Saturday, 31 May 2014

خناق


خناق کیاہے؟

خناق بچپن میں ہونے والی ایک عام بیماری ہے ۔ جوکہ وائرل انفیکشن ( زہریلے مادے سے لگنے والی بیماری )کی وجہ سے ہوتی ہے ۔یہ وائرس سانس لینے کی ہواکی نالیوں کے اوپری حصہ پر سوجن پیدا کرتا ہے جس میں نرخرہ اور سانس لینےکی نالی شامل ہیں ۔
یہ سوجن بچےکی آواز میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے ۔ اور سانس لینےکو مشکل بناتی ہے ۔ یہ خاص کر نوزائیدہ بچوں اور چھوٹے بچوں میں ہوتی ہے ۔ کیونکہ ان کی سانس لینےکی نالی چھوٹی ہوتی ہے۔
گلے اور سانس کی نالی کا ورم
خناق یا کروپ ایک ایسی بیماری ھے جو کہ آواز کی نالی، بکسے، اور ھوا کی نالی کو متاثر کرتی ھے۔ اس عمل کی وجہ سے آواز کی نالی میں سوجن ھو جاتی ھے اور ھوا کا راستہ سکڑ جاتا ھے
خناق کی علامات میں یہ شامل ہیں:
  • سخت "بھدی"کھانسی
  • اونچی آواز میں سانس لینا ( خرخراہٹ )
  • سانس لینےمیں مشکل ہونا
  • بھدی آواز
  • گلے میں ہلکی خراش
  • ناک بہنا یا بند ہونا
  • بخار
خرخراہٹ ایک بلندناگوار آواز ہے ۔ یہ اس وقت پیدا ہوتی ہے ،جب تنگ سانس کی نالی سے سانس لیا جائے ۔ ہلکے درجہ کی خناق میں آپ کے بچےکو خرخراہٹ صرف روتے اورکھانستے وقت ہو سکتی ہے۔ اگرخناق میں شدت آجاتی ہے، تو آپ کے بچےکو آرام اور سوتے وقت بھی خرخراہٹ ہوسکتی ہے اور سانس لینےمیں مشکل ہوسکتی ہے ۔

خناق عام طور پر 1ہفتے تک رہتی ہے ۔

وائرس جو خناق کا سبب بنتے ہیں عام طور پر ایک ہفتے تک رہتے ہیں۔ بھدی کھانسی اور اوُنچی آواز میں سانس لینا پہلے 2 اور 3 دن بہت شدت سے رہتے ہیں اوراکثر رات کو شدید ہو جاتے ہیں ۔

اپنے بچےکی گھر پردیکھ بھال کرنا

ذیادہ تر بچوں کے لیے ، خناق ایک ہلکی بیماری ہے ۔ جس کی گھر پر دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔ یہاں پرکچھ طریقے ہیں ،جو آپ کے بچےکو اچھا محسوس کرنے میں مدددیں گے ۔

کُول مِسٹ- ٹھنڈی نم دار ھوا

ٹھنڈی ، نم ہوا سانس لینےکی نالی کی سوجن کوکم کرنے میں مددگار ہوسکتی ہے جوکہ اونچی آواز اور سانس لینے میں مشکل کا سبب بنتی ہے ۔ یہ بہت اچھی بات ہوگی اگر اپنے بچے کو وائپورائزر کے قریب رکھیں ۔ اگر آپ کے پاس کول مسٹ وائپورائزر نہیں ہے ۔ تو اس صورت میں ایک سادہ سا ہیومیڈیفائر  آپ کے بچے کےکمرے میں مددگار ہوسکتا ہے ۔سردیوں کے دوران آپ اپنے بچے کےکمرےکی کھڑکی کھول سکتے ہیں تاکہ تھوڑی سی ٹھنڈی ہوا اندر آجائے ۔ یا اپنے بچےکو تھوڑی دیر کے لئے رات کی ٹھنڈی ہوا میں سانس لینے کے لئے باہر لے جائیں ۔

