Saturday, 2 August 2014
صحتمند اور طویل زندگی کیلئے 5 اہم غذائیں
صحتمند اور طویل زندگی کیلئے 5 اہم غذائیں
1۔ زیتون اور زیتون کا تیل صدیوں سے مسلمہ خصوصیات کی حامل اس غذا کے مسلسل استعمال سے ہارٹ اٹیک ، سرطان (کینسر) سمیت بڑھاپے میں پیدا ہونے والے کئی بیماریوں (مثلاً جوڑوں ، پٹھوں کا درد وغیرہ) سے بچ کر انسان اپنی زندگی طویل اور صحتمند بنا سکتا ہے۔
2۔ دہی (یوگرٹ) چند دہائی قبل روسی باشندوں کی طویل عمر کی وجوہات جاننے کی چھان بین کے دوران یہ راز کھلا کہ اسکی وجہ دہی کا کثرت سے استعمال ہے۔ دہی میںکیلشیم کے ساتھ ساتھ " مفید بیکٹریا" ہوتے ہیں جو معدے، آنتوں کو صحتمند اور طاقتور بنانے میں مددگار بن کر انسان کی صحت کو دوام بخشتے ہیں۔
3۔ مچھلی دنیا بھر میںمچھلی کثرت سے استعمال کرنے والے لوگوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح بہت کم پائی جاتی ہے۔ مچھلی میں 3-اومیگا فیٹ قسم کی مخصوص چکنائی ہے جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرکے دل کے فنکشن کو درست رکھنے میں مددگار ہوتی ہے۔
4۔ بادام و اخروٹ بادام و اخروٹ اپنے اندر قوت بخش وٹامنز ہونے کی وجہ سے "متوازی مقدار" میں استعمال سے انسانی صحت پر مثبت اثرات مترتب کرتے ہیں۔
5۔ دودھ دودھ انتہائی متوازن اور صحت بخش غذا ہے۔ خالص دودھ کا باقاعدہ استعمال انسانی جسم کی جملہ بنیادی ضروریات کی تکمیل کا سبب بن کر صحت مند زندگی کا باعث ہوتا ہے۔