Friday 9 May 2014

سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے آپ اپنے کو خوبصورت بنا سکتے ہیں


سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے آپ اپنے کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔ یہ صحت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے اہم ہیں۔ لیکن آپ کو یہ معلوم نہ ہوگا کہ کون سا پھل اور سبزی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ سواس بار جانکاری حسب ذیل پیش خدمت ہے۔ عمل کیجئے۔
لیموں۔
اس کے دو فائدے ہیں۔ ایک تو جلد صاف کرنے کی قوت اور دوسرے چربی پگھلانے میں مدد دینے کی تاثیر ۔ آپ کو یہ حیرانی ہوگی کہ لیموں نہ صرف جلد کی اوپر کی تہہ کے لئے ضروری ہے بلکہ حلقوں ، چھائیوں اور داغ دھبوں کے لئے اکسیر ہے۔ لیموں کا رس گرم پانی میں ملا کر پینے سے جسم میں چکنائی نہیں جم سکتی اور غذا میں لیموں چھڑکنے سے حرارے جلانے میں مدد ملتی ہے۔
سیب۔ 
یہ بہت اچھا پھل ہے یہ نہ صرف عذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ آئرن کی کمی کو پورا کرنے کی وجہ سے جلد کو فائدہ پہنچاتا ہے اور چہرے کی چھائیوں کو دور کرتا ہے۔ سیب کے گودے کا لیپ ہر قسم کی جلد کے لئے مفید ہے ۔ سیب کا رس اور چھلکا بھی آپ کے حسن میں اضافہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر وزن کم ہے تو روزانہ استعمال کرنے سے بڑھا سکتے ہیں۔
چکورہ۔
یہ وٹامنز سے بھرپور ہے جلد میں چمک اور وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ چکورہ کے چھلکے ابال کر پانی میں محفوظ کر لیں اور روزانہ صبح منہ دھونے کے لئے استعمال کریں۔
کیلا۔ 
وزن بڑھانے کے کام آتا ہے۔ بھوک ختم کرتا ہے ایک کیلا دو روٹیوں کے برابر ہے۔ اس سے پوٹاشیم حاصل ہوتی ہے۔ خشک جلد اور خشک بالوں کے لئے اس کا ماسک بنا کر استعمال کرو۔
کھیرا ۔
یہ واحد سبزی ہے جسے کھاتے ہوئے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ نہ وزن بڑھائے گی او رنہ ہی ہماری جلد اور بالوں میں کسی قسم کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ کھیرے کے 35حرارے ہوتے ہیں روزانہ اپنا معمول بنائیں تو دوپہر کے کھانے میں دہی کھیرے کے استعمال سے جلد میں نکھار آئے گا۔
پودینہ۔
اسکا پانی نکال کر پینے سے مہاسوں اور کیلوں سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔ ہاضمہ کے لئے پودینہ ٹھیک رہتا ہے۔
آلو۔
ابال کر کھاو تو وزن بڑھتا ہے۔ بھون کر کھاو تو وزن گھٹتا ہے۔ دھوپ میں پھر و تو آلو کے قتلے کا ٹ کر آنکھوں پر رکھنے سے بہت فائدہ ملتا ہے۔
ناریل۔
ناریل کا پانی دھوپ کا اثر اتارنے اور ناریل کا گودا پیس کر پانی ملا کر بالو ں پر لگانے سے چمک آتی ہے۔
بادام۔ 
اسکے کھانے سے دماغ پر اثر پڑتا ہے اور ذہن تیز ہوتا ہے۔ بادام بھگو کر پانی نہار منہ پی لیا جائے تو بالوں کی لمبائی بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
انگور کا رس ۔ 
ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سے تحفظ فراہم کر نے کے علاوہ انگور کا رس ادھیڑ عمر میں جلد کے ڈھیلے پن کو روکتا ہے اس کے رس میں اینٹی آکسیڈنٹ پولی فینوز بھرا ہوتا ہے۔ جو آپ کی جلد کو لچکدار اور چمکدار رکھتا ہے۔
پالک اور پھلیاں۔
آسٹریلیا ، انڈونیشیا اور سویڈن ملکوں کے ریسرچز نے بڑی عمر کے 50مردوں اور عورتوں کی خوراکوں کا جائزہ لیا تھا۔ جس میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جو سبزپتوں والی سبزیاں اور پھلیاں جن کو انگریزی میں بینز Beansکہتے ہیں زیادہ استعمال کر رہے تھے۔ ان کے چہروں پر کم جھریاں تھیں اس کی وجہ سے یہ ہے کہ پالک اور پھلیاں ان اجزاءسے بھر پور ہوتی ہیں جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کھال کی خلیات میں توڑ پھوڑ کی مرمت کرنے کے ساتھ ان کو تباہی سے بچاتے بھی ہیں۔ 
سورج مکھی کے بیج۔
واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس کے پروفیسر پیری سوانس کے مطابق نوجوان نظر آنے کے لئے انتہائی اہم توانائی بخش اجزا میں سے ایک وٹامن ای (E) ہے اور سورج مکھی کے ان نمکین مغزیات میں جتنی زیادہ وٹامن ای موجود ہوتی ہے وہ کسی دوسری غذا میں نہیں ہوتی۔ ہمارے جسم کو بوڑھا کرنے اور کھال پر جھریاں ڈالنے میں سب سے اہم کردار فری ریڈیکلو کا ہوتاا ہے ۔ جسے اس بیج میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ سے شکست دی جا سکتی ہے۔
شکرقندی۔
مردوں کو زیادہ دھوپ میں رہنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے ان کی کھال پر وقت سے پہلے بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں۔ لیکن سورج کی شعاعیں آپ کو جو نقصان پہنچاتی ہیں ان کا تدارک شکر قندی کر سکتی ہے۔ حال ہی میں یوروپ کے کے ریسرچ کرنےوالوں نے دریافت کیا ہے کہ جن غذائی اشیاءمیں بیٹا کر وٹین والا رنگدار مادہ زیادہ ہوتا ہے مثلاً گاجر ، شکر قندی وہ جلد میں جمع ہوتے ہیں اور سورج کی بنفشی شعاعوں سے ان کو جو نقصان پہنچتا ہے اس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
پنیر۔ 
ڈاکٹر میتھیو میینا امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کہتے ہیں کہ ہفتہ میں ایک بار پنیر کھانا چاہئے تو اس سے آپ کے منہ کے جراثیم کی سطح گھٹ جاتی ہے۔ دانت بھی صاف ہو جاتے ہیں۔ اور خلا سے محفوظ رہتے ہیں۔ دانتوں کو مضبوط کرتے ہیں اس میں کیلشیم ہوتاہے اور دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے۔