Thursday 27 November 2014

سرمہ (اثمد)


سرمہ (اثمد)

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا: "تمہارے سرموں میں سب سے بہتر اثمد ہے۔ یہ بینائی کو روشن کرتا ہے۔ اور بال اُگاتا ہے"۔

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا: "تین چیزیں بینائی میں اضافہ کرتی ہیں، اثمد کا سرمہ، سبزے کو دیکھنا، اور خوبصورت چہروں کا دیدار"۔

حضرت عبد الرحمان بن نعمان بن معبد رضی اللہ عنہ بن ہودہ اپنے والدِ گرامی سے روایت کرتے ہیں: "رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے حکم دیا کہ اثمد کا مروج سرمہ رات سوتے وقت استعمال کیا جائے"۔ ابو عبید اس حدیث کی تفسیر میں بیان کرتے ہیں کہ مروح سے مراد وہ سرمہ ہے جس میں کستوری ملائی گئی ہو۔

سرمہ لگانے کے بارے میں سنّتِ نبوی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی کیفیت حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اس طرح بیان کرتے ہیں:
"نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس میں سے وہ ہر آنکھ میں تین مرتبہ لگایا کرتے تھے"۔ اسی عمل مبارک کی مزید تفصیلات انہی نے ایک دوسری جگہ بیان فرمائی ہے: "رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم جب سرمہ لگاتے تو دائیں آنکھ میں تٰین سلائیاں لگاتے۔ اس کی ترکیب یہ تھی کہ دائیں سے شروع کرتے اور اسی پر ختم ختم کرتے اس طرح بائیں میں دو سلائیاں پڑتیں"۔