Saturday 31 May 2014

سی ٹی سکین


سی ٹی سکین کیا ہے ؟

سی ٹی سکین
 سینے کا سی ٹی سکین
سی ٹی سکین آپ کے بچے کے بدن کی تصویر لینے کے لئے کیا جاتا ہے۔ کمپیوٹر ایکسریز استعمال کرتا ہے تاکہ سلائس کےٹکڑوں کی طرح بدن کے حصوں اور اندرونی اعضاء کی تصاویر لے۔

سی ٹی سکین کے لئے کیسے تیار ہوں

عام طور پر سی ٹی سکین کے لئے آپ کو کوئی خاص تیاری نہیں کرنی ہے۔ البتہ کچھ بچوں کو سونےمیں مدد کے لئے نیند آور دوا دینے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ سکین کے لئےساکت لیٹے رہیں۔ اگر آپ کا بچہ سونے کی دوا لے رہا ہے تو اُسے سی ٹی سکین سے کئی گھنٹے پہلے کھانا اور پینا بند کرنا ہوگا۔

آپ کے بچے کو سی ٹی سکین کے لئے کیا پہننا ہو گا

ایسے بچے جن کے سر کا سی ٹی سکین ہو وہ اپنے ہی کپڑے پہن سکتے ہیں۔ ٹیسٹ سے پہلے تمام دھات کی اشیاء لازماً اتار دینی ہیں، آپ کا بچہ کانٹے، بالوں کے کلپ، بالوں کے کلپ، یا لاکٹ نہیں پہن سکتا۔
اگر سکین سینے، کمر، یا پیٹ کا ہے، تو اپنے بچے کو ایسا لباس پہنائیں جس میں کوئی دھات کا بٹن یا زپر نہ ہو۔

اگر آپ کا بچہ بیمار ہے تو کیا کرنا چاہئے

براہ مہربانی سکین سے ایک کاروباری دن پہلے ) یا پہلے( سی ٹی سکین محکمہ کو کال کریں، اگر آپ کے بچے کو تیز بخار ، بہتی ناک، کھانسی، یا زکام ہے۔

اگر آپ کا بچہ دوائیں لیتا ہے تو کیا کرنا چاہئے

اگر آپ کا بچہ دوا لیتا ہے، براہ مہربانی ٹیسٹ پر آنے سے پہلے نرس کو کال کریں۔ ٹیسٹ کے دن، براہ مہربانی اپنے بچے کو دوا دینے سے پہلے سی ٹی سکین نرس کو کال کریں اور اس سے بات کریں۔

دوسری باتیں جو ہمیں سی ٹی سکین سے پہلے جاننی چاہئیں۔

  • براہ مہربانی ہمیں بتائیں اگر اپ کے بچے کی کوئی خاص ضروریات ہیں۔
  • براہ مہربانی ہمیں بتائیں اگر آپ کے بچے کو ذیابیطس، دل کی بیماری، سانس میں مشکلات، یا کوئی دیرینہ طبّی امراض ہیں۔
  • براہ مہربانی ہمیں بتائیں کہ آپ کا بچہ 5 سال سے بڑا ہے لیکن آپ نہیں سمجھتیں کہ وہ کم از کم 20 منٹ تک ٹیسٹ کے دوران ساکت رہ سکے گا۔

اپنے بچے کو سی ٹی معائنہ کے دوران ساکت لٹانے میں مدد دینا

صاف تصاویر لینے کے لئے، آپ کا بچہ سکین کے دوران حرکت نہیں کر سکتا۔ سکین کے دوران حرکت دھندلی تصاویر بناتی ہے اور ڈاکٹر کو وہ معلومات فراہم نہیں کرتیں جو اُسے درکار ہیں۔ زیادہ تر نوعمر بچے ساکت رہنے کو مشکل پاتے ہیں اس لئے ہم اُس وقت تصاویر لیتے ہیں جب وہ نیند میں ہوں۔

2 ماہ سے کم عمر کے بچے

اپنے بچے کو جاگتا رکھیں اور اُسے ٹیسٹ کے وقت سے تین گھنٹے پہلے کچھ بھی خوراک نہ دیں۔ بوتل لائیں ) تا وقتیکہ آپ اپنا دودھ پلا رہی ہوں( ، پسندیدہ کمبل، یا چوسنی اگر آپ کا بچہ استعمال کرتا ہے۔
اگر آپ کا بچہ تھکا ہوا ہے اور ٹیسٹ سے پہلے خوراک لیتا ہے، تو وہ عام طور پر ٹیسٹ کے لئے سو جائے گا۔

