Saturday 24 May 2014

سرعت انزال:


سرعت انزال:

اس مرض میں مریض کی قوتِ احساس بڑھ جاتی ہے اور اسے اپنے اوپر کنٹرول نہیں رہتا اور وہ وقت سے پہلے فارغ ہوجاتا ہے۔ اگرچہ اس کے اندر طاقت ہوتی ہے لیکن کنٹرول نہیں ہوتا۔ اس مرض میں مبتلا ہوکر شدید احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے۔ درجِ ذیل نسخہ اس مقصد کے لئے انتہائی کارآمد ہے اگر تمام اجزاء خالص ہوں اور کسی قابل اعتماد بندے سے لئے ہوئے ہوں۔

ھوالشافی

اجزاء : سلاجیت مصفی 6گرام، زعفران 4 گرام، مروارید ناسفتہ 2 گرام، مصطگی رومی 5 گرام، کستوری خالص 2 گرام، ورق نقرہ 50 عدد، ورق طلا 10 عدد، عنبر الشہب 5 گرام، مومیائی خالص 8 گرام، مغزبادام شیریں 50گرام۔

ترکیب تیاری:

کستوری اور افیون، مصطگی، زعفران، مروارید، عنبر اور زعفران کو کھرل میں ڈالیں اور آب پیاز 500 گرام تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کریں۔ جب سارا پانی کھرل کرتے کرتے ختم ہوجائے تو باقی اجزاء کو باریک کرکے ساتھ شامل کریں۔ جب باریک سفوف تیار ہوجائے تو لعاب گوند کیکر یا گوند کتیرا سے بقدر دانہ ماش یا مونگ کے برابر گولیاں تیار کریں۔

مقدار خوراک: ایک گولی صبح شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ بنانے سے پہلے پنساری سے اجزاء کی قیمت دریافت فرمالیں۔