Sunday, 2 March 2014
سونف اور لیموں کی پھکی
سونف اور لیموں کی پھکی
سونف۔۔۔ ایک ایسی چھوٹی سی چیز جسمیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار فائدے رکھے ہیں۔ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اسے بہت زیادہ استعمال کرتےہیں۔ کبھی کھانے کے بعد چٹکی بھر سونف منہ میں ڈال لی۔ ابلتےہوئے پانی میں تھوڑی سی سونف ڈال لی جائے تو وہ بچوں اور بڑوں دونوں ہی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ سونف کا عموما استعمال معدے کو بھی ٹھیک رکھتا ہے، اور نظام انہضام کو قوی بناتا ہے۔
لیکن جو ترکیب میں آج آپ کے ساتھ شئر کرنے جا رہا ہوں وہ ہے سونف اور لیموں کی پھکی۔ اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:
ایک پاؤ تازے لیموں لے کر ان کا رس ایک کھلی پلیٹ میں نکال لیں۔ اب تقریبا 150-200 گرام سونف لیں اور اسے صاف کر لیں اور اس پلیٹ میں جس میں آپ نے رس نکالا ہے، اس سونف کو اس میں پھیلا دیں۔ تاکہ وہ لیموںکے رس میں اچھی طرح بھیگ جائے۔ اس پلیٹ کو ایسی جگہ رکھیں جہاںمکھیاں اس پر نا بیٹھیں اور اسے خشک ہونے دیں۔ خیال رہے کہ اسے دھوپ میں نہ رکھیں۔ جب یہ اچھی طرح خشک ہو جائے (ایک پورا دن بھی لگ سکتا ہے) تو اسے گرائنڈر میں اچھی طرح پیس کر چورن/پھکی بنا لیں اور کسی صاف ڈبے میں رکھ لیں۔
لیجئے جناب پھکی تو تیار ہو گئی۔ لیکن اس کے فائدے کیا ہیں؟ اس کے فائدے ملاحظہ کریں:
1- اگر کھانا کھانے کے بعد سینے میں جلن ہو رہی ہو، یا معدہ اپ سیٹ ہو رہا ہو تو اس کا ایک چمچ کھائیں اور ان شاءاللہ کچھ ہی دیر میں افاقہ ہو گا۔
2- اگر غلطی سے زیادہ کھا لیا، اور بدہضمی ہو رہی ہے تو اسے استعمال کریں، ان شاءاللہ افاقہ ہو گا۔
3- چلتے پھرتے اس کا ایک آدھ چمج منہ میں ڈالنے سے ان شاءاللہ کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہو گا اور مسلسل استعمال کرنے سے منہ کی بو بھی ختم ہو گی۔