4 ماہ سے لیکر 5 سال تک کے بچے

اگر آپ کا بچہ 5 سال سے کم عمر کا ہے تو وہ دیر تک ساکت پڑے رہنے کو مشکل جانے گا۔ ہم آپ کے بچے کو سی ٹی سکین کے لئے سونے کی دوا دیں گے۔ ہم اسے نیند آور دوا یا بے ہوشی کا عمل بھی کہتے ہیں۔

5 سال اور زائد عمر کے بچے

اگر آپ کا بچہ 5 سال سے زائد عمر کا ہے اور آپ کے خیال میں ٹیسٹ کے دوران وہ کم از کم 20 منٹ تک ساکت نہیں رہ سکے گا، براہ مہربانی ہمیں ٹیسٹ سے پہلے بتائیں۔

اگر آپ کا بچہ سی ٹی سکین کے لئے نیند آور دوا لے رہا ہے

نیند آور دوا کو محفوظ بنانے کے لئے، آپ کے بچے کا معدہ خالی ہونا چاہئے۔ آپ کے نرس آپ کو بتائیں گے کہ نیند آور دوا سے پہلے آپ کا بچہ کیا کھا اور کیا پی سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل ٹیبل بھی یہ بتاتا ہے کہ آپ کے بچے کو کب کھانا اور پینا بند کر دینا چاہئے۔

نیند کی دوا دینے سے پہلے آپ کا بچہ کیا کھا اور پی سکتا ہے [ گہری نیند سلا نے یا بے ہوشی کا عمل]

طریق عمل سے پہلے کا وقت
آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے
طریق عمل سے پہلے آدھی رات
کوئی ٹھوس غذا نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کوئی کینڈی یا گم تک نہیں۔
آپ کا بچہ پھر بھی پانی جیسے مشروبات پی سکتا ہے، جیسے دودھ، سنگترے کا جوس اورمائع مشروبات ۔ مائع مشروبات وہ ہیں جن کے آر پار آپ دیکھ سکتے ہیں، جیسے کہ سیب کا جوس، جنجریل ، یا پانی۔
آپ کا بچہ جیلو یا پاپ سکلز بھی کھا سکتا ہے
6 گھنٹے
مزید کوئی دودھ، فارمولا دودھ یا ایسی رطوبت جس کے آر پار نہیں دیکھ سکتے جیسے کہ دودھ یا سنگترے کا جوس نہیں دینا
4 گھنٹے
اپنے بچے کو اپنا دودھ پلانا بند کر دیں۔
2 گھنٹے
کوئی مائع مشروبات نہ دیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کوئی سیب کا جوس، پانی، جنجریل، جیلو، یا پاپ سکلزنہیں۔
اگر آپ کوکھانے اور پینے کے بارے میں مزید ہدایات دی گئی ہیں تو اُنہیں یہاں لکھ لیں:
اگر آپ کا بچہ ان ہدایات پر عمل نہیں کرتا، آپ کے بچے کا سی ٹی سکین منسوخ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ کا بچہ ایکسرے ڈائی کروا رہا ہے

بدن کے کچھ حصوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم آپ کے بچے کو خصوصی دوا دے سکتے ہیں جو کنٹراسٹ کہلاتی ہے جسے ایکسرے ڈائی بھی کہتے ہیں۔ یہ ڈائی بدن کے کچھ حصوں کے بارے میں اہم نکات بتاتی ہے تاکہ وہ مزید واضح طور پر ظاہر ہوں۔ ڈائی رگ میں سوئی کے ذریعے بدن میں داخل ہوتی ہے۔ بدن کے کچھ حصوں کے لئے، یہ آپ کے بچے کے پینے والی چیز کے ساتھ ملائی جا سکتی ہے۔
ہم آپ کے بچے کو ٹیسٹ سے پہلے یا دوران ڈائی دیں گے۔ اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ ہم بدن کے کس حصے کی تصویرلے رہے ہیں۔
کھبی کبھار ایکسرے ڈائی گرم ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ اس کا ذائقہ یا خوشبو مزیدار ہوتی ہے۔ بیشتر بچے کہتے ہیں کہ اس کا ذائقہ کیلے کی طرح ہے۔ یہ ذائقہ جلد ختم ہو جاتا ہے۔
کچھ بچوں کو ڈائی کا ردّ عمل ہوتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کو کوئی الرجیز یا ماضی میں ایکسرے ڈائی سے دوسرے ردّ عمل ہو‎ۓ ہوں تو عملے کو بتائیں۔

