Saturday, 2 August 2014

حسن و صحت کا ضامن:زیتون کا تیل


حسن و صحت کا ضامن:زیتون کا تیل

حسن و خوبصورتی قائم رکھنے میں زیتون کے تیل کو زمانہ قدیم سے ہی بہت اہمیت حاصل ہے ۔ چہرے اور بدن پر اس کی مالش سے جسم میں توانائی و طاقت آتی ہے ۔ جلد میں چمک پیدا ہو تی ہے نکھار آتا ہے ۔ مصر کی ملکہ پطرہ کے بارے میں تاریخ یہ کہتی ہے کہ حسین و جمیل ملکہ چہرے پر زیتون کے تیل کی مالش کیا کر تی تھی ۔ دنیا کی ایک اور نامور حسین و جمیل عورت ہیلن آف ٹرائے کے بارے میں بھی یہمشہور ہے کہ وہ اپنے حسن کو دو بالا کرنے کے لئے چہرے پر زیتون کے تیل کا مساج اور جسم پر اس کی مالش کرتی تھی ۔ بہر حال اس مضمون میں ان نامور خواتین کا تذکرہ مقصود نہیں جو افزائش حسن کے لئے زیتون کا تیل استعمال کرتی تھیں ۔ بلکہ زیتون کے ان جادو اثر اثرات کا ذکر کرنا مقصود ہے جن سے انسان کا حسن دوبالا ہو جاتا ہے ۔ ہم یہاں زیتون کے تیل کے قدیم و جدید فارمولے پیش کر رہے ہیں جن سے سب استفادہ کر سکتے ہیں ۔
*…….چہرے پر کیل دانے نکلے ہوں ، جلد داغ دار ہو ، جھئیاں پڑی ہوں ، جلد کھردری یا حساس ہو تو اس صورت میں کاسمیٹکس کے استعمال سے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ۔ عام خوبصورت جلد کے لئے ان تکالیف کا ازالہ ضروری ہے اس کے علاوہ جلد کی سطح کا خیال رکھنا یا اسے بنانا سنوارنا کافی نہیں ۔ اچھی وضع کے لئے گہرائیوں تک پہنچنا بہت ضروری ہے ۔
*……..آنکھوں کے نیچے جو جھریاں ہوتی ہیں انہیں باقاعدہ زیتون کے تیل کے مساج اور موسچر ائزنگ سے کم کیا جاسکتا ہے ۔ جلد سے خارج ہونے والی چکنائی کو اگر چہرے سے صاف نہ کیا جائے تو وہ سخت ہو کر سفید دانوں کی صورت اختیار کر لیتی ہے ۔ اس سے نجات پانے کے لئے زیتون کے تیل کا فیس ماسک بہت مفید ہے ۔ چہرے کی جلد و آئینہ ہے جس میں عمر کے نشان بھی ظاہر ہوتے رہتے ہیں ۔ اپنے چہرے کو دھوپ سے بچائیں اور چہرے پر زیتون کے تیل کا مساج کریں ۔ عام طور پر خشک جلد کے پھٹنے سے ہونٹ کے اوپر لکیریں نمودار ہوتی ہیں اس تکلیف سے بچاؤ کے لئے ہونٹوں پر اکثر زیتون کا تیل لگایا کریں ۔
*……..چہرے پر جھائیوں کا پیدا ہونا عام شکایت ہے ۔ جھائیں جلد کی باقاعدہ دیکھ بھال ہی سے دور ہو سکتی ہیں ۔ اگر چہرے پر باقاعدگی سے زیتون کے تیل کا مساج کیا جائے تو یہ شکایت بھی دور ہو سکتی ہے ۔
*……..اگر گرمی اور خشکی کی وجہ سے چہرے کی رنگت متاثر ہوئی تو آپ اپنی جلد کی کلینزنگ اور موسچرائزنگ کا خیال رکھیں اور زیتون کے تیل کا چہرے پر مساج کریں ۔ چہرے کی رنگت نکھر آئے گی ۔
*……..ہونٹوں کی سیاہ رنگت اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اس بات کی علامت ہیں کہ آپ کے جسم میں آئرن اور وٹامن بی کی کمی ہو گئی ہے ۔ غسل کرنے یا ہاتھ دھونے کے بعد زیتون کا تیل لگائیں ۔ انگلی کے ذریعے ہونٹوں پر مساج کیجئے ۔ زیتون کا تیل آنکھوں حلقوں کے گرد لگائیں ۔ انگلی کے ذریعے مساج کریں اور یہ عمل کم از کم پندرہ بیس دن جاری رکھیں آنکھوں کے حلقے دور ہو جائیں گے ۔
