Thursday, 11 September 2014
جوڑوں کا درد کیوں ہوتا ہے
جوڑوں کا درد کیوں ہوتا ہے
جوڑوں کا درد ایک تکلیف دہ بیماری ہے جو عموماً عمر رسیدہ افراد کو لاحق ہوتی ہے۔ مریضوں میں اکثریت خواتین کی ہوتی ہے۔ زیادہ عمر رسیدہ افراد جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ہر سو میں سے دس افراد اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اسے ریموٹائیڈ آرتھر آئیٹس بھی کہا جاتا ہے۔ بیماری میں جسم کے کئی جوڑ متاثر ہوتے ہیں جس سے مریض کے ہاتھ پاو ¿ں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں اور ہڈیوں میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد میں مردوں کی نسبت خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ جوڑوں کے درد کی ایک وجہ چپٹی یا مثلت نما ہڈی کا کم یا ختم ہو جانا ہوتا ہے جس کے سبب ہڈی سے ہڈی ٹکر انا شروع ہو جاتی ہے جو شدید درد کا باعث بنتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو جوڑوں کا درد لاحق ہونے کا خطر ہ پچاس فیصد تک ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو گوشت کا استعمال کم متوازن غذا اور روزانہ ورزش کرنے کی ضرورت ہے تا کہ کسی حد تک اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔
رات کو کندھوں میں درد ہونا
کندھوں میں درد وہ ہے جو اکثررات کو مطلوبہ نیند حاصل کرنے نہیں دیتا۔ جس کی وجہ سے روز مرہ کے معمولات زندگی بھی مثاثر ہونے لگتے ہیں۔ ہمارے کندھوں کی بناوٹ بڑی پیچیدہ قسم کی ہوتی ہے۔ یہ تین ہڈیوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں کم و بیش تین مسلز ہوتے ہیں۔ ان مسلز اور ہڈیوں کو جوڑ نے کے لئے ایک چیز جسے Bursal Sac کہا جاتا ہے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی کندھوں کی حرکت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتی ہے ۔ دن بھر ہمارے کندھے بہت سے اہم کام انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر دباو ¿ لازمی ہو جاتا ہے۔ پھر جب آپ رات کو سونے کے لئے لیٹتے ہیں تو ان مسلز کو آرام ملنا چاہئے اور دن بھر کی ٹینشن سے آزادی ملنی چاہئے لیکن اگر آپ کے کندھوں میں تکلیف ہو تو نہ تو یہ مسلز آرام کرپاتے ہیں نہ ہی آپ کا جسم آرام کر پاتا ہے۔
وجو ہات اور نشانیاں
اس کی اہم وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ وہ پٹھا جس کی مدد سے ہمارا ہاتھ گھومتا ہے۔ ( Rotator Cuff) کسی وجہ سے زخمی ہو گیا ہو۔ یہ چار مسلز کے گروپ پر مشتمل ہوتا ہے جو ہمارے کندھوں کو استحکام بخشتے ہیں۔ یہ کندھوں کے جوائنٹس کے دیگر فنکشنز میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مثلاً بازوو ¿ں کو اوپر اٹھا نا وغیرہ اس لئے زخمی ہونے کی وجہ بھی کندھوں میں تکلیف ممکن ہو سکتی ہے۔ یہ کسی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے گرنے یا پھر زیادہ وزن اٹھانے سے ۔ وہ اسپورٹس مین جو ریکٹ اسپورٹس سے زیادہ تعلق رکھتے ہیں وہ اس قسم کی انجری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ یہ ایک عام سی چیز سے بھی ممکن ہے مثلاً گیند تھرو کرنے سے بھی ممکن ہے ۔ سوئمنگ کرنے سے بھی یا پینٹنگ کرنے سے بھی Rotator Cuffپر دباو ¿ بڑھنے سے یہ ممکن ہو سکتی ہے۔ دیگر وجوہات میں صحت کے مسائل بھی شامل ہیں مختلف بیماریاں جس میں Bursitis Tendinits Arthritisیا کندھوں کا اتر جانا شامل ہے۔ البتہ اگر رات کو اچانک آپ کے بائیں کندھے میں تکلیف شروع ہو تو سمجھ لیں کہ یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہے۔
اس کندھے کی تکلیف میں شدت اس وقت بڑھ جاتی ہے جب آپ بستر میں اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں۔ کندھوں میں تکلیف کی صورت حال اس وقت مزید بگڑ سکتی ہے جب آپ اپنے بازو اوپر نیچے کر کے اس تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کیونکہ اگر آپ کے مسلز بری طرح متاثر ہیں تو پھر آپ کے ہاتھ اوپر اٹھانے کی وجہ سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ نہ صرف کندھوں میں بلکہ آپ کے ہاتھ اور انگلیاں بھی اس درد سے متاثر ہوتی ہیں۔
رات کو کندھوں میں تکلیف کا علاج
جب رات کو کندھوں میں درد کی وجہ سے مریض علاج کی غرض سے ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے تو سب سے پہلے وہ اسے درد کم کرنے کی دوادیتا ہے۔ ڈاکٹر مریض کو دو قسم کی دوائیاں دیتے ہیں ۔ ایک جو عارضی طور پر درد سے نجات دیتی ہے جب کہ دوسری وہ جو مریض کو سکون سے سلا سکے۔ ایکسرے اور ایم آر آئی اسکین کے ذریعہ اس بات کا چلایا جاتا ہے کہ مریض کے Rotator Cuffمیں کوئی زخم تو نہیں ہوا۔ آپ خود بھی تھوڑی سی محنت کر کے اس تکلیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً سونے سے قبل اگر آپ سمپل ایکسرسائز کر لیں تو اس تکلیف میں واضح کمی آسکتی ہے۔
جب بھی آپ رات کو کندھوں میں تکلیف محسوس کریں فالتو دباو ¿ ان پر ڈالنا بند کردیں۔ اپنے بستر پر کندھوں کو سپورٹ دینے کے لئے ایکسٹرا تکئے استعمال کریں۔