Thursday, 29 May 2014

بخاروں کا بیان

بخاروں کا بیان
تپ محرقہ، میعادی بخارTyphiod fever 
اسے آنتوں کا بخار اور ٹائیفائیڈ بخار بھی کہا جاتا ہے. یہ مسلسل رہنے والا بخار ہے جس میں اکثر ٥ویں یا ١٤ ویں دن بخار رہنے کے بعد سخت سردی لگتی ہے. گرمی اور موسم خزاں میں یہ بخار زیادہ ہوتا ہے. ٢٠ سے ٢٤ سال کی عمر والوں میں یہ کثرت سے دیکھنے میں آتا ہے. کبھی کبھی ملیریا اور ٹائیفائیڈ دونوں ایک ساتھ بھی ہو سکتے ہیں۔
علامات: پہلے ٦ یا ٧دن تک بخار ایک ڈگری روزانہ بڑھتا ہے. صبح کے وقت ٩٩ ڈگری سے شروع ہوکر دوپہر تک ١٠٣ سے ١٠٤ ڈگری فارن ہائٹ تک پہنچ جاتا ہے. ٧یا ٨ دن کے بعد شکم اور سینے پر گلابی رنگ کے گول دانے یا گلابی دھبے ہوجاتے ہیں. کبھی کبھی گردن، منہ اور پیٹ پر سفید رنگ کے باریک دانے نکل آتے ہیں، زبان بیچ میں میلی اور سفید لیکن کنارے اور نوک پر سرخ ہوتی ہے. تیسرے ہفتے بخار روزانہ ایک ڈگری کم ہونا شروع ہوجاتا ہے. متلی ، سر درد، طحال اور جگر کا بڑھ جانا، دست، پیٹ پھول جانا، چھوٹی آنت کے زخم کی وجہ سے دست میں خون بھی آسکتا ہے، تیسرے ہفتے مریض بہت کمزور ہوجاتا ہے. یہ مرض ''سالمونیلاٹائیفی'' نامی جرثومہ کے انفکشن سے ہوتاہے۔
اس بخار میں پرہیز کی خاص ضرورت ہے. صرف سیال جیسے پھٹے دودھ کا پانی، جوکاپانی، لیچی، میٹھے انار، سیب اور موسمی کا رس پلاتے رہیں. مریض کو ہمیشہ لٹائے رکھیں، صحت یاب ہونے پر بھی مریض کو چاہیے کہ ١٥۔٢٠ دن تک لیٹا رہے. یہ انفکشن والی بیماری ہے. اس لئے مرض کے موسم میں کچی اور آلودہ غذائیں نہ کھائیں، دودھ اور پانی ابال کر استعمال کریں۔
علاج: (١)کلورومائی سٹین Chloramphenicol (Chloromycetin) یہ دوا اس مرض کا کامیاب علاج ہے. اس دوا کے استعمال کرتے ہیں بخار کی حرارت گرنا شروع ہوجاتی ہے اور اگر مریض پورا پرہیز رکھے تو تیسرے دن حرارت نارمل ہوجاتی ہے. یہ دوا ٢٥٠ ملی گرام کے کیپسول کی صورت میں ملتی ہے. پہلے یہ دوا ایک گرام کی مقدار میں دی جائے. اس کے بعد ٤۔٤ گھنٹے بعد٢٥٠ ملی گرام دیتے رہیں. تین دن میں بخار اتر جانے پر٥ دن تک ہر ٦ گھنٹے پر ٢٥٠ ملی گرام کی ایک خوراک دیتے رہیں. یہ مقدار خوراک بڑوں کے لئے ہے. بچوں کے لئے ان کی عمر کے حساب سے ١٥ئ٠ سے ٥٠ئ٠ تک کلورومائی سٹین پامی ٹیٹ سسپنشن دیں. ٥ دن تک دوا دینے کے بعد بند کر دیں. مریض کو مکمل آرام سے لٹائے رکھیں اور کافی دنوں تک سیال غذائیں دی جائیں. دنیا کے مشہور متخصصین کا کہنا ہے کہ بخار اتر جانے پر ٨ دن تک اگر یہ دوا کھلائی جائے تو مرض کے دوبارہ لوٹنے کا خدشہ نہیں رہتا ہے. بچوں کو کلورومائی سٹین پامی ٹیٹ وتھ وٹامنس ٥ سے ١٠ ملی لیٹر دن میں ٢ بار دیں۔
توجہ! سہ جانبہ انفکشنوں اور خونی خلیات کی کمی میں اس کا استعمال نہ کریں۔
(٢) ڈکسوناDexamethasone (Dexona) ٥ئ٠ ملی گرام کی ایک ٹکیہ کھلائیں. یہ دوا اس بخار میں زہریلے اثرات کو دور کرتی ہے. شدید حالت میں اس کے انجکشن ١۔٢ ملی لیٹر کی مقدا ر میں عضلاتی لگائیں۔
(٣)قبض ہونے پر لکوڈ پیرافین ١٦ سے ٣٢ ملی لیٹر تک رات کو سوتے وقت پلائیں. مریض کو پھلوں کا رس دیتے رہیں. گلسرین سپوزیٹری مقعد میں داخل کریں۔
(٤)اینٹرومائی سینChloramphenicol (Entromycetin) ایک کیپسول ہر ٣ گھنٹے بعد دیں. بچوں کو سسپنشن چوتھائی سے آدھا چای چمچہ ماں کے دوھ یا پھلوں کے رس کے ساتھ ہر ٦ گھنٹے بعد دیں. شدید حالت میں١۔٢ ملی لیٹر کا گہرے عضلے میں انجکشن لگائیں۔
(٥)بلوسین۔پی Ampicillin (Blucin-P) ٥٠ سے ١٠٠ ملی گرام فی کلو جسمانی وزن کے حساب سے ٹکیوں کی صورت میں روزانہ کی مقدار کو کئی برابر حصوں میں بانٹ کر دیں. ٦۔٦ گھنٹے بعد بچوں کو دیں. بڑوں کو ٢٥٠ سے ٥٠٠ ملی گرام کا ایک کیپسول دن میں ٤ بار دیں۔
توجہ! پینی سیلین سے حساس افراد میں اس کا استعمال نہ کریں۔
(٦) نورفلاکسNorfloxacin (Norflox)٤٠٠ ملی گرام کی ایک ٹکیہ دن میں ٢ بار ١٤ دن تک دیں۔
(٧) وٹامن سی جیسے رڈاکسان (Redoxan)١٠٠ سے ٥٠٠ ملی گرام والے ایمپول کو ٥ فیصدی ڈکسٹروز ٥٠٠ ملی لیٹر میں ملاکر انفیوژن ڈرپ لگائیں۔
ٹائیفس بخار، تپ تیفوس Typhus fever 
یہ مرض مالداروں کی بہ نسبت غریبوں کو زیادہ ہوتا ہے. ''ٹائیفس ریکیٹشیا پرواجیکی'' جراثیم مریض کے جوؤں کے ذریعے دوسروں تک منتقل ہوتے ہیں. گندے مکانوں میں اکٹھا رہنے والوں کو یہ مرض زیادہ ہوتا ہے. ٹائیفائیڈ بخار سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے. یہ مرض ٢٥ سے ٣٥ سال کی عمر کے مردوں کو ہی اکثر ہوا کرتا ہے۔
علامات: یکایک بہت تیز بخار چڑھتا ہے، سر درد، پتی اچھلنا، شروع میں ہی دوسرے تیسرے دن جسم کا درجۂ حرارت بڑھ جاتا ہے اور پہلے دن ١٠٢ سے ١٠٣ ڈگری فارن ہائٹ تک بخار ہوجاتا ہے. ایک ہفتے کے بعد اکثر بخار کی حرارت گرنے لگتی ہے، نبض کی حرکت ٹائیفائیڈ کی طرح دوگنی نہیں ہوتی ہے، جہاں ٹائیفائیڈ بخار ٢١ دنوں کے بعد کم ہوتا ہے وہاں ٹائیفس بخار ١٤ دنوں میں ہی اکثر پسینہ آکر دور ہوجاتا ہے، ٹائیفائیڈ میں جہاں آنکھ کی پتلی پھیلی رہتی ہے، اس میں سکڑی رہتی ہے، ٹائیفائیڈ میں پتلے دست یا خونی اسہال آتے ہیں، اس مرض میں قبض ہوجاتا ہے، ٹائیفائیڈ ایک بار ہوکر کئی بار ہوجاتا ہے لیکن ٹائیفس فیور بہت کم ہی دوبارہ ہوتا ہے، مریض کو سر درد، متلی، پورے بدن میں درد،جسم پر پتی کی وجہ سے خارش اور جلن، زبان پھٹی اور موٹی، میل کی تہہ سے ڈھکی ہوئی، خون کی جانچ کر نے پرجسم میں مرض کے جراثیم پائے جاتے ہیں، ایک ہی گھرمیں ایک ہی وقت عفونتی طور سے بہت سے افراد مریض ہوجاتے ہیں۔
علاج: (١) ٹیرامائی سین Oxytetracycline (Terramycin) ہر ٤ گھنٹے بعدابال کر ٹھنڈے کئے ہوئے پانی سے دیں. بچوں کو ٹیرا مائی سینOxytetracycline (Terramycin) کی بڑوں کی آدھی خوراک دیں. ٨ سال سے کم عمر کے بچوں میں دوا کے منفی اثرات پائے گئے ہیں. اس لئے دو دینے میں احتیاط سے کام لیں۔
(٢) نواکلاکسAmoxycillin+ Cloxacillin (Novaclox) ایک کیپسول (٥٠٠ ملی گرام) ہر ٦ سے ١٢ گھنٹے بعد دیں۔
توجہ! پینی سیلین سے حساس افراد میں اور حاملہ عورتوں کو یہ دوا استعمال نہ کرائیں۔
(٣)ڈاکسی سائیکلین (Doxycycline)٢ کیپسول (٢٠٠ ملی گرام)پہلے دن اور اس کے بعد ایک کیپسول (١٠٠ ملی گرام)روزانہ دیں۔
توجہ! ٹٹراسائیکلین گروپ سے حساس افراد اور ایام حمل میں استعمال نہ کریں۔
(٤) لیڈر مائی سینDemeclocycline (Ledermycin) بڑوں کو ١٥٠ سے ٣٠٠ ملی گرام کا ایک کیپسول دن میں ٢۔٤ بار دیں.٦ سے ١٢ سال تک کے بچوں کو ٦ سے ١٢ ملی گرام فی کلو جسمانی وزن کے حساب سے روزانہ کی مقدار کو ٢۔٤ برابر حصوں میں تقسیم کر کے پھلوں کے رس یا شہد کے ساتھ دیں۔
توجہ! ٹٹراسائیکلین گروپ سے حساس افراد اور ایام حمل میں استعمال نہ کریں۔
(٥)ایمکلاکس Ampcillin+ Cloxacillin (Amclox) بڑوں کو ١ سے ٢ کیپسول کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دن میں٤ بار. بچوں کو ان کی عمر کے حساب سے سیچیٹ استعمال کرائیں. ٥ سے ١٠ سال کے بچوں کو ٢ سیچیٹ، ١ سے ٥ سال کے بچوں کو ١سیچیٹ، سبھی کو دن میں ٤ بار کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دیں. شدید اور نازک حالت میں اس کا انجکشن ١ سے ٢ وایلس کا معمولی حالت میں٦ گھنٹے بعد اور نازک حالت میں ہر ٤ گھنٹے بعدکولہے کے گہرے عضلے میں انجکشن لگائیں۔
توجہ! پینی سیلین سے حساس افراد میں استعمال نہ کریں۔
(٦) کلورومائی سٹین Chloramphenicol (Chloromycetin) ١۔٢ کیپسول ہر ٤۔٦ گھنٹے بعد دیں۔
(٧) ٹیرامائی سین Oxytetracycline (Terramycin) ١٠٠ ملی گرام کے ایک ایمپول کا عضلاتی یا ٢٥٠ ملی گرام کا آہستہ آہستہ ہر ١٢ گھنٹے بعد وریدی انجکشن لگائیں۔
(٨) کلورومائی سٹینChloramphenicol (Chloromycetin) ایک گرام کے وائل میں ٥ئ٢ ملی لیٹر ڈسٹلڈ واٹر گھول کر ہر ٨ سے ١٢ گھنٹے بعد عضلاتی انجکشن لگائیں۔

ملیریا، جاڑا بخارMalaria 
یہ بخار گرم علاقوں میں ''اینوفلس'' مادہ مچھروں کے کاٹنے سے ہوتا ہے. لاکھوں آدمی ہر سال اس بخار کا شکار ہوتے ہیں. مچھر کے کاٹنے سے کئی قسم کے ملیریا بخار ہوجاتے ہیں،جیسے بخار جو مسلسل دو ہفتے کے بعد اترتے ہیں. اس بخار میں طحال اور جگر بڑھ جاتے ہیںاور علاج نہ کرنے پر یرقان اور پیچش وغیرہ ہوجاتی ہے۔
علامات:بخار چڑھنے سے پہلے جسم میں درد، سستی، خفیف جھپکی آنا، انگڑائیاں، ہاتھ پاؤں ٹوٹنا، کمر اور سر میں درد، ابکائیاں، بھوک نہ لگنا، لرزہ ہونا جو پیٹھ سے شروع ہوکر سارے جسم میں پھیل جاتا ہے اور مریض کو زور سے لرزہ ہوکر بخار ہوجاتا ہے، دانت بجتے ہیں، بخار ١٠٢ سے ١٠٤ ڈگری فارن ہائٹ تک چڑھ جاتا ہے، ٹھنڈ ختم ہونے پر جسم گرم ہوجاتا ہے، مریض لحاف اتار دیتا ہے، منہ خشک، زبان خاکستری، متلی ہونا اور قی وغیرہ ہوکر مریض کو پسینہ آتا ہے اور بخار اتر جاتا ہے، مریض کے ہاتھ پیر ٹھنڈے ہوجاتے ہیں، دن بھر میں بخار چڑھتا اور اترتا رہتا ہے، مریض کو قبض رہتا ہے۔
علاج: (١) سب سے پہلے مریض کا قبض دور کریں. اس کے لئے رات کو سوتے وقت١٥ سے ٣٠ ملی لیٹر لکوڈ پیرافین پلادیں۔
(٢) لاریاگوChloroquine (Lariago)پہلے دن (٢٥٠ ملی گرام کی) ٤ ٹکیہ(١گرام)کھانا کھلاکر دوھ کے ساتھ کھلائیں، دوسرے دن ٢ ٹکیہ(٥٠٠ ملی گرام) اسی طرح مجموعاً تین دن تک کھلائیں. اگر بخار تیز ہو تو کوئی دافع تپ دوا جیسے پیراسیٹامول کھلادیں. اس کے بعد یہ دوا دیں۔
توجہ! جن مریضوں کو زیادہ مقدار دی جا رہی ہوان کو فوراً آنکھ کی جانچ کرانی چاہیے. پورفائرن کی زیادتی، گردے اور جگر کے نقصان، سوریاسس، ایام حمل اور ایام رضاعت میں استعمال نہ کریں۔
(٣) میلوسائیڈ Sulphadoxine+ Pyremethamine(Malocide)، کلوروکوئین(Chloroquine) سے دورنہ ہونے والے بلکہ اس سے مزاحم میں ملیریا میںدو ا مفید ہے۔
