Sunday, 24 November 2013

لہسن۔ ایک معجزہ

لہسن۔ ایک معجزہ
سبزیوں میں موجود غذائیت حیران کن ہے۔ سبزیاں اللہ تعالیٰ کی قابل قدر نعمت ہیں۔ لہسن ہی کی مثال لے لیجیے۔ انسانی صحت پر لہسن کیا اثرات مرتب کرتا ہے اس کے تو اب ماہرین صحت بھی قائل ہوگئے ہیں۔لہسن کے بارے میں گزشتہ بیس برسوں کے دوران کم و بیش ٣٠٠٠ تحقیقات کی جاچکی ہیں ایک حالیہ تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ کچے لہسن کا صرف نصف جوایا پکے ہوئے لہسن کے صرف ساڑھے چار جوئے آنت کے کینسر کے خلاف اچھی خاصی قوت مدافعت فراہم کرتے ہیں ۔آسٹریلیا کے ویسکیولر بایولوجی کے تحقیقی مرکز نے بتایا ہے کہ لہسن میں وہ اجزا شامل ہوتے ہیں جو دل کی شریان میں جمع ہوکر دل کی بیماری کا سبب بننےوالےمیل کچیل کو کھینچ نکالتے ہیں اور انسان دل کے امراض سے خا صی حد تک محفوظ ہوجاتا ہے۔