*……..انڈے کی سفیدی کا لیپ اصلاصاْ ماسک کہلاتا ہے یہ ماسک دس سے بیس منت لگا رہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں اور پھر اس کے بعد برفیلے ٹھنڈے پانی سے چھینٹے ماریں ۔ تولئے سے چہرہ خشک کر لیں بعد میں چہرے پر ہلکا سا زیتون کے تیل کا مساج کیجئے ۔ اس عمل سے ٹیوننگ ہو جاتی ہے ۔ یہ ماسک ہفتے میں ایک بار کر لینا چاہئے
*……..چہرے کے کھلے مساموں کو تنگ کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ دن میں دو مرتبہ برف اور نمک ملے پانی کو چہرے پر ملیں کچھ دیر بعد چہرے کو سادہ پانی سے دھوئیں بعد میں تولئے سے چہرے کو خش کے چہرے کو سادہ پانی سے دھوئیں بعد میں تولئے سے چہرے کو اچھی طرح خشک کریں ۔ چہرے کی جلد کو نرم کرنے کے لئے زیتون کا تیل لگائیں ۔
* ……..اگر چہرے پر دانے ہوں تو رات کو سوتے وقت زیتون کا تیل لگائیں ۔
* ……..چہرے کی چمک کے لئے عرق گلاب سے منہ دھوئیں اور رات کو سوتے وقت زیتون کے تیل کا مساج کریں ۔
*……..کچھ عورتوں کے ہونٹ لپ اسٹک لگانے کے بعد انتہائی خشک ہو جاتے ہیں اور چھلکے اترنے لگتے ہیں ۔ ایسے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانے سے پہلے ہلکا سا روغن زیتون لگائیں پھر لپ اسٹک لگائیں تو خشکی کا احساس نہ ہوگا ۔
*……..خواتین میک اپ کو تروتازہ رکھنے کے لئے (Fase Glamour)استعمال کرتی ہیں ۔ لیکن روغن زیتون سے بہتر کوئی قدرتی گلیمر نہیں ۔
*……..دودھ انڈا بالوں کو طاقت دینے کے لئے بہترین چیزیں ہیں ان کے ساتھ روزانہ رات کو زیتون کے تیل کی مالش بھی کر لیا کریں ۔ پھر بال نہیں گریں گے ۔
www.radionicspakistan.blogspot.com
*……..چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے کسی بلیچنگ کریم کے ساتھ روغن زیتون استعمال کریں اس کے علاوہ ایک فارمولا یہ ہے کہ ایک دن شہد میں لیموں کا رس نچوڑ کر ہرے پر مساج کریں اور دوسرے دن زیتون کے تیل کا مساج کریں ۔ یہ عمل ایک ماہ تک کریں ۔ سانولی رنگت مین صباحت پیدا ہوگی ۔
*……..کئی خواتین کے چہرے پر روئیں ہوتے ہیں جن سے چہرہ زنانہ کے بجائے مردانہ دکھائی دیتا ہے ۔ چہرے کے روئیں کے لئے ویکس اور روغن زیتون آمیزہ مجرب ہے ۔ ہفتہ میں دو بار ویکس اور روغن زیتون کا مساج کریں ۔
*…….ہےئر بلیچنگ سے یعنی سر کے بالوں کو مختلف رنگوں کے کیمیاوی شیمپو یا ہےئر کریم لگانے سے کئی لوگوں کو سر میں خارش ہو جاتی ہے جس کی وجہ سر کی جلد کی الرجی ہے ۔ کیمیاوی مادے کئی جلدوں کو راس نہیں آتے ان کے لگانے سے سر میں خارش یا سوزش ہو جاتی ہے ایسے میں سر دھونے سے پہلے اور بعد میں روغن زیتون لگانا چاہئے ۔
*…….اگر چہرے پر بے حد خشکی ہو تو زیتون کے تیل میں دودھ کی بالائی ملا کر مساج کریں ۔ خشک موسم میں روغن زیتون اور بالائی کے آمیزے کو اگر نائٹ کریم کے طور پر استعمال کریں تو بہتر ہے ۔
*……..فیس ماسک لگانے سے نہ صرف چہرے کی جلد کی کثافتیں دور ہوتی ہیں بلکہ اس سے عضلات میں استحکام پیدا ہوتا ہے ۔ زیتون کا تیل ، شہد ،انڈے کی سفیدی، کھیرے کا رس لیموں کا رس بہترین فیس ماسک ہیں ۔
*……..بالوں میں اگر ازحد گانٹھیں پڑ جاتی ہوں ۔ جو کنگھا کرنے میں دقت پیدا کرتی ہوں تو زیتون کا تیل اور کسٹر آئیل کا آمیزہ استعمال کریں ۔
