Saturday 24 May 2014

امراض نسواں (عورتوں کی بیماریاں)


امراض نسواں (عورتوں کی بیماریاں)
Amenorrhea

حیض کا تکلیف کے ساتھ آنا :

اسباب علامات اور علاج

ماہواری کا نظام رب العزت نے گندے فضلات کے اخراج کے لئے بنایا ہے۔ جس کا بدن کے اندر رک جانا بہت سی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔ اگر یہ مقدار میں کم آئے یا بند ہوجائے تو بہت سی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔ اس سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں جن میں درد سر، مرگی، ہسٹیریا، معدے کی خرابیاں، منہ پر غیرضروری بالوں کا آجانا وغیرہ شامل ہیں۔

اسباب:

یہ مرض ماہواری کے ایام میں بھیگ جانے یا سردی لگنے سے ہوجایا کرتا ہے۔ نیز گندی مندی چٹ پٹی اشیائ اور فاسٹ فوڈ اس کی وجوہات بھی بنتی ہیں۔

علامات:

ایک دو قطرے آکر اس کا دورانیہ ختم ہو جاتا ہے اور شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ جسم میں بہت درد ہوتا ہے۔

علاج :

ھوالشافی

اجزاء:-
ایلوا عمدہ ایک تولہ
ریوندعصارہ ایک تولہ
زعفران خالص 6 ماشہ
ہیرا کیسس سبز 6 ماشہ

ترکیب تیاری:

سب کو علیحدہ علیحدہ باریک کرکے ملالیں اور چنے کے سائز میں گولیاں بنائیں۔ یوں تو پانی سے بھی بن جائیں گی اگر نہ بن سکیں تو تھوڑا گوند کتیرا یا کیکر پانی میں گھول کر بنالیں۔

ترکیب استعمال:

دو گولی صبح, شام دودھ کے ساتھ استعمال کرین۔ ماہواری کے ایام شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے اسے شروع کیا جائے۔

مدت علاج:
ایک ماہ ہے۔