Saturday 6 September 2014

مولی کے فوائد


مولی کے فوائد

سبزیوں میں ایک سبزی بہت ہی مفید سبزی ہے وہ ہے مولی ۔ جی ہاں ، مولی سے کئی طرح کی بیماری دور ہو جاتی ہے۔ مولی میں فاسفورس ، کیلشیم اور وٹامن سی کے ساتھ فولاد کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ 
پتھری کی بیماری میں مولی کثرت سے کھا نا چاہیئے۔ اس سے پتھری ریزہ ریزہ ہو کر خارج ہو جائے گی۔ 
بواسیر کے مریضوں کے لئے مولی بڑے کام کی دوا ہے۔ مولی کا رس نکال کر مریض کو بار بار پلاتے رہنے سے بواسیر جیسی خطرناک بیماری ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاءے گی۔
مولی کے پتوں کا پانی نکال کر اس میں چینی ملا کر یرقان کے مریضوں کو پلائیں ۔ یرقان کا مرض چلا جائے گا۔
جگر اور تلی کے مریضوں کے لئے مولی کھانا مفید ہے۔ اس سے جگر اور تلی کی ہر بیماری کا علاج ہو جائے گا۔
پیشاب کے مرض میں مبتلا مریضوں کو چاہئے کہ وہ بہ کثرت مولی کھائیں ۔ مولی کھانے سے پیشاب کی تمام بیماریاں دور ہو جاتی ہے۔
لگاتار مولی کھانے سے انتڑیوں کی حرکت تیز ہوجاءے گی ۔ اور قبض ہمیشہ کے لیئے ختم ہو جاءے گا۔