Thursday 27 November 2014

چہرہ کے حسن کو بڑھائیے

چہرہ کے حسن کو بڑھائیے
مندرجہ ذیل پھل اور سبزیوں سے چہرہ کے حسن میں اضافہ کریں اور مہنگی کریموں اورادویہ سے چھٹکارا حاصل کریں:
پپیتا جِلد کے مردہ خلیات کا خاتمہ کرتا ہے۔ پکے ہوئے پپیتے کا گودا چہرہ پر لگا ئیے یہ جلد کو چمکا دیتا ہے۔ نارنگی کے چھلکے کودھوپ میں سکھا کر باریک پوڈر بنالیں اور اسے فیشل ماسک مکسچر کے طور پر استعمال کریں۔ یہ جلد کی خوبصورتی کے لئے اکسیر ہے۔
دہی جلد کے لئے بہترین کلینزر (Cleanser) ہے۔ جلد کو صحت مند بناتا ہے۔ چہرہ دھو کر 20 منٹ تک دہی لگائیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ عمل چکنی اور دھبے دار جلد کے لئے مفید ہے۔ بالوں میں شیمپو کرنے سے قبل دہی کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مل لیں یہ سر کی صفائی کے ساتھ بالوں کو نئی زندگی دیتاہے اور خشکی کو ختم کرتا ہے۔ شہد چہرہ کو نمی فراہم کرنے والی قدرتی چیزہے ۔
چہرہ کے داغ دھبیّ دور کرنے کے علاوہ بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ چکنی جلد کے لئے انڈہ کی سفیدی میں شہد ملا کر لگائیں جبکہ خشک جلد والی خواتین دودھ کی بالائی میں شہد ملاکر لگائیں۔ جلد فائدہ ہو گا۔ بادام جلد کو چکنائی اور ملائمت فراہم کرنے کے علاوہ جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ آنکھوں کے قریب موجود نازک جلد کے لئے یہ بہت اہمیت کا حامل اور آنکھوں کے گرد حلقوں کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رات کو روزانہ7 بادام پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھلکا اتار کر کھا لیں۔ لیموں بھرپور قدرتی کلینزر (cleanser) کی خاصیت رکھتا ہے۔ جلد کی فطری خاصیت برقرار رکھتے ہوئے جلد کی صفائی کرتا ہے۔ یہ جلد کو شاداب رکھنے کے علاوہ تازگی بھی عطا کرتا ہے۔ مختلف اقسام کی کریم، شیمپو اور ماسک وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ اس میں چہرہ کے داغ دھبیّ دور کرنے کی خاصیت بھی موجود ہے’انڈہ کی سفیدی میں حسن و صحت کاخزانہ بندہے یہ بہترین کلینزر کا کام کرتا ہے۔ یہ مسامات کو سکیڑتا ہے اور جلد کی افزائش کرتا ہے۔ انڈہ کی سفیدی پھینٹ کر اسے چہرہ اور گردن پر ماسک کے طورپر 20 منٹ کے لئے لگا کر پانی سے د ھو لیں۔پھینٹے ہوئے انڈہ کو آدھے گھنٹے تک شیمپو کرنے سے پہلے بالوں میں لگائیں۔ بہترین کنڈیشنر (Conditioner) ہے۔ خشک اور بے جان بالوں کے لئے ایک انڈہ پھینٹ کر2 چائے کے چمچے دہی میں ملا لیں اور ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگائے رکھئیے۔ پھر بال دھولیں۔