بھاپ سے بھرا غسل خانہ

آپ یہ بھی کر سکتے ہیں، کہ غسل خانے کا دروازہ بندکرکے گرم پانی کا نلکا کھول دیں تاکہ غسل خانہ بھاپ سے بھر جائے۔ آپ بچے کے ساتھ بھاپ سے بھرے ہوئے غسل خانے میں کم از کم 10 منٹ بیٹھیں۔

بخار اور دردکی ادویات

ایسیٹامینوفن (ٹائلانول یا ٹیمپرا) یا آئبیوپروفین( موٹرین یا ایڈول ) بخار اور گلے کی خراش میں استمال کرواسکتے ہیں ۔ اپنے بچےکو اے ایس اے (ایسیٹل سیلیسلک ایسڈ یا ایسپرین ) نہ دیں۔

اپنے بچےکی کھانسی میں مدد

کھانسی ا یک علامت ہےخناق کی ۔ کھانسی کو تیزی سے ختم کرنے کے لئے آپ کچھ نہیں کرسکتے جب وائرس اپنا عمل پورا کرچکتا ہے توکھانسی بہتر ہوتی ہے ۔
تاہم، وہ وائرس جن کی وجہ سے خناق ہوتا ہے بچوں کے اندر خرخراھٹ اور دمہ کا سبب بن سکتا ہے ، اور بعض اوقات سینے کے انفیکشن کی وجہ بھی بن سکتا ہے ۔ اگر آپ کے بچےکی کھانسی میں شدت نظر آئے یا کول مسٹ آپ کے بچےکے سانس لینےکو مزیدآسان بنانے میں مددنہ کرے تو اپنے بچےکو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔
کاؤنٹرسے حاصل کی جاسکنے والی کھانسی کی دوائیں یا ڈاکٹری نسخہ پر دی جانے والی دوائیں عام طور پر بچوں کے لئے مددگار نہیں ہوتیں ۔ باوجود اس کے کہ ذیادہ تر کھانسی کی دوائیں بےضرر ہیں، وہ کچھ ضمنی اثرات کی وجہ بن سکتی ہیں مثلاً غنودگی اور چکرآنا۔ یہ غیر معمولی اور سنگین ضمنی اثرات کا سبب بن سکتی ہیں ۔اپنے بچےکو کھانسی کی دوا دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں خاص طور پر اگر آپ کا بچہ دوسری دوائیاں لے رہا ہے یا اس کو کوئی دوسری بیماریاں ہیں ۔اگر اس کی عمر 1 سال ہے تو اپنے بچے کو کھانسی کی دوا بالکل نہ دیں۔

اپنے بچے پرقریبی نظر رکھیں

جن بچوں کو خناق لاحق ہوتی ہے ان کو اچانک سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے، اور ایسا ایک دفعہ سے ذیادہ ہوسکتا ہے جب تک آپ کے بچےکو خناق ہے تو ہوسکتاہے کہ اس کا خیال رکھنے کیلئے آپ اسی کمرے میں سوناچاہیں۔ اس کرنارات کو پیداہونے والےکسی بھی طرح کے مسائل کے بارے میں آپ کو باخبررکھےگا۔

ڈاکٹرخناق کے بارے میں کیا کرسکتےہیں؟

اسٹیرائیڈ ادویات

آپ کاڈاکٹر منہ کے ذریعہ لینےکی اسٹیرائیڈدوا لکھ کر دے سکتا ہے یہ دوا سانس کی نالیوں میں سوجن کوکم کرتی ہے ۔ اسٹیرائیڈکو پورے طور پر اثردکھانے کے لئےکچھ گھنٹے لگتے ہیں، اور اس کا اثر 24 سے 36 گھنٹے رہتا ہے ۔عام طور پر 1 یا 2 خوراکوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔

ایپینیفرین )

