دھنیے کے غذائی اور طبی فوائد
برصغیر پاک و ہند کے کھانوں میں دھنیا کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جا رہا ہے اور آج تک یہ ہمارے کھانوں کا ایک لازمی جزو ہے۔ چوں کہ دھنیا پوٹاشیم، آئرن، وٹامن اے، کے، سی اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے، اس لئے دنیا بھر میں اس کے طبی فوائد کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو\' ثابت دھنیا\' (دھنیے کے بیج )کے چند حیران کن فوائد کے بارے میں آگاہ کریںگے۔
نظام انہضام کی بہتر / Stomach Health
اگر آپ کمزور نظام انہضام جیسے معدے کے امراض میں مبتلا ہیں تو فوری طور پر دھنیے کے بیج کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں کیوں کہ دھنیا کا بیج نظام انہضام کی اصلاح کرکے اس کا کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔ نظام انہضام کی بہتری کے لئے دھنیے کے بیج کو روزانہ رات کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں۔
یا ۔ ۔
کھانا کھانے کے بعد تقریباً 11 دانے دھنیا چبانے سے معدہ کو قوت پہنچتی ہے معدہ کی کمزوری کی و جہ سے دست آتے ہوں تو ان کے بند ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اگر دستوں میں خون آتا ہو تو آدھا چمچہ دھنیا کو پانی کے ساتھ صبح و شام نگلنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
Vitamins /وٹامنز
مختلف تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ دھنیا اور اس کے بیج میں 30 فیصد تک وٹامن سی ہوتا ہے، جو انسانی جسم کی روزانہ کی ضرورت کو پورا کر دیتا ہے۔
Sexuality / کثرت احتلام اور شہوت
کثرت احتلام اوربڑھتی ہوئی شہوت کو دور کرنے کیلئے بھی دھنیا نہایت مفید دوا ہے۔ رات کو دھنیا 2چمچہ پانی میں بھگو کر رکھیں۔ صبح چھان کر اس کا صاف پانی پئیں۔یا پیسا ہوا دھنیا ایک چمچہ صبح و شام کئی روز تک کھائیں۔
Diabetes / شوگرسے تحفظ
ماہر طب دھنیا کے بیج میں شوگر کے علاج کی ہر سطح پر تصدیق کرتے ہیں۔ دھنیا کا بیج جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھا کر بلڈ پریشر کو مستحکم رکھتا ہے۔
Anti Bacterial Benefits / اینٹی بیکٹریل خصوصیات
ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور فوڈپوائزننگ جیسے امراض مختلف بیکٹریاز کی وجہ سے جنم لیتے ہیں۔ اور ماہرین کے مطابق دھنیے کے بیج کا باقاعدہ استعمال ہمیں ان امراض سے محفوظ رکھ سکتا ہے،کیوں کہ دھنیا کا بیج اینٹی بیکٹریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔
Anemic Control / خون کی کمی
کیا آپ جانتے ہیں کہ مختلف وٹامنز کے ساتھ دھنیا آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ اور دھنیا کا باقاعدہ استعمال کبھی بھی جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتا۔
آنکھوں کی حفاظت /Protection of Eye Health
دھنیا میں موجود اینٹی ٹاکسیڈنٹ کی بھرپور مقدار آنکھوں کی سرخی اور کھجلی جیسی پریشانیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
Women Health /خواتین کے مخصوص امراض
اگر آپ حیض کی بیماری میں مبتلا ہیں تو دھنیا کے بیج کو ضرور اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں کیوں کہ یہ نہ صرف حیض میں شفا دے گا بلکہ ماہواری کے ایام کی بے قاعدگی کو بھی درست کرے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے تقریباً 6 گرام دھنیے کے بیج کو آدھا لیٹر پانی میں ابال کر اس میں ایک چمچ چینی ڈال لیں اور اس شربت کو نیم گرم حالت میں روزانہ تین مرتبہ استعمال کریں۔
یا
کثرتِ حیض کے لئے آدھے لیٹر پانی میں 5گرام ثابت دھنیا اُبالیں جب پانی آدھا رہ جائے اس میں شہدملا کر استعمال کریں ان شاء اللہ تعالیٰ افاقہ ہوگا۔
Skin Health / جلدی امراض
جلد کے امراض کے لئے روزانہ رات کو سونے سے پہلے چہرہ کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھونے کے بعد ایک چائے کا چمچہ ہرا دھنیا کا عرق پسی ہوئی ہلدی میں ملاکرپھنسیوں اور مہاسوں پر لیپ کریں۔ صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
دھنیے کے بیج میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ جسم میں پر بننے والے سرخ دانے اور خشکی جیسے جلد کے مختلف امراض پر قابو پا سکتی ہے۔ دھنیا کے پانی سے غرارے کرنے سے منہ کے السر سے نہ صرف چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ یہ منہ کا السر بننے ہی نہیں دیتا۔
Black Lips / سیاہ ہونٹ
2 چمچ دھنیے اور ایک چمچ لیموں کے رس کا مکسچر بنا کر رات کے وقت اسے سیاہ ہونٹوں پر لگائیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے سیاہ ہونٹ اپنی حقیقی شکل کی طرف لوٹ جائیں گے۔
Hair Health / بالوں کے لئے مفید
دھنیا کے بیج کا پاﺅڈر تیل (ہیئرآئل) میں مکس کرکے ہفتہ میں دوبار سر پر لگائیں۔ اس ٹوٹکے سے نہ صرف آپ کے بال جھڑنا بند ہو جائیں گے بلکہ ان کی جڑیں بھی مضبوط ہو جائیں گی۔
Headache / سر درد
دھنیا سر درد کیلئے مفید ہے۔ اس کو پانی میں پیس کر پیشانی پر لگانے سے گرمی کا سر درد دور ہو جاتا ہے۔
کولسٹرول / Cholesterol
کولسٹرول کے لئے ثابت دھنیا پانی میں ابال کرچھان لیں ٹھنڈا ہونے پر پی لیں۔ خون میں کولسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے کیونکہ یہ پیشاپ آور ہے اور گردوں کو متحرک رکھتا ہے۔