Friday 23 May 2014

لیکوریا کیا ہے؟ کیا یہ بانجھ پن کا سبب بنتا ہے؟

لیکوریا کیا ہے؟ کیا یہ بانجھ پن کا سبب بنتا ہے؟
ہر عورت کی فُرج میں سے کچھ رطوبتوں کا اخراج ہوتا ہے ۔کیمیائی توازن قائم رکھنے کے لئے ،یہ اخراج ،فرج کا نارمل دفاعی نظام ہوتا ہے ۔اور اِس اخراج کے ذریعے فُرج کے عضلات کی نارمل لچک بھی قائم رہتی ہے۔تاہم اگر اِس اخراج کی مقدار واضح طور پر بڑھ جاتی ہے اور یہ سفید رنگ کی گاڑھی رطوبت بن جائے تو اِسے لیکوریا کہا جاتا ہے ۔یاد رکھئے کہ، اگر فُرج سے ہونے والے اخراج کا رنگ زردی مائل ہو اور اِس کی بُو ناگوار ہو تو اِسے لیکوریا کہا جاتا ہے ۔ممکن ہے کہ یہ کسی انفکشن یا سرطان کی علامت ہو۔
لیکوریا کا سب سے زیادہ اہم سبب ہارمون ایسٹروجین اور دِیگر ہارمونی عدم توازن ہوتے ہیں۔ایسٹروجین ایک زنانہ جنسی ہارمون ہوتا ہے جو جسم کے مختلف افعال کو کنٹرول کرتا ہے ۔ایسٹروجین اور دِیگر ہارمونی عدم توازن بانجھ پن (حاملہ ہونے کی صلاحیت نہ ہونا) کا سبب بن سکتے ہیں ۔لہٰذا لیکوریا کی وجہ سے حمل قائم ہونے میں دشواری پیدا نہیں ہوتی
بلکہ
لیکوریا کے اسباب ،حمل قائم کرنے میں دشواری کا سبب بنتے ہیں۔آپ کو کسی مشہور ہربلسٹ دیسی معالج یا تجربہ کار حکیم سے رابطہ کرکے تفصیلی معائنہ اور علاج کروانا چاہئے ۔کیونکہ اس کا علاج صرف طب میں اور ہومیوپیتھی علاج سے ہی ممکن ہے۔