Sunday 24 November 2013

شہد اور دارچینی کے مرکب سے سات بیماریوں کا علاج



شہد اور دارچینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔ شہد بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے بہت سی بیماریوں کا علاج کرسکتا ہے۔ نئے دور کی جدید تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر اسے ایک مخصوص مقدار میں شوگر کے مریض بھی لیں تو ان کے لیے بھی یہ فائدہ مند ہے۔ ہفت روزہ ورلڈ نیوز (کینیڈا کا ایک جریدہ ہے) کے 18 جنوری 1990ء کے شمارے میں مندرجہ ذیل بیماریوں کی فہرست شائع ہوئی جن کا علاج شہد اور دارچینی سے عین ممکن ہے۔
دل کی بیماری میں
شہد اور دارچینی کا پیسٹ بنائیں اور اسے روٹی یا ڈبل روٹی پر جام، جیلی کی بجائے لگائیں اور روزانہ کھائیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، اور دل کے دورے سے بچاتا ہے۔ جنھیں دل کا دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ لیں تو یہ انہیں اگلے دورے سے دور رکھے گا۔ اس کا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے مختلف نرسنگ ہومز میں مریضوں کو بہت کامیابی کے ساتھ اس طریقے سے ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ شہد اور دارچینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے۔
مثانہ کی آلودگی یا عفونت میں
دو کھانے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کے لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچہ شہد ملائیں اور اسے نیم گرم پانی میں ملا کر پئیں۔یہ تمام جراثیم کو ختم کردے گا۔
دانت کے درد میں
ایک چمچہ پسی دارچینی اور پانچ چمچے شہد کا پیسٹ بنائیں اور اسے اس دانت پر دن میں تین مرتبہ لگائیں جس میں درد ہو جب تک کہ درد ختم نہ ہو جائے۔
بڑھے ہوئے کولیسٹرول میں
دو کھانے کے چمچے شہد اور تین چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو 16 اونس چائے کے پانی میں ملائیں۔ اور کولیسٹرول کے مریض کو دیں۔اس سے 10% کولیسٹرول صرف دو گھنٹوں میں کم ہوجاتا ہے۔ اگر اسے روزانہ دن میں تین مرتبہ لیا جائے تو پرانے سے پرانا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے، اور اگر خالص شہد روزانہ کھانے کے ساتھ لیا جائے تو اس مرض میں بہت مفید ہے۔
اگر ٹھنڈ لگ جائے تو
ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دارچینی روزانہ دن میں تین مرتبہ لیں تو پرانے سے پرانا بلغم، ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سینے کو صاف کرتا ہے۔
معدے کے امراض میں
شہد، دارچینی کے ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور معدے کے السر کو بھی یہ جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔
گیس کی تکلیف میں
انڈیا اور جاپان کی تحقیق کے مطابق شہد اور پسی دارچینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی جملہ تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔
نظام معنون (immune system) کے لیے
شہد اور پسی دار چینی کا روزانہ استعمال نظام معنون کو مضبوط بناتا ہے اور مختلف جراثیم اور زہریلے مادوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
وبائی زکام میں
تین دن تک نیم گرم شہد ایک کھانے کے چمچے کے ساتھ پسی دارچینی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ۔
دانوں اور جلدی امراض کے لیے
تین کھانے کے چمچے شہد اور ایک چائے کا چمچہ پسی دارچینی کا پیسٹ بنا لیں۔ رات سوتے وقت اسے چہرے پر لگائیں اور صبح دھو لیں۔ اگر یہ عمل دو ہفتے تک مستقل کیا جائے تو یہ چہرے کے دانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایگزیما، داد اور جلد کی دوسری بیماریوں کے لیے بھی مجرب نسخہ ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے
روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پئیں۔ اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہوجاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی۔
کینسر کے لیے
معدے اور ہڈیوں کے کینسر کے کئی مریض جاپان اور آسٹریلیا میں اس طریقہ علاج سے مستفید ہوئے ہیں۔ دواؤں کے ساتھ ایک چائے کا چمچہ پسی دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد روزانہ دن میں تین بار لیں۔
بالوں کے جھڑنے میں
روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور پسی دارچینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔
انتباہ
کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی۔ اس لیے بتائے ہوئے طریقوں سے تجاوز نہ کریں۔ تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ دارچینی کا تیل ایک مؤثر مچھر مار ہوتا ہے۔ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ دارچینی کا بیجا استعمال صحت کے لیے مضر بھی ثابت ہوسکتا ہے۔