Saturday 6 September 2014

ایسے دور کریں گھٹنے کا درد


ایسے دور کریں گھٹنے کا درد

ہندوستان میں یونانی اور آیورویدک ادویات کے ذریعہ علاج کا رواج پایا جاتا ہے۔کئی ایسی بیماریاں ہیں جنہیں گھریلو نسخوں کے ذریعہ دور کیا جا سکتا ہے ۔ زمانہ قدیم سے جڑی بوٹیوں پھلوں پھولوں اور اناج سے علاج کئے جانے کی روایت رہی ہے۔اس طرح کے علاج کو عرف عام میں نانی دادی کے نسخے بھی کہا جاتا ہے۔ ہاتھ، پیر، گردن، کمر، پیٹھ، کہنیوں، گھٹنوں اور سر میں درد ہو یا مسلسل زکام سے کوئی متاثر ہو۔ اکثر بڑی بوڑھی خواتین اپنے عجیب و غریب چٹکلوں کے ذریعہ اس کاعلاج کر دیا کرتی تھیں اور پتہ بھی نہیں چلتا تھا کہ درد کہاں گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مہندی ، ہلدی، چونا ،ارنڈی کے پتے، رائی، سرسوں کا تیل اور کلونجی ، اجوائن،ارد کی دال، سونٹھ، تل کا تیل، زیتون بہت استعمال کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی قدرت کی ان انمول نعمتوں کی اہمیت وافادیت برقرار ہے آجکل ضعیف حضرات اور خواتین گھٹنوں کے درد میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ اب تو اس تکلیف سے نوجوان بھی دوچار ہیں۔ اگر چہ گھٹنے کے اندر کوئی زخم نہیں ہوتا لیکن اندرونی حصہ میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور اوپری حصہ میں سوجن آجاتی ہے اگر آپ کو اس قسم کا درد ہے اور آپ آرتھرائٹس سے متاثر ہوں تو آپ سیدھے سادہ طریقے سے تیار کردہ اس ایورویدک ادویات کو استعمال کر سکتے ہیں جونہ صرف آپ کو تکلیف سے راحت دیں گی بلکہ گھٹنے کے افعال میں بہتری بھی لائیں گے۔ اس کے لئے مہندی کے تازہ پتوں کو پیس لیں اور اس کا ایک چمچ پیسٹ حاصل کریں۔ اس کے بعد ہلدی میںپانی ڈال کر پیس لیں اور اسے بھی ایک چمچ حاصل کریں۔ ارنڈی کا پتہ لیں اور پہلے تیار کئے گئے دونوں لیپ ملا لیں۔ پھرایک کٹورہ لیجئے اس میں ایک چمچہ تازہ مہندی کے پتوں سے تیار کردہ لیپ لیں۔ پھر ایک چمچ ہلدی کا پیسٹ اس میں ملا ئیں۔ کٹورہ میں موجودہ مہندی اور ہلدی کے پیسٹ پر چونا( پاو¿ڈر) چھڑکیں پھر ان تمام کو اچھی طرح ملا لیں اور گھٹنے پر آہستہ آہستہ لگائیں چند منٹوں تک اس مرکب کو لگاتے رہیں اور اس پر ارنڈی کاپتہ جوارنڈی کے تیل میں ڈوبا ہوا ہو رکھ کر پٹی باندھیں ۔ پٹی باندھنے کے لئے کپڑا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس طرح تین روز تک گھر میں تیار کردہ یہ دوا لگا تے رہیں پہلے دن آپ کو کچھ فرق محسوس نہیں ہوگا دوسرے دن آپ اپنے جوڑوں کو حرکت دے سکیں گے پر وفیسر ڈاکٹرچیروماملا مرلی منوہر کا جو ایوروید طریقہ علاج کے ماہر مانے جاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ گھٹنے کے درد میں مبتلا مرد و خواتین کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مہندی گھٹنے کے جوڑ میں خون کا بہاو¿ بڑھاتی ہے جس سے مریض کوبہت جلد آرام ہوتا ہے۔ جب کہ ہلدی درد شکن اور زخم دفع کر نے میں اہم رول ادا کرتی ہے چونا درد کو کھینچتا ہے بعض صورتوں میں لوگ گھٹنوں میں درد سوجن اور جلن سے کراہ اٹھتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے گھٹنے پھٹ رہے ہیں ویسے بھی ہمارے جسم کا سارا وزن گھٹنا ہی برداشت کرنے والے سب سے بڑا جوڑ ہوتے ہیں ایسے میں ان کے گھسے جانے پھٹ جانے کے بہت زیادہ امکانات رہتے ہیں۔ ان حالات میں درد و جلن کے مارے مریض کا برا حال ہو جاتا ہے ایوورویدک طریقہ علاج اپناتے ہوئے اس تکلیف سے راحت پائی جاسکتی اس کے لئے بھی مختلف اشیاءکا لیپ تیار کیا جاتا ہے۔ ایک کپ ارد کی دال پاو¿ کپ سونٹھ کا پاو¿ڈر پاو¿ کپ سفوف اوجوائن دو چمچ ہلدی پاو¿ڈر پاو¿ کپ سرسوں کے بیج کا پاو¿ڈر دو چمچ تل کا تیل اور ان تمام کا لیپ تیار کر نے کے لئے دورکار پانی ان تمام کو اچھی طرح ملاک مرکب بنالیں اور گرم لیپ تیار کر کے گرم کریں ۔ جب یہ پیسٹ (Paste) اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس جوڑ پر لگائیں جو درد اور جلن سے متاثر ہو پھر اسے 20-30منٹ تک کے لئے چھوڑدیں بعد میں گرم پانی سے دھولیں اگر درد بہت ہی زیادہ ہو تو ایسے میں آپ یہ دودن میں دو تین بار لگا سکتے ہیں اس فار مولے میں جو چیزیں استعمال کی گئی ہیں وہ فطری طور پر درد شکن اور سوزشکن ہیں اس تھراپی کو گھٹنے کے درد و جلن سے متاثرہ مرد و خواتین ایک طویل مدت تک بھی آز ما سکتے ہیں۔