Wednesday 24 September 2014

آڑو کے فوائد

آڑو کے فوائد

موسم گرما کو اگر پھلوں کا موسم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ان ہی پھلوں میں سے ایک آڑو بھی ہے جو غذائیت سے بھر پور پھل ہے۔ اس میں وٹامن اے اور پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق آڑو جلد کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لئے بھی آڑو مفید ہے۔ طبی ماہرین اسے قبض کشا بھی قرار دیتے ہیں ساتھ ساتھ جسم میں غدود اور رسولیوں کی پیداوار کو روکنے کے علاوہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کثرت سے استعمال کرسکتے ہیں۔آڑو کے اندر موجود فائبر کی کثرت انسان کو کینسر جیسے مہلک مرض سے بھی بچاتی ہے کیونکہ آڑو کے اندر کینسر کے خلاف سب سے بڑی مزاحمت کرنے والا وٹامن اے موجود ہوتا ہے جبکہ اس پھل میں موجود وٹامن سی موجودگی دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ آڑو کھانے سے بینائی بھی تیز ہوتی ہے جبکہ وٹامن ای اور ڈی کا تیز ترحصول ممکن ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ کمزورنظام ہضم اور استھما جیسی بیماریوں سے بھی افاقہ ہوسکتا ہے۔


آڑو کا شربت

آڑو اچھے بڑے بڑے ايک کلو
چيني ڈيڑھ کلو
پاني ايک کلو
ترکيب:
آڑو چھيل کراس کے ٹکڑے کرليں اور اندر سے گھٹلي نکال ديں، اب چيني کو پاني ميں ڈال کر چولھے پر چڑھاديں اور ايک جوش آنے پر آڑو اس ميں ڈال ديں، دو چار منٹ پکنے ديں، جب آڑو گل جائے تو اتار ليں، اتارنے سے پہلے ديکھ ليں اگر شربت ايک تار ہوگيا ہو، تو اب اسے ٹھنڈا ہونے ديں، ٹھنڈا ہونے پر اس کو باريک کپڑے سےچھان ليں اور بوتلوں کو خشک کرکے يہ شربت ان ميں بھرليں۔

آڑو کا کسٹرڈ

اجزاء:
آڑو چار عدد
کسٹر ڈ دو پیکٹ
دودھ ایک لیٹر
چینی آدھی پیالی
ترکیب:
آڑو کو دھو کر اور صاف کر کے بیچ میں سے کاٹ کر گٹھلی نکال دیں اور باقی گودے کے گول گول قتلے کاٹ لیں۔پانی یا دودھ میں کسٹر ڈ گھول لیں ۔دودھ ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیں اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیں اور مزید پکائیں۔ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو ایک شیشے کے پیالے میں ڈالیں اور اوپر آڑو کے قتلے سجا کر فریج میں رکھ دیں۔ جم جائے تو نکال لیں اور پیش کریں۔