Thursday 29 May 2014

آٹھ غذائیں جو وزن گھٹائیں

لندن (بیورو رپورٹ) صحتمند اور خوش و خرم زندگی کیلئے ضروری ہے کہ آپ جسمانی طور پر چاق و چوبند ہوں۔ وزن گھٹانے، چربی کم کرنے اور چست پھرتیلا جسم پانے کیلئے آپ طرح طرح کے پاپڑ بیلنے کی بجائے کچھ سادہ مگر پر اثر غذاﺅں کو اپنائیے، نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔ اس سلسلہ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ناشتے میں اناج پر مشتمل غذاﺅں پر زور دیں اور گوشت، انڈے جیسی غذاﺅں کو کم کردیں۔ جرنل آف ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اناج پر مشتمل غذاﺅں سے ناشتہ کرنے والی خواتین میں موٹاپے کا خطرہ 35 فیصد کم ہوگیا۔ فائبر سے بھرپور گندم، مکئی، جو وغیرہ کو ناشتے کا حصہ بنالیں۔ وزن کو کم کرنے میں کیلشیم اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر آپ چکنائی کے بغیر کیلشیم حاصل کرنا چاہتے ہ یں تو اس کے لئے سادہ دہی اہم ذریعہ ہے۔ اسی طرح مونگ پھلی بھی موٹاپے کو کنٹرول کرنے کیلئے بہترین خوراک ہے۔ مونگ پھلی آپ کی بھوک مٹاتی ہے جس سے آپ کھانا کم کھاتے ہیں اور یہ دل کیلئے نقصان دی چکنائی کو بھی ختم کرتی ہے۔مچھلی کا زیادہ استعمال کریں ،مچھلی کی ایک خاص قسم ’تنا‘اور ’سولومن ‘وزن کم کرنے میں انتہائی کارآمد ہے۔ پرندے کھانے سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس مقصد کے لئے سب سے کارآمد پرندہ ٹرکی ہے۔کھانوں میں کچے سبز پتوں کا استعمال بھی بہت مفید ہے اور اس مقصد کے لئے سلاد، پالک، براکلی وغیرہ کازیادہ استعمال کریں ۔کھانے میں بھی کی جگہ سویا اور کینولا آئل کا استعمال زیادہ کریں۔ریشے والی اشیاءوزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ہوتی ہیں اور اس کے لئے رس بھری اور بلیک بیری انتہائی کارآمد ہوتی ہیں۔