Saturday, 2 August 2014
سلاجیت
سلاجیت
السلام علیکم
سلاجیت یہ ایک گوند ہے جو پہاڈوں سے نکل تی ہے
سلاجیت کے معنی پتھر کی جان ہے
یہ ایک سیاہ رنگ کا مادہ ہے جس میںسے گائے کے پیشاب جیسی بو آتی ہے ۔۔ بعض پہاڈوں مہں گرمی کی شدت کے باعث درزوں کے اندر سے ایک قسم کی لاکھ یاں گوند کی طرح کا مادہ جم جاتا ہے ۔۔ یہ مادہ پہاڈ کی درزوں میں از خود بنتا ہے
من گھڑت باتیں
سلاجیت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ پہاڈی بکرے کا پیشاب ہے جو ایک جگہ پڑا رہ کر گاڑھا اور سیاہ ہو جاتا ہے اور بعض کے نزدیک یہ پہاڑی گدھے کا پیشاب ہے
اصل بات
اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک ٹھوس مادہ ہے جس میں نامیاتی اجزاء ۔ نباتی ریشے اور ارضی اجزاء پائے جاتے ہیں
سلاجیت ایسے پہاڑوں سے نکلتی جن میںسونے ۔چاندی ۔تانبے۔ سیسہ ذنگ اور لوہے کی کانیںہوتی ہیں
اس لئیے اسکا رنگ مختلف ہوتا ہے
ذائقہ
اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے :
شناخت
اس کے اصل اور نقل ہونے کی شناخت کا طریقہ یہ بتایا جاتا ہے کہ سلاجیت کو پانی میں بگھودیں اور انگلی سے رگھڑ کر اٹھائیںاگر تار جیسے ریشے نکلیں تو اصلی ہے اگر سلایت پانی میں حل ہونا شروع ہو جائے تو نقلی ہے
صاف کرنا
سلاجیت پتھروں کی درزوں میں سے نکل کر جم جاتی ہے اس کو کھرچ لیا جاتا ہے مگر یہ صاف نہیںہوتی ااس کو صاف کرنے کے لئیے اس کو گرم پانی میں کوئی 6 سے 7 کھنٹے تک بھگو دیتے ہیںاس کے بعد باریک کپڑے سے فلٹر کریں فلٹر کیے ہوئے پانی کع دھوپ میں رکھ دیں اس کے اوپر بالائی آئے گی اس کو اتار لیں اور جب تک بالائی آتی رہے اتارتے رہیں یہی صاف سلاجیت ہے
فائدے
اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ ہر مرض کے لئیے مفید ہے اعصابی امراض میں بکثرت اسکا استعمال ہوتا ہے
اعصاب کو طاقت دیتی ہے مردانہ امراض کے علاوہ عورتوں کے امراض پوشیدہ میںبھی مفید ہے
بعض دوائیں زوالخاصہ ہوتی ہیں ان میں سلاجیت بھی شامل ہے
زوالخاصہ
اس سے مراد ہے کہ بیک وقت دو متضاد امراض میں فائدہ دیتی ہیں اگرچہ سلاجیت پیشاب آور ہے مگر اس کو سلسل البول (بار بار پیشاب آنا ( میں استعمال کیا گائے تو پیشاب کت ذیادتی کو روک کر مثانہ کا قوئی کرتی ہے
سردیوں میں اس کی معمولی سی مقدار کھانے سے سردی کے احساس کو ختم کرتی ہے
مقدار خوراک
4 رتی سے 1 ماشہ
مزاج
گرم 2 درجہ میں خشک 2 درجہ میں