Friday, 23 May 2014

ہربل پین کلر


ہربل پین کلر
یہ خاص تحفہ ان لوگون کے لیئے ہے جو ہمیشہ ایلوپیتھک پین کلر گولیاں ،کیپسول،اور انجکشن لگواتے ہیں اور درد سے وقتی آرام ہوتا ہے، جدید تحقیق کے مطابق پیدائیش سے لے کر وہ جس بھی عمر تک پانچ کلو پین کلر کھا لیتا ہے تو اس کے گردے فیل ہوجاتے ہیں ۔یعنی وہ ایک ایک گولی یا انجکشن اس کے نیفرون کو تباہ کرتے رہتے ہیں اور ہمیں اس کا نتیجہ گردے فیل ہونے کی صورت میں ملتا ہے ۔آج کا نسخہ ہر اس درد میں مفید ہے جہاں ایلوپیتھک ادویات کام نہیں کرتی ہیں مریض دن میں کئی بار انجکشن یا گولیوں کے پھکے مارتا ہے ۔
آج کا نسخہ ہے دارچینی کا تیل ،اس کا ایک قطرہ خالی کیپسول میں ڈال کر گرین ٹی کیساتھ مرض کی نویت کے مطابق کئی بار دن میں لے سکتے ہیں ۔میں قطرے کینسر کے مریضوں کو دن میں 10 بار یا اس سے بھی زیادہ دیتا ہوں ،یہ تیل جہاں مارفیا کا انجکشن بھی کام نہ کرئے اس سے فورا فائدہ شروع ہوتا ہے ۔سر کا دائمی درد ہو یا عرق النساء کمر کا درد ہو یا جوڑوں کا درد ،اس سے کوئی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے استعمال کریں ۔اس کے متواتر استعمال سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا ہے ہر آدمی چاہئے وہ بیمار ہو یا تندرست اس کو استعمال کرسکتا ہے ۔کوشش کریں کے کہ کیپسول کو سبز چائے کیساتھ لیا جائے