Sunday, 24 November 2013

مالٹے کا جوس


طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں دو گلاس مالٹے کا جوس پینے سے بلڈ پریشر میں کمی اور عارضہ قلب کی مختلف اقسام کو افاقہ ملتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو درمیانی عمر کے لوگ روزانہ آدھا لٹر جوس (مالٹا) ایک ماہ تک پیتے ہیں ان میں نمایاں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔ ماہرین طب کے مطابق مالٹے کے جوس میں ایک قدرتی کیمیکل ''ہیس پرائی ڈین پارٹ'' پایا جاتا ہیجو بلڈ پریشر کو نارمل بنانے اور عارضہ قلب کی شدت کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں عارضہ قلب کی آدھی سے زیادہ ہلاکتیں بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ یونیورسٹی آف ایوورینج فرانس میں ہونے والی اس تحقیق کو مرتب کرنے سے پہلے مالٹے کے جوس پینے سے متعلق تجربات کئے گئے تھے۔ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق مالٹے کا جوس 20 فیصد تک قلب کی بیماریوں میں افاقہ دیتا ہے۔