اگر آپ کے بچے کو سوئی لگی ہے

سی ٹی سکین سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی کیوں کہ آپ کے بچے کو کوئی چیز نہیں چھوتی۔ آپ کے بچے کو ایکسرے ڈائی کے لئے ٹیکہ لگ سکتا ہے یا نلکی جسے ) آئی وی IV بھی کہتے ہیں(۔ اگر آپ کے بچے کوٹیسٹ کے لئے نیند آور دوا دی جارہی ہے تو یہ ٹیکہ یا IV آئی وی کے ذریعے بھی دی جاسکتی ہے۔ ٹیکے کی سوئی چبھنے سے جب وہ رگ میں جاتی ہے توکچھ درد ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کے بچے کو ٹیکے کی ضرورت ہوتی ہے تو ایملا اور ایمٹاپ (Emla and Ametop) میجک کریمز کے نام ہیں جو آپ کے بچے کی جلد کو سُن کرکے درد محسوس نہیں ہونے دیتیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ ہم آپ کے بچے کی جلد پر یہ کریم استعمال کریں تو آپ اپنی ملاقات کے وقت سے ایک گھنٹہ قبل پہنچیں۔ )لیکن 30: 7 صبح سے پہلے نہیں(۔ جب آپ اپنے وقت ملاقات پر پہنچیں، تو وصول کرنے والے عملہ کو بتائیں کہ آپ جلد آ گئی ہیں تاکہ آپ کا بچہ ایملا کریم لگوا سکے۔

سی ٹی سکین کے بارے میں معلومات

معائنہ کے دوران والدین میں سے صرف ایک کو سی ٹی سکین کے کمرے میں جانے کی اجازت ہو گی۔ آپ کو ایک سیسے کا کوٹ پہننے کو دیا جائے گا۔ آپ اپنے بچے کا ہاتھ پکڑ سکیں گے۔
اگر آپ کا بچہ ہونے والا ہے یا یہ سمجھتی ہیں کہ حمل سے ہیں تو سی ٹی سکین کے کمرے میں جانے سے پہلے عملے کو بتائیں۔
آپ کا بچہ تنگ بستر پر لیٹے گا۔ ماہر سکین اس بات کا دھیان دے گا کہ آپ کا بچہ سی ٹی سکین کے لئے صحیح حالت میں میز پر لیٹا ہے۔ آپ کے بچے کو حفاظتی پیٹیاں لگائی جائیں گی۔ اگر آپ کے بچے کے سر کا سی ٹی سکین ہو رہا ہے تو ماہر سکین آپ کے بچے کے کانوں کے گرد تکیے رکھے گا اور ماتھے پر سربند پیٹی تاکہ اُس کے سر کو ساکت رکھا جائے۔
بستر سی ٹی مشین کے اندر اور اوپر کی طرف حرکت کرتا ہے جو بڑے ڈونٹ کی طرح لگتا ہے۔ مشین کے اندر لگا ہوا کیمرہ حرکت کرتا ہے اور بہت سی تصاویر لیتا ہے۔ کیمرہ تصویر لیتے وقت کچھ شور مچاتا ہے لیکن کیمرہ آپ کے بچے کو نہیں چھوئے گا۔
جب کیمرہ تصاویر لے رہا ہو تو آپ کے بچے کو چاہئے کہ وہ با لکل ساکت رہے۔ آپ کا بچہ سو سکتا ہے یا سونے کا بہانہ کر سکتا ہے، یا آپ کوئی کہانی سُنا سکتے ہیں تاکہ وقت جلدی سے گذر جائے۔
ماہر سکین سی ٹی سکین کے دوران آپ کے بچے کی بات کو سُن ،بچے کو دیکھ، اور اُس سے بات کر سکے گا۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ بدن کے کس عضوء کا سکین کیا جارہا ہے، سکین 10 منٹ تا 30 منٹ میں شروع سے آخر تک مکمل ہو جاتا ہے۔ جب سکین مکمل ہو جاتا ہے تو ماہر سکین یا نرس آپ کے بچے کو میز سے اُتارنے میں مدد کریں گے۔
اگر آپ کے بچے کو نیند کی دوا دی گئی ہے تو عام طور پر آپ کا بچہ سی ٹی سکین ہونے کے بعد ایک گھنٹے تک جاگ جانے والے کمرے میں سوئے گا۔ ہم آپ کو نیند آور دوا کی قسم اورمقدار تحریر کر کے دیں گے۔ ہم آپ کو بچے کی گھر میں نگہداشت کرنے کے بارے میں وضاحت کریں گے۔

