Thursday 6 March 2014

سبز چائے : بیما ریو ں سے بچائے


سبز چائے : بیما ریو ں سے بچائے

سبزچائے استعمال سے خون کی بڑھتی ہوئی شکر کم ہوتی ہے اس طرح ذیابیطس کے مریض اس سے اپنی شوگر کنٹرول میں کرسکتے ہیں کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے۔تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
دنیا بھر میں چائے بنانے کے مختلف طریقے ہیں۔ انہی میں ایک سبزچائے (Green Tea )بھی ہے اگرچہ عام چائے کے فوائد و نقصانات عموماً ہمارے سامنے مختلف مضامین اور طبی مطالعات کی شکل میں آتے رہتے ہیں تاہم سبزچائے کو ہمیشہ سے ہی طبی فوائد کی حامل چائے قرار دیا جاتا ہے۔
امریکہ کے چند ڈاکٹروں نے طویل تحقیق کے بعد ایک ایسی کریم تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ انسان کو جلد کے کینسر سے بچانے کے لیے نہایت مفید پائی گئی ہے۔ اگرچہ یہ کریم جدید طبی تقاضوں کے مطابق تیار کی گئی ہے لیکن حیرت اور دلچسپی کی بات، ڈاکٹرو ں کا یہ کہنا ہے کہ اس کریم کی تیاری میں استعمال کیا گیا بنیا دی مادہ سبز چائے کی پتیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ سبز چائے اپنے عمل تکسید کی بدولت کینسر سے بچاﺅ کی خاصیت رکھتی ہے اور اس میں شامل ایک کیمیائی مادہ جسے Polyphenols کہا جاتاہے‘ کریم میں بنیادی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق Polyphenols سبز چائے میں شامل ہوتا اور اس میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ جلد کے کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کی افزائش کا راستہ روک کر اس خطرناک مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ کریم میں سبزچائے کے اس مادے کی خاصیت سے ہی فائدہ اٹھایا گیا ہے۔
معالجین کہتے ہیں کہ سبز چائے کے عمل تکسید کی خاصیت کے باعث اس کے پینے سے جسم کا میٹابولک سسٹم تیز ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں جگر کا نظام بہت بہتر طریقے سے اپنی کارکردگی سر انجام دینے لگتا ہے۔
موٹے لوگوں پر لی گئی ایک امریکی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زائد وزن کے حامل وہ لوگ جنہیں کسی بھی قسم کی ورزش، ادویات اور خوراک میں کمی نے کوئی اثر نہیں کیا۔ سبزچائے کے کپ نے یہ مشکل حل کردی۔ تحقیق کے دوران صرف چند ماہ تک دن میں تین بار سبز چائے پینے سے موٹے لوگوں کے وزن میں نہ صرف کمی آئی بلکہ ان کی جسمانی چستی میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔ تحقیق کے مطابق دن میں تین بار سبز چائے کا استعمال کرنے سے جسم میں موجود 200 اضافی کیلوریز کو جلا کر ختم کیا جاسکتا ہے۔ سبزچائے کے استعمال سے خون کی بڑھتی ہوئی شکر کم ہوتی ہے اس طرح ذیابیطس کے مریض اس سے اپنی شوگر کنٹرول میں کرسکتے ہیں کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے۔ ذیل میں مختلف جسمانی امراض میں سبز چائے کی اثرانگیزی کے خواص بیان کیے جا رہے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر
: بلڈ پریشر آج کل ایک نہایت عام اور خطرناک مرض ہے جو ذہنی دباﺅ اور تشویش حد سے بڑھ جانے کے سبب لاحق ہوتا ہے معالجین کہتے ہیں کہ ہائی بلڈپریشر ذہنی دباﺅ کی صورت میں گردے میں موجود ایک کیمیائی مادے کے ذریعے پیدا ہوتا ہے جسے (ACE ) کہا جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے دوران دی جانے والی ادویات ACE کا راستہ بلاک کر دیتی ہیں۔ یوں بلڈپریشر آہستہ آہستہ معمول پر آنے لگتا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے سبزچائے میں ACE کا راستہ روکنے کا جزوقدرتی طور پر موجود ہے۔ لہٰذا تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا باقاعدہ استعمال انسان کو ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

ذیابیطس
جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو جسم میں Amylase جو کہ دراصل ایک انزائم ہے فوراً اپنا کام شروع کردیتا ہے اور یہ خورا ک میںشامل نشاستے کو فوری طور پر شکل میں تبدیل کرنا شروع کردیتا ہے یہ شکل جسمانی توانائی میں رفتہ رفتہ تبدیل ہونا شروع ہوجا تی ہے تاہم ذیابیطس کے مریضو ںمیں یہ ان کے خون میں شامل ہونے لگتی ہے جو کہ صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ اگر سبزچائے استعمال کی جائے تو کھانے کے دوران Amylase کے عمل کو درست بنایا جاسکتا ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار کم ہوسکتی ہے تحقیق کے مطابق روزانہ ایک کپ سبز چائے کا استعمال اس کی رفتار کو 87 فی صد کم کرسکتا ہے۔

کینسر
سبزچائے کے کیمیائی تجزیے میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ اس میں شامل کیمیائی عنصر جسے EGOG بھی کہا جاتا ہے خون میں نئے ذرات پیدا کر تاہے اس وجہ سے جسم میں کینسر اور ٹیو مر پنپ نہیں سکتا۔