کے لئے بہت بڑھیا ہے۔ یہ اسے صاف کرتا ہے۔ دن کے تینوں کھانوں کے بعد لیمو پانی کے استعمال سے آرٹیریوسکلیروسس میں بھی بہت فائدہ ملتا ہے۔
٭لیمو کے پھولوں میں پراگ ذرہ بھر پور مقدار میں ہوتے ہیں۔ ان ہار موٹل میں و یجٹیبلز ، وٹامنس اور قیمتی معدنیات موجود ہوتے ہیں۔ ایک کپ پانی میں لیمو کے پھولوں کا ایک چمچہ ڈال کر چائے تیار کریں۔ اسے 2منٹ تک ابلنے دیں۔یہ ٹانک آپ کی ناڑیوں کو شانتی دیتا ہے اگر آپ سونے سے پہلے اس کا استعمال کریں گے تو آپ کو اچھی نیند میں مدد ملے گی۔