Sunday 2 March 2014

سرخ مرچ موٹاپے کے خلاف شدید مزاحمت رکھتی ہے،تحقیق


سرخ مرچ موٹاپے کے خلاف شدید مزاحمت رکھتی ہے،تحقیق

سرخ مرچ موٹاپے کے خلاف شدید مزاحمت رکھتی ہے اور انسان اس بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔
بھارتی اخبار’ ٹائمز آف انڈیا‘کے مطابق اگر آپ سرخ مرچ سے محبت کرتے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں۔اس میں ایسے اجزاء ہیں جو چربی کے خلاف مزاحمت کی بھرپور طاقت رکھتے ہیں۔
سرخ مرچ میںCapsaicin کا اجزاء وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔کیلوری کم لینے سے چربی کے ٹشوز سکڑ جاتے ہیں جس سے خون میں چربی کی سطح کم ہو جاتی ہے۔

سرخ مرچ کے ساتھ اگر کوئی ایسی غذا شامل کر لی جائے جو اس کو گرمی اور خشکی کو جذب کر لے تو یہ ایک بہترین مقوی دوا بن جاتی ہے۔ تجربہ میں آیاہے کہ سرخ مرچ کھیرے پر لگا کر روزانہ کھانے سے دل، دماغ اور معدہ کے افعال کی اصلاح ہوتی ہے۔ خون صاف ہوتا ہے رنگت نکھر آتی ہے۔ آدمی کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے۔ تھکن قریب نہیں آتی۔ بلغمی دردوں‌ سے نجات ملتی ہے۔