Sunday, 2 March 2014

بچوں کی مختلف تکالیف میں مفید گھریلو نسخے


بچوں کی مختلف تکالیف میں مفید گھریلو نسخے

چھوٹے بچوں کی مختلف تکالیف میں والدین کو ان پر مکمل دھیان دینا چاہیے ۔بروقت علاج نہ کیا جائے تو مرض بڑھ بھی سکتا ہے ۔ایلوپیتھک ڈاکٹر کے پاس بچوں کو چھوٹی موٹی تکالیف میں لیکر جایئں تو عموما وہ اینٹی بایوٹک کا استعمال کرواتے ہیں جسکی وجہ سے بچوں کی قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے اور وہ بار بار بیمار پڑتے ہیں۔ ذیل میں کچھ مفید اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے درج کیے جا رہے ہیں۔

اگر بچے کو بد ہضمی ہو جائے تو ایک تولہ سونف اور ایک تولہ پودینہ ایک پاؤ پانی میں خوب ابال اور چھان کر رکھ لیں اور وقفے وقفے سے بچوں کو پلایئں۔بچہ دودھ ہضم کرنے لگے گا اور صحتمند ہو جائے گا۔

اگر بچہ الٹیاں کرے یا دودھ پینے کے فورا بعد بغیر پھٹا دودھ الٹ دے تو سہاگہ توے پر بھون لیں اور چٹکی بھر دودھ میں گھول کر دیں۔ اس سے پیٹ کا درد ،گیس وغیرہ ختم ہو جاتی ہے اور دودھ ہضم ہونے لگتا ہے اور الٹیاں بھی بند ہو جاتی ہیں۔

بچوں کے دانت نکلنے کا وقت والدین کے لیے بہت صبر آزما ہوتا ہے۔پسی ہوئی ملیٹھی ،شہد اور نمک تینوں کو ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے دانت با آسانی نکل آتے ہیں۔

وڈورڈز کا گرائپ واٹر پلانے سے بھی دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔ہومیوپیتھک میں شوابے کی بایو پلاسجین نمبر ٢١ بھی دن میں تین بار دو دو گولیاں دینے سے بچوں کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔

کند ذہن بچوں کا حافظہ تیز کرنے کے لیے بچے کو ایک چھوٹی الائچی کے دانے اور چینی ملا کر باقاعدگی سے دودھ کے ساتھ کھلایئں۔حافظہ بہتر ہو جائے گا۔

بچوں کے توتلے پن کو دور کرنے کے لیے نو عدد کالی مرچ اور نو عدد گری بادام حسب منشا چینی کے ساتھ ملا کر چٹنی بنا کر رکھ لیں اور رات کو چٹایئں اور صبح تازہ مکھن چینی ملا کر چٹایئں۔

بچوں کو اگر قبض ہو جائے تو انہیں دوا نہ دیں بلکہ اگر شیر خوار بھی ہیں تو انہیں چائے کا ہلکا قہوہ شکر ساتھ میں پکا کر دیں ۔ان شاءاللہ قبض کی شکایت دور ہو جائے گی۔چھوٹے بچوں کو نیم گرم پانی ملانے سے بھی بچوں کو قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