Sunday, 2 March 2014
گھریلو ٹوٹکوں کی پٹاری
گھریلو ٹوٹکوں کی پٹاری
صابن کی ٹکیوں کے ریپر پھینکیں نہیں، انھیں اپنے جوتوں کی ریک میں رکھ دیں۔ جوتوں اور موزوں کی بو سے گھر کو محفوظ رکھیں۔
سنہرے دھات کے عینک کے فریم پر قدرتی رنگ کا (یا بے رنگ کہیں) نیل پالش لگائیں۔ اس طرح کبھی کبھی یہ عمل کرنے سے عینل کا سنہری فریم عرصے تک اپنا سنہرا رنگ محفوظ رکھے گا۔
باورچی خانے یا غسل خانے کے سنک یا واش بیسن کو چمکدار صاف کرنے کے لۓ اسے مکمل طور پر پیپر نیپکنس (ٹِشو) سے ڈھک دیں، اس پر کچھ بوندیں پانی ڈال کر ایک چمچہ بلیچنگ پاؤڈر ڈال کر آدھا گھنٹا چھوڑ دیں۔ اس کے بعد انھیں ٹِشو پیپرس سے واش بیسن کو رگڑیں۔ بیسن یا سنک چمک اٹھے گا۔
سٹین لیس سٹیل کے برتنوں سے سٹکرس نہ چھوٹ رہے ہوں تو اس حصے کو اندر کی طرف آگ کے شعلے پر رکھیں اور سٹکرس کو چھیل کر نکال لیں۔ آسانی سے سٹکرس نکل جائیں گے۔
شید، جام یا مارملیڈ وغیرہ کی شیشیاں اگر کھل نہ رہی ہوں تو ان کے ڈھکن کو تھوڑا آگ پر گرم کریں، آسانی سے کھل جائیں گی۔
پنیر کو زیادہ عرصے محفوظ رکھنا ہو تو اسے ہلکے سرکے یا سرکہ ملے پانی سے بھیگے نیپکن میں لپیٹ کر رکھیں۔ عرصے تک تازہ رہے گا۔
گندھے ہوۓ آٹے کو محفوظ رکھنا ہو تو اسے دودھ کے صاف خالی پیکٹ میں رکھ کر فرِج میں رکھیں۔ کافی دیر تک یہ آٹا روٹیاں بنانے کے کام آ سکے گا۔
اونی کپڑے دھوتے وقت ایک چاۓ کا چمچہ گلسرین ڈال کر دھوئیں۔ کپڑے سکڑیں گے نہیں اور اپنی گٹھن برقرار رکھیں گے۔
لباس میں بٹن ٹانکنے کے بعد دھاگوں پر ایک بوند بے رنگ نیل پالش ٹپکا دیں۔ بٹن آسانی سے ٹوٹیں گے نہیں۔ بچوں کے کپڑوں میں اس عمل کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں ۔ تازہ کچا دودھ ہونٹوں پر روزانہ لگانے سے آرام آ جاتا ہے ۔
سردوں میں پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جائیں تو گلیسرین میں دیسی صابن کے ٹکڑے ڈال کر پھٹی ہوئی جلد میں بھر دیں ۔ سوتی جرابیں پہن کر رات کو سو جائیں ۔ اگلے روز پاؤں دھو لیں ۔ کئی روز رات کو یہ ٹوٹکا دہرائیں ، پھٹی ہوئی ایڑیاں بالکل ملائم ہو جائیں گي
شہد میں ادرک ملا کر چبانے سے گلا ٹھیک ہو جاتا ہے اور بند آواز کھل جاتی ہے ۔
ہچکی آ رہی ہو تو لونگ کھا لیں یا چٹکی نمک کھالیں یا دو سیکنڈ کیلے سانس روک لیں ۔
قہوہ میں لیموں نچوڑ کر پینے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے ۔
شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کے لیے انہیں کسی بھی واشنگ پوڈر سے دھو کر جب کھنگالیں تو پانی میں دو چمچ سرکہ ملا لیں ۔
اس طرح برتنوں میں چمک آ جاۓ گی ۔
بعض اوقات راتوں کو دیر تک جاگنے ، گرمیوں میں دیر تک سونے یا کسی بھی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سوجن سی ہونے لگتی ہے ۔
اس کے لیۓ سر کے نیچے سے تکیہ نکال دیں اور چاۓ کا قہوہ ہلکا سا ایک پیالی لے لیں اور اس میں برف کی ڈلیاں ڈالیں ۔ اس ٹھنڈے قہوہ میں روئی بھگو کر ہلکا سا نچوڑیں اور آنکھوں پر رکھ کر لیٹ جائیں ۔ ( آزمودہ ہے )
۔۔( پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے ) پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے رات کو سونے سے قبل کسٹر آئل روئی کی مدد سے لگائیں اور مہینے بھر بعد فرق دیکھیں ۔ ( آزمودہ ہے )
۔۔( بسکٹ خستہ رکھنے کے لیے ) بسکٹوں کے ڈبے میں اگر شوگر کیوب رکھ دی جائیں تو بسکیٹ خستہ رہتے ہیں ۔ تمام نمی شوگر کیوب جزب کر لیتی ہیں ۔
٭ توانائی بحال رکھنے کے لئے سیب کھائیے ٭
