Thursday, 29 May 2014

لیچی


لیچی کا نباتاتی نام لیچی چائنین سیس (Litchi Chinese) ہے۔ لیچی میں باہر کی طرف ایک پتلا اور سخت سرخ گلابی چھلکا ہوتا ہے جو پر تیز نوکدار اُبھار ہوتے ہیں۔ اس کے اندرونی جانب ایک جھلی ہوتی ہے جس میں لیچی کا سفید گودا بڑے سے بیج کے ساتھ لپٹا ہوتا ہے۔ گودے کا ذائقہ نہایت شیریں اور خوش مزہ ہوتا ہے۔ اطباء کے مطابق لیچی کا مزاج سرد و تر درجہ دوم ہے۔ لیچی کا اصل وطن چین ہے لیکن یہ بھارت میں بہار کے ضلع مظفرپور، اُترپردیش میں ہمالیہ کے دامن، ڈھیرہ دون کی وادی نیز آسام و مغربی بنگال کے علاوہ پاکستان میں سندھ کے بعض علاقوں میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ لیچی کے درخت کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ اس میں پھول لگتے ہی شہد کی مکھیاں پالی جاتی ہیں اور اس سے تیار ہونے والا شہد انتہائی عمدہ ہوتا ہے۔لیچی ایک عمدہ اور نفیس صحت بخش پھل ہے۔ لیچی میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن اے، بی، سی، تھائیمین، زنک، کاپر اور ریبوفلووین پایا جاتا ہے۔ لیچی دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ مفرح و مقوی قلب ہے دل کی کمزوری اور خفقان (دل کی دھڑکن یکدم تیزہوجانے) میں بہت زیادہ مفید ہے۔ لیچی پیاس بجھاتی اور جگر کے بیشتر امراض خصوصاً جگر بڑھنے میں نہایت فائدہ مند ہے۔ ہاتھ پائوں کی جلن و یرقان میں مفید ہے۔ لیچی کم مقدار میں زیادہ دورانیہ بعد کھانا زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ ۲ سے ۳ دانے، چھ چھ گھنٹے کے بعد کھانے سے خون صالح پیدا کرتی ہے۔ تازہ ترین تحقیقات کے مطابق لیچی کا استعمال ہر قسم کے کینسر سے بچاتا ہے۔ خصوصاً اینٹی بریسٹ کینسر ہے۔ خواتین کی ہڈیوں کے بھربھرے پن میں مؤثر ہے۔احتیاط
لیچی کی مقدار خوراک ۱۰۰گرام ہے۔ اس سے زیادہ استعمال مناسب نہیں کیونکہ اس کے کثرت استعمال سے بعض اوقات حلق اور زبان پر دانے نکل آتے ہیں۔ لیچی بلغم بڑھاتی ہے اس لیے دمے کے مریض اور بلغمی مزاج والے زیادہ استعمال نہ کریں۔ اس کے کھانے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد پانی پینا چاہیے، پہلے پانی پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔لیچی کولاڈ
لیچی کولاڈ ایک اٹالین ریسیپی ہے جو پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ساتویں صدی عیسوی میں اٹلی کے لوگ لیچی سے مشروب تیار کیا کرتے تھے۔ خاص طور پر تہواروں اور بڑے فنکشنز پر بطور مشروب پیش کیا جاتا تھا۔ اس کا نسخہ نذرِقارئین ہے:اجزا
لیچی کا پلپ (گودا) ۱۰۰ گرام
کوکونٹ ملک ایک کپ
کریم آدھا کپ
چینی ۲ چمچبرف حسب ضرورت
ترکیب:جوسرمشین میں لیچی، کوکونٹ ملک، چینی شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔ 3 سے 5 منٹ تک بلینڈ کرنے کے بعد جب لیچی کا پیسٹ بن جائے اس میں آدھا کپ فریش کریم اور لیچی کے گودے سے سجا کر پیش کریں یا خود پئیں