Sunday 24 November 2013

بادام ۔ صدیوں سے باکمال


بادام نہ صرف یاد داشت بہتر بنانے کے لئے آزمودہ نسخہ ہے بلکہ دوسری کئی چیزوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق بادام اپنے فوائد کی وجہ سے بہترین ہے۔بادام میں پائے جانے والا وٹامن ای، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور مگنیشیم انسانی جسم کو مطلوبہ مقدارمیں معدنیات فراہم کرتا ہے۔ بادام پیٹ کی بیماریوں، کھانسی، ذیابیطس اور دل کے امراض میں کمی کا سبب بنتا ہے۔بادام کھانے سے یاد داشت تیز ہوتی ہے جبکہ جلد کی خوبصورتی کے لئے صدیوں سے بادام کا استعمال عام ہے۔ بادام کا تیل کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے