Friday, 23 May 2014

شہد کے کچھ مزید فوائد


شہد کے کچھ مزید فوائد

شہد ایک نہایت موثر قدرتی عطیہ ہے جو تقریبا تمام امراض کے لئے ذریعہ شفا ہے۔ شہد کو کسی بھی قسم کے منفی اثرات (Side effects) کے ڈر کے بغیر پورے اطمینان سے کسی بھی قسم کی بیماری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تھکان

اگر آپ تھک تھکا کر نڈھال ہو چکے ہوں تو شہد آپ کی تھکان دور کرنے میں ایک اچھا معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ بڑی عمر کے افراد اگر صبح نہار منہ، منہ دھو کر یا رات سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ میں 2 چمچے شہد ڈال کر پینے سے چند ہفتوں میں زائل ہوتی ہوئی توانائی بحال ہو جائے گی اور جسمانی قوت اور طاقت میں بہتری سامنے آتی ہے جو ہر عمر کے افراد کے لئے لازمی چیز ہے۔

امراض قلب

شہد اور دارچینی کے پاؤڈر کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے ڈبل روٹی کے توسٹ پر لگائیے۔ جام جیلی کی جگہ اسے استعمال کرکے دیکھئیے۔ آپ کی شریانوں میں جمنے والے کولیسٹرول کو نکال باہر کرے گا اور یوں آپ کو دل کے دورے سے محفوظ کر دے گا ۔ یہاں تک کہ جو لوگ پہلے دورہ قلب کا شکار ہو چکے ہیں وہ اس نسخے پر مستقل طور پر عمل درآمد کریں تو اگلے دورے سے بہت زیادہ محفوظ ہو جائیں گے۔

بد ہضمی

دو بڑے کھانے کے چمچے شہد میں کسی قدر دار چینی کاپاوڈر چھڑک کر کھائیے اور پھر کھانے کے ساتھ بھر پور انصاف کریں۔ تکلیف دہ تیزابیت ختم ہو کر بھوک کھل کر لگے گی اور پھر آپ کا معدہ، لکڑ ہضم، پتھر ہضم قسم کا ہو جائے گا ۔

کھانسی

ہلکی کھانسی کے لیے ایک چمچ شہد میں‌ پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر کھانے اور اسکے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔

گلے کی خارش اور سخت کھانسی

سخت کھانسی اور گلے میں خارش کے لیے ناشتے سے پہلے 2 چمچ ادرک کا رس، 1 چمچ شہد ڈال کر مائیکروویو میں 30سیکنڈ گرم کرکے چمچ سے کھائیں۔ افاقہ ہوگا۔

خون میں گرمی :

صبح نہار منہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پینے سے خون اور معدے کی گرمی ختم ہوجاتی ہے۔