ہمارے یہاں بہت سی خواتین ایسی ملیں گی جو کہ اپنے بالوں کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں کسی کے بال زیادہ جھرتے ہیں یا پھر کسی کے سر میں خشکی ہو جاتی ہے ۔ اکثریت کو یہ شکایت ہے کہ ان کے بال جھڑتے ہیں ۔ ہر بال کی عمر تقریباْ دو سال سے چھ سال ہے اس عرصے کے دوران وہ بال خود بخود جھڑ جاتا ہے اور اس کی جگہ دوسرا بال فوراْ آ جاتا ہے مگر جھڑنے والا بال زیادہ لمبا ہوتا ہے اور اگنے والے بال کو لمبا عرصہ درکار ہوتا ہے تو خواتین پریشان ہو جاتی ہیں کہ کہیں ان کے بال ختم تو نہیں ہوجائیں گے ۔ اس کے لئے ایسا کریں کہ بالوں کو کسی بھی جگہ سے دو حصوں میں تقسیم کریں جس طرح مانگ نکالتے ہیں پھر آئینے سے اس مانگ والے حصہ کو غور سے دیکھیں تو آپ کو چھوٹے چھوٹے بال نظر آئیں گے اس کا مطلب ہے کہ بال نکل رہے ہیں ۔ اگر درمیان میں چھوٹے بال نہ آرہے ہوں تو پھر کسی معالج سے رجوع کریں ۔ کیونکہ ہو سکتا ہے آپ کی صحت خراب ہو کیونکہ جتنی اچھی صحت ہو گی بال اتنے ہی مضبوط گھنے چمکدار ہوں گے بالوں کے گھنے اور چمکدار ہونے کا تعلق ہماری صحت سے ہے ۔ وٹامن بی بالوں کے لئے ضروری ہے ۔ زیتون کا تیل روغن بادام اور کیسٹر آئل کی مالش بھی بالوں کی نشو نما کے لئے اپنے اندر بھر پور غذائیت رکھتی ہے ۔ خاص کر زیتون کا تیل بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے اور ن کو مضبوط کرتا ہے ۔
وٹامن بی اور زیتون کے تیل سے بال لمبے مضبوط اور صحت مند ہوتے ہیں ۔ ان میں چمک پیدا ہوتی ہے ۔ مالش کرنے کے علاوہ زیتون کا تیل کھانوں میں بھی استعمال کریں ۔ وٹامن سے بھر پور غذائیں استعمال کریں ۔ سبزیاں، پھل اور سلاد زیادہ کھائیں اس سے نہ صرف بال بلکہ آپ کی جلد اور صحت بھی بہتر رہے گی ۔ اکثر خواتین سر میں بالکل تیل نہیں لگاتیں اور شکایت کرتی ہیں کہ ان کے بال بے رونق ہیں ۔
بڑھ نہیں رہے ہیں ۔ اس بات کو یاد رکھیں کہ سر میں تیل لگانا بے حد ضروری ہے ۔
روغن بادام، سرسوں، ناریل، بنولہاور زیتون کا تیل ہفتے میں تین چار مرتبہ نہیں تو کم زکم ایک مرتبہ استعمال کریں ۔ جبکہ زیتون سے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں ۔ رات کو سر میں تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر کسی بھی اچھے شیمپو، ریٹھے، بیسن وغیرہ سے دھوئیں صابن استعمال نہ کریں ۔ اس سے بال چمکدار نرم و ملائم ہو جاتے ہیں ۔
اگر سر میں خشکی ہو اور بال بھی جھڑ رہے ہوں تو اس کے لئے یہ طریقہ استعمال کریں کہ سر میں زیتون کا تیل اچھی طرح جڑون میں لگائیں اس کے بعد انگلیوں سے مساج کریں اس سے سر کا دوران خون تیز ہو جاتا ہے مساج کم از کم دس منٹ تک کریں ۔
آج کی بہت سی خواتین بالوں کو جدید طریقے سے ترشواکر سیٹ کر لیتی ہیں بال لمبے ہوں یا چھوٹے ہوں ان کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے ۔ بال ہر ماہ اوسطاْآدھا انچ بڑھتے ہیں ۔ لیکن جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے بالوں کے بڑھنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے ۔ بال موسم گرما میں زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں ۔
