فشار خون کیا ہے ؟
فشار خون وہ طریق پیمائش ہے جس سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ دل شریانوں سے خون کو دھکیلنے کے لئے کتنی محنت سے کام کر رہا .
فشار خون کی پیمائش کے دو درجے ہیں۔ فشار خون کی پیمائش کی مثال 80/120 ہے
- اوپر والا عدد مثال میں 120 [سس ٹول اک ]رگوں میں خون کے بہاؤکو ظاہر کرتا ہےجب دل دھڑکن کے دوران سکڑتا ہے اور خون کو باہر دھکیلتا ہے۔
- نیچے والا عدد مثال میں 80 (ڈائی اس ٹول اک ) یعنی انبساطی دباؤ ہے۔ رگوں میں خون کے بہاؤکو ظاہر کرتا ہےجب دل دھڑکن کے وقت آرام (پھیلتا) کرتا ہے۔
کیوں کہ آپ کے بچے کا فشار خون بلندی کی طرف مائل ہوسکتا ہے ، اس لئے آپ کو گھر پر اس کی پیمائش کرنے کی ضرورت ہے۔ گھر پر فشار خون کی پیمائش سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ وقت درکار ہو گا لیکن یہ مشکل کام نہیں ہے۔
اپنے بچے کا بلڈ پریشر گھر پر لینا
اپنے بچے کے ڈاکٹر یا نرس کے ساتھ ، ان ہدایات میں تحریر کریں :
اپنے بچے کے فشار خون کی دن میں _______ بار پیمائش کریں۔
آپ کے بچے کے فشار خون کی پیمائش _______اور _______ کےدرمیان ہونی چاہئے۔
اس _______درجہ سے اوپر کی پیمائش بہت بلند ہے اور اس _______درجہ سے کم کی پیمائش بہت نیچی ہے۔
اگر آپ کے بچے کو فشار خون کو قابو میں کرنے کے لئے کوئی دوا دی گئی ہے تو اُسے اُسی طرح استعمال کرنا چاہئے جیسے کہ بتایا گیا ہے حتیٰ کہ جب فشار خون معمول پر دکھائی دے رہا ہو تب بھی۔
اگر آپ کے بچے کا فشار خون بہت نچلی سطح پر ہے تو اُسے کوئی دوا نہ دیں۔ اپنے بچے کی کلینک کو اُسی وقت کال کریں۔
آپ کے بچے کی کلینک کا فون نمبر :
کلینک میں رابطہ کے لئے اُس شخص کا نام :
اپنے بچے کے فشار خون کی پیمائش کرنا
یاد رکھنے کے نکات
- اپنے بچے کے فشار خون کی اُس وقت پیمائش کریں جب وہ پُر سکون اور آرام سے ہو۔
- اپنے بچے کے فشار خون کی پیمائش اُسے فشار خون کی دوا دینے سے پہلے کریں۔
- بہت زیادہ سرگرمیاں، جوشیلا پن، یا اعصابی کھچاؤ عارضی طور پر خون کے دباؤ میں اضافے کا باعث ہو سکتے ہیں۔
- اگر آپ کے بچے کو فشار خون کی علامات ہیں جیسے کہ سر درد، متلی، قے، چکر آنا، اور نظر میں دھندلاہٹ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے بچے کا فشار خون یا تو بہت اونچے درجے یا بہت نچلے درجہ پر ہے۔
- قریباً ہر 6 ماہ میں آپ فشار خون کے کف اور سٹیتھوسکوپ جب آپ کلینک آئیں تو ساتھ لائیں تاکہ ان کے درست ہونے کو چیک کیا جا سکے۔
آلات
آپ کو سٹیتھوسکوپ اور بی پی کف کے ساتھ ڈائل یا برقی بی پی کف فشار خون کی پیمائش کرنے کے لۓ خریدنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کے نرس اس فیصلے میں مدد دے سکتے ہیں۔ آپ کو یہ سب کچھ بچے کے گھر جانے سے پہلے خریدنا پڑیں گے تاکہ آپ اپنے آلے سے فشار خون لینا جان سکیں۔ آپ کے بچے کے نرس آپ کو صحیح سائز کے انتخاب میں مدد اوران اشیاء کے خریدنے کی جگہوں کے بارے میں مشورہ دیں گے۔
اپنے بچےکا فشار خون کیسے لینا ہے
آپ کے بچے کے نرس قدم بہ قدم آپ کی رہنمائی کریں گے کہ اپنے بچے کے خون کے دباؤ کی کیسے پیمائش کرنی ہے۔
- اپنے بچے کو کرسی پر بٹھائیں یا میز کی ایک طرف لٹا دیں تاکہ بچہ اپنا بازو دل کے مساوی سطح پر رکھے۔
- ربڑ کے گولے کے ساتھ لگے ہوئے اسکرو کو کھولنے کے لئے بائیں جانب گھمائیں۔ کف کو دبا کر تمام ہوا نکال دیں۔