(٤)مرض سے حفظ ماتقدم کے طور پربڑوں کو ٢ ٹکیہ اور ٦ سال سے ١٠سال کے بچوں کو آدھی ٹکیہ ہر ایک ماہ بعد دیں۔
علاج کے لئے ٢۔٣ ٹکیہ ایک خوراک کی صورت میں بڑوں کو اور بچوں کو فی کلو جسمانی وزن کے حساب سے سلفاڈوکسین ٢٠ ملی گرام اور فی کلو جسمانی وزن کے حساب سے پائی ریمتھامین ١ ملی گرام کو صرف ایک خوراک کی صورت میں دیں۔
توجہ! سلفونامائیڈ سے حساس مریضوں میں اور ایام حملمیں اس کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
پرسوت کا بخار Puerperal fever 
علامات: بچے کی ولادت کے بعد ماں کو یہ بخار ہوجاتا ہے. جب نفاس کا زہریلا اثر عورت کے خون میں پہنچتا ہے تو یہ بخار ہوجاتا ہے. بچے کی ولادت کے تین دن بعد عورت کو سردی لگ کر لرزہ کے ساتھ بخار چڑھ جاتا ہے. درجۂ حرارت١٠٢ سے ١٠٥ ڈگری فارن ہائٹ تک ہوجاتا ہے، نبض بہت تیز، رحم کے مقام پر درد، دست، قی اور پیٹ کا پھولنا وغیرہ اس کی علامات ہیں. مرض کی شدت میں عورت بیہوشی میں باتیں کر تی ہے۔
اسباب: اس مرض کا سبب زہریلے جرثوموں کا انفکشن ہے. اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ دایہ کے گندے ہاتھوں سے یا عورت کے مقعد سے جراثیم اس کے رحم میں چلے جاتے ہیں یا آنول درست طریقے سے نہ نکلنے اور خون رک جانے سے یہ بخار ہوجاتا ہے۔
علاج: (١) اندام نہانی کو کسی اینٹی سیپٹک لوشن جیسے لائی سول ایک چھوٹا چمچہ آدھے لیٹر پانی میں ملاکر ٢ بار ڈوش کریں. اس کے بعد اندام نہانی کو بورک روئی سے خشک کر لیں۔
(٢) عورت کے سر اور چھاتی کے نیچے تکیہ رکھ دیں، جس سے سر اور چھاتی اونچی ہوجانے پر سیال آسانی سے ریزش کر سکے۔
(٣)رحم کے مقام پر گرم گرم سینگ کرنے، گرم پلٹس باندھنے سے بھی سیال آنے لگتا ہے۔
(٤) البرسیلین Erythromycin(Albercillin)٢٥٠ سے ٥٠٠ ملی گرام حسب ضرورت اور مرض کی شدت کے لحاظ سے دن میں ٣۔٤ بار دیں۔
توجہ! پینی سیلین سے حساس افراد میں، انفکشن والے ایک نواتی کثرت خلیات ابیض میں اس کا استعمال نہ کریں ورنہ جلد پر چکتے اور پھنسیاں نکل آئیں گی۔
(٥) ایمپوکسینAmpicillin+ Cloxacillin (Ampoxin)١ سے٢ کیپسول ہر ٦گھنٹے بعد دیں۔
توجہ! حسب سابق۔
(٦)کمبی نیشن تھیراپی
انٹیرومائی سٹین Chloramphenicol(Enteromycetin)ایک ٹکیہ
بیکوسول B complex+ Vit. C(Becosules)ایک کیپسول
سپٹرانCo-trimoxazole (Septran) ایک ٹکیہ
ان تینوں کو ملاکر دو خوراک بنائیں١۔٢ خوراک دن میں ٤ بار پانی سے دیں۔