اگر آپ کے بچےکو سانس لینے میں بےانتہا مشکل ہو رہی ہے ،تو آپ کے بچےکو ایپنفرئِں نام کی دوا دی جاسکتی ہے ، ایک ماسک کے ساتھ جوکہ بچےکی سانس کی نالیوں میں دوا کا چھڑکاؤکرتی ہے ۔ یہ دوا بچےکی سانس کی نالیوں میں سوجن کو بہت تیزی سےکم کرتی ہے ۔اس کا اثر 4 گھنٹے تک رہتا ہے ۔ 4 گھنٹےکے بعد سوجن دوبارہ واپس آسکتی ہے اور آپ کے بچےکو شاید اور ذیادہ سانس لینے میں مشکل ہوسکتی ہے ۔ اگرایپنفرین دینا ضروری ہے ، تو ڈاکٹر چاہےگا کہ آپ کا بچہ ایمرجینسی ڈیپارٹمینٹ میں 4 سے 6 گھنٹے تک رہے تاکہ اس بات کا یقین ہوجائےکہ سانس سکون کے ساتھ لیا جارہا ہے۔

خناق آسانی سے پھیل سکتی ہے

وائرس جو خناق کی وجہ بنتا ہے ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگنے والا ہے،خاص کر شروع کے چند دن اپنے بچےکو گھر پر رکھئیے۔ جب تک کہ بخار اتر نہ جائے ۔اور بھدی آواز والی کھانسی ختم ہورہی ہو ۔ اپنے بچےکو ایسے نومولود بچوں سے جن کی عمر 2 سال کے اندر ہے ، دور رکھیں جتنا ذیادہ سے ذیادہ رکھ سکیں ۔
بالغ لوگوں کو بھی وہی وائرس متاثرکرسکتا ہے، جو ان کے بچوں میں خناق کا سبب بنتا ہے ۔بہرحال بڑے بچےاور بالغ افرادکی سانس کی نالیاں بڑی ہوتی ہیں اور اسی لئے یہ بیماری ہلکی اور زکام کی طرح نظرآسکتی ہے ۔

اپنے بچےکےصحت کی نگہداشت فراہم کرنے والے سےکب رابطہ کرناہے

اپنے بچےکے معمول کے ڈاکٹرکو فون کریں اگر :

  • بخار 3 دن سے ذیادہ رہتاہے
  • کھانسی 1 ہفتہ سے ذیادہ رہتی ہے
  • آپ کا بچہ اونچی آواز والی سانس لے رہا ہے
  • آپ کا بچہ کان کے دردکی شکایت کرتا ہے
  • آپ کےدیگرخدشات یا آپ کےکوئی سوالات ہوں

اگرضرورت پڑے تواپنے بچےکو قریبی ایمرجینسی ڈیپارٹمینٹ میں لے جائیں، یا 911 کو فون کریں، اگر:

  • کول مسٹ 15منٹ کے اندر اندر خرخراہٹ کو ختم نہیں کرتی
  • آپ کے بچے کو وقفہ وقفہ سے خرخراہٹ ہو یا سانس لینے میں مشکل درپیش ہو
  • آپ کے بچےکا سینہ اور پیٹ سانس لیتے وقت اندر کھنچ رہا ہو
  • آپ کے بچے کے ہونٹ نیلے یا اودے دکھائی دیں
  • آپ کے بچے کی رال بہنا شروع ہو جائے یا تھوکے، نگلنے میں مشکل ہو ، یا پینے والی اشیاء پینے سے انکارکرے
  • آپ کے بچے کی گردن میں درد یا گردن میں اکڑن ہو
  • آپ کا بچہ بہت سست ( اونگھتا ) نظر آئے یا تنک مزاج ( چڑچڑا )ہو

اہم نکات

  • خناق بچپن میں ہونے والی ایک عام بیماری ہے جو جراثیموں کی انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے ۔
  • ذیادہ تر بچوں کے لئے خناق ایک ہلکی پھلکی بیماری ہے جس کی گھر پردیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔ ایسی کوئی دوا نہیں ہے جس کے ذریعے سے یہ وائرس جلد چلا جائے لیکن بہت سے طریقے ایسے ہیں جن کے ذریعے سے بچے زیادہ سکون محسوس کر سکتے ہیں۔
  • اگر خناق میں شدت ہو ، تو بچےکو ڈاکٹر کے پاس لے جاکر دکھائیں ۔