]سیب میں معدنی نمک بورون کی بھی خفیف مقدار ہوتی ہے جو جسم کی توانائی بحال رکھتاہے' بورون کیلشیم کو بھی ضائع ہونے سے بچاتاہے اور آسٹیوپوروسس کا امکان کم ہوجاتاہے۔سیب میں پایاجانیوالا پوٹاشیم جسم کے خلیوں' اعصاب اور عضلات کی صحیح کارکردگی کے لئے اہم یہ نمک سوڈیم کے ساتھ مل کر جسم کے نمکیات کا توازن صحیح رکھنے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اور حرکت قلب درست رہتی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ جوتے کی پالش چمکے تو پالش کرنے پہلے تھوڑا سا سرکہ ملا دیں جوتے چمک جائیں گے۔
دانتوں میں درد ہو تو جس دانت میں درد ہے اس کے نیچے ادرک رکھ دیں، درد کم ہو جائے گا۔
کیڑے مکوڑوں کو گھر سے بھگانے کے لیئے
کیڑے مکوڑوں کو گھر سے بھگانے کے لیئے جہاں یہ نظر آئیں اس جگہ پر کافور جلایا جائے تو کیڑے دوبارہ وہاں نظر نہیں آئیں گے۔
سرخ روشنائی کے داغ دور کرنے کے لیئے
کپڑے پر سے سرخ روشنائی کے داغ دور کرنے کے لیئے اسے دہی سے دھو لیں
تو سرخ داغ دور ہو جائیں گے
دانت کے درد کے لیے درد کے مقام پر لونگ رکھنا یا لونگ کا تیل روئی پر لگا کر رکھنا بہت کارآمد نسخہ ہے۔
ناخن کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ان پر لہسن یعنی تھوم کی پھلی یعنی جوئے کو چھیل کر روزانہ رگڑیں۔
آم کھا کر اگر تین یا چار جامن کھا لئے جائیں تو آم جلد ہضم ہو جاتے ہیں۔
آم کھانے کے بعد کچی لسی یعنی کہ تھوڑے سے دودھ میں زیادہ سارا پانی ڈال کر پینے سے بھی آم ہضم ہو جاتا ہے۔
کارن فلاور دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں* ہفتے میں دو بار یہ کرنے سے رنگ گورا ہونے لگے گا ،دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد بھی ٹھیک ہوجائے گی۔
چاول اور دال اگر زیادہ لے کر اسٹاک کر لئے جائیں تو کیڑا لگ جاتا ہے اگر دو یا تین تیز پات ڈال دیں تو کیڑا نہیں لگے گا۔
اکثر قمیض دھلنے کے بعد اُس کا کالر پوری طرح صاف نہیں ہوتا،اس کے لئے قمیض دھونے سے پہلے تھوڑا سا شیمپو کالر پر لگا کر رگڑیں پھر قمیض دھو لیں کالر بلکل صاف ہو جائے گا۔
اکثر لوگوں کو سفر کے دوران چکّر اور متلی کی شکایت ہوتی ہے۔اس سے بچنے کے لئے سفر شروع کرنے سے پہلے سونٹھ کا سفوف دو یا تین چُٹکی لے کر پھانک لیں ۔اس شکایت میں یہ بہت مفید ہوتا ہے۔
اگر کچن کیبینٹ میں لال بیگ ہو جائیں تو تھوڑا سا سرف ایکسل ایک شاپر میں ڈال کر اور اُس کا منہ کھلا چھوڑ کر کیبینٹ میں رکھ دیں دو تین دن تمام لال بیگ اس شاپر میں آرام فرماتے ملیں گے۔
کپڑوں پر اگر بال پوائنٹ کا دھبّہ لگ جائے تو جہاں دھبّہ لگا ہو اُس کپڑے کے نیچے اخبار رکھ کر دھبّے پر تِھنر روئی میں بھگو کر دیں ۔دھبّہ پھیل کر اخبار میں جذب ہو جائے گا پھر کپڑے کو اچھی طرح دھو لیں۔
بڑی الایئچی 6 ما شہ بکرے کا گوشت 5 تولہ ۔مذکورہ اشیا ء کو توے پر رکھ کر نیچے ہلکی آگ لگا دیں* اور توے پر رکھی اشیا ء کو ڈھک دیں آدھا گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکنے دیں* ۔۔پھر جو کچھ برآمد ہو اس کو باریک کرلیں اور ایک چٹکی سے لے کر 2 چٹکی بھر دوا لے کر شہد ایک چمچ کو نیم گرم کرکے میں*ملا کر کھلایں یا کھایں۔ فواید۔ کھانسی ۔دمہ وغیرہ کو ازحد مفید و مجرب ہے۔
اگر چھری چمچ جیسی چیزوں پر زنگ لگ جائے تو میٹھا سوڈا،سرکہ اور وم یا جس چیز سے بھی پرتن دھوتے ہین ان تینوں کا ملغوبہ سا بنا لیں اور برتنون پر لگا کر 1-2 گھنٹے کے لیے چھور دیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ زنگ سے نجات مل جائے گی