Thursday 11 September 2014

جب بلڈپریشر کم ہو تو کیا کریں


جب بلڈپریشر کم ہو تو کیا کریں

اگر آپ کا ڈائٹ پلان درست نہیں ہے تو آ پ کو کئی طرح کے صحت سے متعلق مسائل ہو سکتے ہیں ۔ یہ صحت کے مسائل امراض قلب، بلڈ پریشر، کینسر، ذیابیظس جیسی بیماریوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ بلڈ پریشر کو باقاعدہ کرنے کے لئے صحت افزا،اور متوازن غذاکی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔لو بلڈ پریشر کو زیادہ تر لوگ کوئی بیماری نہیں مانتے اسی لئے بی پی لو ہونے پر خورد و نوش کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتے اور کوئی خاص پرہیز بھی نہیں کرتے۔ یاد رکھیں بلڈ پریشر کا کم ہونا بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس لئے بی پی کم ہونے پر کیا کھائیں اور کس چیز سے پرہیز کریں یہ یہ جاننا بے حد ضروری ہے۔
کسی بھی بیماری کی روک تھام میں ڈائٹ کا خاصا تعاون رہتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر ہونے پر ایسی ڈائٹ لینی چاہئے جس میں نمک اور سوڈیم کی مقدار کم ہو جن لوگوں کا بی پی کم ہوتا ہو انہیں مقوی چیزیں کھانی چاہئے۔ ہر دو تین گھنٹے میں کچھ ہلکا۔ پھلکا کھاتے رہیں۔ اس سے بی پی میں بہت اتار چڑھاو¿ نہیں ہوگا۔ دن میں تین میلز ( بریک فاسٹ ، لنچ، ڈنر) کے علاوہ دو بار سنیکس لینے چاہئیں۔ کھانے کی کوالٹی کے ساتھ مقدار بھی اچھی ہو یعنی بھر پور کھائیں۔ کم کھانے سے بی پی اور لو ہوسکتا ہے۔
اگر بی پی ایک دم لو ہو گیا ہے تو کافی یا چائے پی لیں۔ اس سے فوری طور پر راحت ملتی ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ چائے کافی میں موجود ٹینن اور نیکو ٹین بی پی کو بڑھا دیتا ہے۔ لیکن طو یل مدت میں اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ نارمل بیلنس ڈائٹ لیں ۔
کھانے میں باقاعدگی سے تازہ پھل اور موسمی ہری سبزیوں کی مقدار زیادہ کرنی چاہئے۔ پالک، گوبھی، بتھوا، جیسی ہری سبزیوں کا استعمال کرنے سے بلڈ پریشر معمول پررہتا ہے۔ سپر اوئٹس ، دالیں، کالے چنے، کیسر، کھجور ، کیلا، دار چینی اور کالی مرچ کو بھی ڈائٹ میں شامل کریں۔
دن میں 10-12گلاس پانی ضرور پئیں۔
بادام ، سکمڈ ملک، لسی ، سویا بین کا تیل ، گائے کا گھی ،گڑ، چینی ، شہد ، مربہ وغیرہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر مریض کے اندر سوڈیم لیول کم ہے تو ڈاکٹر ڈائٹ میں نمک کی مقدار بڑھانے کو کہتے ہیں۔