ایسی اشیاء کا بھی استعمال کریں جن میں معقول حیاتیں، بی، اے، سیاور خاص طور پر بی کمپلیکس حیاتین ہوں ۔ اس کے علاوہ مختلف نمکیات، آیرن آیوڈین وغیرہ بھی بالوں کے لئے ضروری ہے ۔ آیوڈین کی کمی سے بالوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے ۔ جس طرح جلد کی مختلف اقسام ہوتی ہیں ۔ بالوں کی حفاظت کے لئے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ آپ کے بال کس قسم کے ہیں ۔ بال تین طرح کے ہوتے ہیں ۔ نارمل یا چکنے بال کسی قسم کے بھی ہوں بالوں کو صاف رکھنا سب سے اہم بات ہے ۔
کمزور اور ٹوٹنے والے بالوں کے لئے کنڈیشنگ کا اچھا نسخہ
زیتون کا تیل اور شہد کا کنڈیشنر:
ایک کپ شہد ، ایک کپ زیتون کا تیل برابر برابر ملا لیں اس آمیزے کو ایک یا دو دن تک پڑا رہنے دیں اس کے بعد اسے استعمال کریں ۔ اس آمیزے کو اچھی طرح بالوں کی جڑوں اور سر کی جلد پر لگائیں پھر آہستہ آہستہ بالوں میں کنگھی پھیریں ۔ پھر سر کو چاروں طرف سے پلاسٹک سے لپیٹ لیں ۔ پانچ منٹ بعد شیمپو کر کے سادہ پانی سے دھو لیں ۔
انڈے اور زیتون کا آمیزہ :
دو انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل ملا لیں اس کے ساتھ کھانے کا ایک چمچہ سرکہ اور گلیسرین بھی ملا لیں اور آمیزے کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں اور پھر سر میں لگاکر پندرہ منٹ بعد دھوئیں ۔ بالوں کو اکثر بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی نوکیں نکل آتی ہیں اور کبھی بہت زیادہ گرنے لگتے ہیں یا سفید ہونے لگتے ہیں اور چمک بھی ماند پڑ جاتی ہے ۔ عمر کے ساتھ ساتھ بالوں کا رنگ روپ بدلتا ہے موسم اور دھوپ بھی بالوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ فضائی آلودگی بھی بالوں کو متاثر کرتی ہے ۔
اگر بالوں کی صحیح طور پر صفائی نہ کی جائے تو بالوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔ ہمیشہ تازہ و صاف پانی سے سر دھوئیں اور زیتون کا تیل استعمال کریں ۔ بالوں میں خشکی کی بھی وجوہات ہیں ۔ مثلاْ بالوں کو تازہ ہوا نہ ملے تو خشکی پیدا ہو جاتی ہے بالوں کو اگر منسب طریقے سے صاف نہ کیا جائے تو خشکی پیدا ہو جاتی ہے ۔ سرد علاقوں میں رہنے والوں میں خشکی پائی جاتی ہے ۔ اگر بالوں میں خشکی ہو جائے تو اپنی خوراک کا جائزہ لیں ۔ بہت زیادہ شکر اور نشاستے والی چیزیں بھی خشکی پیدا کرتی ہیں ۔ ان صورتوں میں زیتون کا تیل لگانا اور کھانا بہت مفید ہے ۔ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے زیتون کا تیل اور آیو ڈین وغیرہ کا استعمال کریں ۔ آپ کو ہم ایک مجرب نسخہ جو صرف چار روز استعمال کرنا ہے بتاتے ہیں :
پہلے اور تیسرے دن آیوڈین کو روئی کے پھائے سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور متبادل دنوں کے دوران میں زیتون کا تیل لگائیں چوتھے دن بالوں میں زیتون کا تیل لگانے کے بعد اچھی طرح مساج کریں ۔ یاد رہے کہ ایسا کرنے سے کچھ بال گرتے ہیں تو گرنے دیں ان بالوں کی جڑیں مردہ ہوگئیں ہیں تو اس لئے انہیں گرنا ہی ہے بالوں کو مساج کرنے کے بعد گرم تولئے سے لپیٹ کر بھاپ دیں ۔ کچھ دیر بعد شیمپو کر لیں