بلند فشارخون کا علاج اور اسباب
(نوٹٗ) جو احباب استعمال کریں اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔
قلب کے فعل میں افراط و تفریط اور کمزوری سے دورانِ خون میں جو رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، اس رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کا نام ضغطتہ الدم ہے۔ اسے فشار الدم اور فشار خون کہتے ہیں۔ انگریزی میں اسے بلڈپریشر کہتے ہیں۔‘‘ بلڈ پریشر اگرچہ انگریزی کا لفظ ہے لیکن بچے بچے کی زبان پر چڑھ گیا ہے اور ضغطتہ الدم متروک ہو گیا ہے۔ اسے اب بعض اطباء بھی نہیں سمجھتے۔
پاکستان میں تقریباً بیس فیصد افراد بلند فشار خون کے مریض ہیں۔ کم عمری میں ہونے والی اموات کا ۴۰ فیصد بلند فشارِ خون ہی کی وجہ سے ہے۔ امراض قلب کا زیادہ تر سبب بھی بلند فشار خون ہے۔ اگر اس مرض کا علاج نہ کیا جائے تو دماغ کی شریان پھٹ سکتی ہے، گردے ناکارہ ہو سکتے ہیں یا حرکت قلب بند ہو سکتی ہے۔
بلند فشار خون کا سبب عموماً خاندانی ہوتا ہے۔ اگر آپ موٹاپے اور ذہنی دباؤ کے شکار ہیں، نمک زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں یا کام کی زیادتی کے شکار ہیں تو آپ کا فشار خون بڑھ سکتا ہے۔ اگر بلند فشار خون کا مریض تمباکو نوشی کرتا ہو تو دوسرے مریضوں کی نسبت اسے دل کے دورہ کی کیفیت دس گنا بڑھ سکتی ہے۔ بلند فشار خون کا مریض انجائنا کا بھی شکار ہو سکتا ہے۔
جسمانی اور نفسیاتی دباؤ کے نتیجے میں، کاروباری مصروفیات کی بنا پر اور غصے کی حالت میں عموماً ہمارا فشار خون بڑھ جاتا ہے لیکن نیند کی حالت میں ہمارا فشار خون کم ہو جاتا ہے۔ اسے اگر نیند کی حالت میں معلوم کیا جائے تو یہ کم سے کم ہوتا ہے۔ ایک عام شخص کا فشار خون رات کو آرام کی حالت میں ۹۵/۶۰۔ صبح اٹھنے کے بعد دوپہر سے پہلے پہل ۱۳۵/۸۰ اور شام کو ۱۵۰/۹۰ ہوتا ہے۔
دنیا بھر کے ڈاکٹروں نے ایک فارمولا وضع کیا ہے جس سے حاصل کردہ فشار خون اوپری سطح تک اسی کے برابر ہونا چاہیے۔ عمر جمع(+) ۱۰۰ یعنی اگر ایک شخص کی عمر 60 سال ہے تو اس کا بالائی سطح پر فشار خون 160 ہو سکتا ہے اور نچلی سطح کے لیے عمر منفی (-) ۵۰ یعنی ۶۰ سال کی عمر میں ۱۰۰۔ گھریلو پریشانیاں، کاروبار کی پریشانیاں، لڑائی مارکٹائی، شور و شغب، بے چینی، گصہ، فشار خون کو عموماً بڑھا دیتے ہیں۔ بلند فشار خون کے مریضوں کو ثقیل اشیا سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مثلاً بھنا گوشت، بھنا مرغ، مغز، کلیجی، سر پائے اور گردے پورے وغیرہ نیز تلی ہوئی اشیاء پراٹھے۔ سموسے پکوڑے۔ وغیرہ۔ دودھ دہی بالائی اتار کر استعمال کریں تو کوئی حرج نہیں۔
دیسی علاج:
2 عدد سبز مرچ اور 2 ترئی لہسن میں معمولی مقدار میں نمک شامل کر کے چٹنی بنائیں اور صبح شام روٹی سے لیں۔
روحانی علاج"
ایک وظیفہ بتاتا ہوںجو۔ 41 دن کرنا ہے۔ اس سے آپ کا فشار خون قابو میں آ جائے گا۔
وظیفہ یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھ کر ایک پیالی میں پانی ڈال کر رکھیں۔ اول آخر درود ابراہیمی ایک ایک بار پڑھیں اور درمیان میں سورۃ یاسین پڑھیں۔ اور پانی پر بھونک کر پی لیں اللہ پر اعتقاد شرط ہے۔