Sunday 24 November 2013

پتے کی پتھری کیا ہے


پتے کی پتھری وہ پتھر ہے جو پتے میں (ایک چھوٹی تھیلی جو جگر کے نیچے ہوتی ہے ) میں بنتا ہے ۔

پتھری کیوں بنتی ہے
اس سوال کا کوئی سادہ جواب نہیں کچھ لوگوں میں جگر بہت زیادہ کولیسٹرول بنانا شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے بائل ڈکٹ میں کولیسٹرول کرسٹلز بن سکتے ہیں جو بڑھ کر پتھری بن جاتے ہیں مردوں کے مقابلے میں یہ بیماری عورتوں میں عام ہے
اس کے علاوہ ایسے افراد جن کا وزن زیادہ ہو یا جن کے خاندان میں اس بیماری کی موروثیت پائی جاتی ہو وہ بھی اس کا زیادہ شکار ہو تے ہیں ۔
پتھری کی علامات
تقریبا ہر دس میں سے سات افراد میں پتھری کی کوئی علامت نہیں ہوتی جب علامت ظاہر ہوتی ہیں تو وقفے وقفے سے پیٹ کے اوپری حصے یا پیٹھ میں درد ہوتا ہے جب پتے کی پتھری بائل ڈکٹ میں پہنچ جاتی ہے تو درد کا سبب بن سکتی ہے یا یہ بائل ڈکٹ کو جزوی بند کر کے یرقان اور انفیکشن کی وجہ بنتی ہے پتے کی پتھری کی تشخیص کے لئے الٹرا ساونڈ انتہائی مووزون ہے ۔
پتھری کو گھلایا جاسکتا ہے
ہومیوپیتھک علاج میں علامات شدید اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اس سلسلے میں تجربہ بڑی اہمیت رکھتا ہے اور دوا کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
berberis vulgaris qاگر پیشاب گاڑھا اور سرخی لئے ہو درد اور یرقان کی ابتدا ہو جگر کے نیچے سوئی کی طرح چبھتا ہو درد ہو تو اس دوا کے مسلسل استعمال سے آرام ہو تا ہے
calcaria carb 30 اگر درد کے ساتھ سردی بھی لگتی ہو درد دائیں سے بائیں جانب جاتا ہو درد کھانے کی نالی کے نیچے جاتا ہو مریض دہرا ہو جاتا ہو تو یہ دوا نافع ہوتی ہے ،
china 6 وقفے وقفے سے درد اٹھتا ہو پت کے اخراج میں رکاوٹ ہوتی ہے جلد زرد ہوتی ہے آنکھیں بھی پیلی ہوجاتی ہیں تو اس دوا کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ۔