(٧) فوراسیٹPentazocine+ Paracetamol (Foracet) ایک ٹکیہ دن میں دو بار پرسوت بخار سے پیدا ہونے والی جسمانی تکلیف میں کھلائیں۔
(٨) ایکرومائی سینTetracycline (Achromycin)١۔٢ کیپسول ہر ٦ گھنٹے بعد دیں. ساتھ ہی سلفاڈایازین ١۔٢ ٹکیہ کھلائیں۔
انفلوئنزاInfluenza 
اس مرض کا سبب ''بیسی لس انفلوئنزا'' نامی جرثومہ ہے جو مریض کے تھوک میں رہتا ہے۔
علامات: سر میں درد،ہڈیوں کا ٹوٹنا،نزلہ زکام،کمر میں درد، سر درد، کھانسی،جسم کے رنگ کا پیلا پڑجانا،١٠٣ ڈگری فان ہائٹ تک بخار ہوجانا، چھینکیں آنا، چھاتی میں درد اور بیچینی اور سر بھاری ہونا وغیرہ۔
علاج: (١)مریض کو سالم افراد سے الگ رکھا جائے کیونکہ یہ چھوت والا مرض ہے جو انفکشن کے ذریعے دوسروں کو ہو سکتا ہے۔
(٢) کانٹیک۔ سی سیAntitussive (Contac-CC) مرض کی شدت، مریض کی عمر اور ضرورت کے لحاظ سے١۔٢ کیپسول دن میں٣۔٤ بار دیں۔
توجہ! شدید ہائی بلڈ پریشر، قلبی عروقی امراض اور گردے یا جگر کے افعال کی خرابی میں استعمال نہ کریں۔
(٣) کوساولPheniramine maleate+ Paracetamol (Cosavil) بڑوں کو ١ سے ٢ ٹکیہ، ٦ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ایک ٹکیہ، دونوں کو دن میں ٢۔٣ بار اور ٤ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کوایک ٹکیہ دن میں ٢ بار دیں۔
(٤) ڈرسٹانAntitussive (Dristan) بڑوں کو ١۔٢ ٹکیہ ہر ٤۔٦ گھنٹے بعد، زیادہ سے زیادہ ٨ ٹکیہ روزانہ دے سکتے ہیں اور بچوں کو ڈرسٹان ایکسپکٹورینٹ لکوڈ١٠ سال سے زیادہ عمر والوں کو٥ سے١٠ ملی لیٹر، ٥ سے١٠ سال کے بچوں کو٥ئ٢ سے ٥ ملی لیٹر اور ٥ سال سے کم عمر کے بچوں کو٥ئ٢ ملی لیٹر، سبھی کو دن میں٣۔٤ بار پلائیں۔
توجہ! اس کے دوران استعمال جھپکی آسکتی ہے. اس لئے اسکوٹر، گاڑیاں اور مشین وغیرہ چلانے سے پرہیز کریں، اس دوا کو ذہنی تسکین پیدا کرنے والے مادوں کے ساتھ استعمال نہ کریں۔
(٥) ریلسیڈین Antitussive (Ralcidin)بڑوں کو ١سے ٢ٹکیہ ہر ٦ گھنٹے بعد پانی سے دیں. پانی ابالا ہوا ہونا چاہیے۔
توجہ! گردے یا جگر کے نقصان میں استعمال نہ کریں اور مسکن دماغ دواؤں کے ساتھ استعمال نہ کریں۔
(٦) ٹکسین(Tuxyne) بڑوں کو ایک ٹکیہ ہر ٤۔٦ گھنٹے بعد دیں۔
(٧) اے مینٹرلAmantadine (Amantryl) انفلوئنزا سے بچنے کے لئے بڑوں کو٠٠ا ملی گرام روزانہ،١٠٠ ملی گرام کے کیپسول کی صورت میں استعمال کرائیں۔