- کف کو بازو کی کہنی کے اوپر رکھیں اس طرح کہ اس کے چپکنے والے کنارے باہر کی جانب ہوں۔ دھیان رکھیں کہ اُس کا ڈائل اوپر ہو تاکہ آپ اُسے آسانی سےدیکھ سکیں۔ کف کو اپنے بچے کے بازو کے گرد کھینچ کر مضبوطی سے لپیٹ دیں۔ اس کے چپکنے والے کناروں کو دوسرے حصوں سے اکٹھا باندھ دیں۔
- اپنی پہلی اور دوسری انگلیاں اندر کی طرف بچے کی کہنی کے اوپر رکھیں اورنبض محسوس کریں۔ سٹیتھوسکوپ کا چپٹا حصہ نبض کی جگہ پر رکھیں اُس کے بعد کانوں میں لگانے والے کو کانوں میں ڈال لیں۔
- ربڑ کے گولے کے اسکریو کو دائیں جانب گھما تے ہوئے کس کربند کر دیں۔
- ڈائل کی طرف دیکھیں اور ایک ہاتھ سے اس وقت تک کف پر لگے ہوئے ربڑ کے گولے کو پمپ کریں جب تک آپ نبض کی آواز نہ سن سکیں۔
- آہستہ سے اسکریو کو کھولیں جب تک کہ آپ نبض کی پہلی آواز سنیں۔ یاد رکھیں کہ جب آپ نبض کی پہلی آواز سنیں اور اُس وقت ڈائل پر کانٹا جو نمبر دکھا رہا ہو تو وہ فشار خون کی اوپر والی ریڈنگ کا عدد سس ٹول اک ہے مثلاً 120
- ڈائل کی طرف دیکھتے رہیں اور آہستہ سے اسکریو کو ڈھیلا کرتے جائیں جب تک کہ آپ نبض کی زوردار آوازسے دھیمی آواز میں تبدیل ہونا سنیں یا جب تک آواز غائب ہو جائے۔ خیال رہے کہ جب آب دھیمی آواز یا کوئی آواز نہ سنیں تو اس وقت ڈائل پر جو عدد ہے وہ ڈائی اس ٹول اک یعنی ڈائل پر نچلے عدد کی ریڈنگ ہے مثلاً 80
- ڈائری میں فشار خون کی ریڈنگ مثلاً 120 / 80 کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔
ریکارڈ رکھنا
ہمیشہ اپنے بچے کے بی پی کو تحریر کریں اور اپنے بچے کے فشار خون کے تمام ریکارڈ کو اپنے بچے کے ڈاکٹر سے ملاقات یا کلینک پر اپنے ہمراہ لائیں۔
اگر آپ کے بچے کا فشار خون بہت بلند ہو تو آپ کیا کریں
فشار خون کی دوا، اگرچہ وہ باقاعدگی سے دی جائیں، فشار خون کو معمول کی حد میں رکھنے کے لئے کافی نہیں ہو سکتیں۔ آپ کے بچے کو بی پی دوا کا "پی آر این" خوراک کا نسخہ دیا جا سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ضرورت کے مطابق دوا کی خوراک دینا۔
جب آپ کے بچے کا بی پی بہت اونچے درجے پر ہو :
- دھیان رکھیں کہ آپ کا بچہ پُر سکون اور آرام دہ ہے۔
- 20 سے 30 منٹ میں اپنے بچے کے بی پی کو پھر چیک کریں۔ اگر اب بھی اونچے درجے پر ہو تو "پی آر این" خوراک دیں۔
- "پی آر این" خوراک دینے کے 45 منٹ بعد تک اگر خون کا دباو نیچے نہیں آتا تو براہ مہربانی اپنے بچے کے ڈاکٹر کو کال کریں۔
اگر آپ کے بچے کے خون کا دباؤ بہت کم ہو تو آپ کیا کریں
- اپنے بچے کو لٹا ئیں اور آرام کرنے دیں۔
- اگر آپ کے بچے کو یہ وقت بی پی کی دواکی خوراک دینے کا ہو تو اسے وہ خوراک نہ دیں۔
- اپنے بچے کے فشار خون کو 15 منٹ میں پھر دیکھیں۔
- اگر خون کا دباؤ کم درجے پر رہتا ہے، یا آپ کا بچہ ٹھیک نہیں لگتا تو بچے کے ڈاکٹر یا کلینک کو مشورے کے لئے کال کریں۔
کلیدی نکات
- کیوں کہ آپ کے بچے کا فشار خون بلند ہے، آپ کو یہ بات کہ اپنے بچے کے خون کے دباؤکی پیمائش گھر پرکیسے کی جائے، سیکھنے کی ضرورت ہوگی۔
- آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ دن میں اپنے بچے کے خون کے دباؤ کی کتنی بار پیمائش کرنی ہے۔
- آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ آپ کے بچے کے فشار خون کی کون سی اچھی حدود ہیں۔
- اگر آپ کے بچے کا خون کا دباؤ بہت اونچے درجے پر یا بہت کم درجے پر ہو تو مندرجہ بالا ہدایات پر عمل کریں۔