اپنے بچے کو سی ٹی سکین کے لئے تیار کرنے میں کیسے مدد دیں

سی ٹی محکمے کا ایک دوستانہ اور رنگین ماحول ہے تاکہ بچہ کم خوفزدہ محسوس کرے۔ انتظار گاہ میں وڈیو گیمز، کتابیں، اور موویز ہیں۔
سی ٹی سکین مشین کا سائز بعض بچوں کو ڈرا سکتا ہے۔ سچی بات اور کھلے دل کے ساتھ اپنے بچے سے بات کریں کہ اُسے کیا توقع رکھنی چاہئے۔ واضح کریں کہ کیا ہو سکتا ہے۔
اپنے بچے کو کتابچے پر بنی ہوئی سکینر کی تصویر دکھائیں۔ آپ اسے بدن کے اندر کے حصے کی تصاویر لینے والے ایک بڑے کیمرے کے طور پر واضح کر سکتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑے ڈو نٹ کی طرح لگتی ہے۔
اپنے بچے کو واضح کریں کہ اُسے کیمرہ کے لئے ساکت رہنے کی ضرورت ہو گی، با لکل اُسی طرح جیسے آپ عام کیمرے کے سامنے اپنی تصویر اُتروانے کے لئے اپنے آپ کو ساکت کر لیتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہ کیمرہ تصویر لینے میں بہت زیادہ وقت لیتا ہے۔
جب آپ اُسے پڑھ کر سنا رہے ہوں توآپ کا بچہ ساکت لیٹے رہنے کا تجربہ کرسکتا ہے۔ اس طرح بننے کے کھیل کھیلیں " سوو ساکت، جیسے کہ بت" آپ اپنے بچے کو بتائیں کہ آپ اُسے پڑھ کر سنائیں گے جیسے جیسے سکینر تصاویر لے گا۔
سکین سے تکلیف نہیں ہوتی کیوں کہ اُس کا کوئی حصہ بچے کے بدن کو نہیں چھوتا۔ جب سکین شروع ہوتا ہے تو آپ کا بچہ شوخ آواز سنے گا۔ بہت سے بچے کہتے ہیں کہ یہ کپڑے دھونے والی مشین کی طرح آواز نکالتا ہے۔

سکین کے نتائج حاصل کرنا

ریڈیولوجسٹ ) جسے ایکسرے ڈاکٹر بھی کہتے ہیں( آپ کو نتائج نہیں دے گا۔ جب ریڈیولوجسٹ تصاویر کو دیکھ لے گا توہ وہ ڈاکٹر کو رپورٹ لکھ کر بھجوائے گا جس نے ٹیسٹ کے لئے بھیجا ہو گا۔
اگر نتائج کے بارے میں آپ کو کوئی سوالات ہوں تو براہ کرم جس ڈاکٹر نے آپ کوٹیسٹ کے لئے بھیجا ہو، اُسے کال کریں۔ کال کرنے سے پہلے براہ مہربانی 5 کاروباری دنوں کا انتظار کریں۔

کلیدی نکات

  •  .سی ٹی سکین اہکس رے اور کمپویٹرکی مدد سے سلائس کی طرح کی تصاویر،جو کہ جسم کے مختلف حصوں اور اندرونی اعضاء کی لیتا ھے۔ 
  • اگر آپ کا بچہ سی ٹی سکین کے لئے نیند آور دوا لیتا ہے تو آپ کو لازماً ان اصولوں کی پیروی کرنی ہوگی کہ آپ کا بچے سکین سے پہلے کیا کھا اور پی سکتا ہے۔
  • .سکین سے کوئی زخمی نہیں ھوتا، اس کا کوئی حصہ جسم کو نہیں چھوتا، جب سکین شروع ھو گا تو آپ کا بچہ عجیب وغریب آواز سنے گا۔


بیمار بچوں کے ہسپتال میں:

ٹیسٹ والے دن سی ٹی سکین کے نرس کو کال کریں:
  • 416-813-6070 صبح 00۔7 تا 00۔3 بجے بعد دوپہر تک
  • 416-813-5474 صبح 30۔7 تا 00۔8 بجے بعد دوپہر تک

دیگر اہم معلومات

  • ہسپتال ایک مصروف جگہ ہے وہاں زمین دوز پارکنگ قیمت ادا کر کے ملتی ہے لیکن خالی جگہ ملنا مشکل ہوتا ہے۔ برائے مہربانی اپنی ملاقات کے لئے کچھ فاضل وقت لے کر آئیں۔
  • برائے مہربانی اپنا پارکنگ ٹکٹ اپنے ساتھ رجسٹریشن ڈیسک سے مہر لگوانے کے لئے لائیں تاکہ آپ کو والدین کے لئے رعایت کی شرح مل سکے۔
  • سی ٹی سکین کی ملاقات پر آتے وقت آپ لازماً پہلے ڈائیاگناسٹک/سی ٹی سکین کے رجسٹریشن کے مقام پراندراج کروائیں جو دوسری منزل پر ایلم ونگ ایلیویٹرز کے نزدیک ہے۔ آپ کو انتظار کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ کوئی آپ کو رجسٹر کرے۔ براہ مہربانی زائد وقت دیں۔
  • بچوں کے ہسپتال کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، بشمول پارکنگ اور ہدایات کے لئے، براہ مہربانی کتابچہ پڑھیں "ہمارے ہسپتال میں خوش آمدید"