Friday 26 September 2014

امرود اور اس کے فوائد

امرود اور اس کے فوائد

گول سائزووالے اس پھل کی شکل آڑوجیسی بھی نظر آتی ہے۔ اس کا وزن 25سے لے کر 500گرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کے چھلکے کا رنگ ہرا اور گودے کا رنگ سفید ، پیلا یا گلابی ہو سکتا ہے۔ 
غدائی حقیقت 
امردو میں کاربوہائیڈریٹس ، وٹامن اے، اور جی بھر پور مقدار میں پایاجاتا ہے۔ سنتر ے کے مقابلے میں وٹامن سی اس میں پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔ امردو کے سو گرام گودے میں 86فیصد پانی ، 0.9فیصد پروٹینز، 0.1فیٹ ، 9.05فیصد کاربوہائیڈریٹس، 2.8فیصد فائبر موجود ہوتے ہیں۔ 

فوائد
کئی قسم کے انفیکشن ، عارضہ قلب، کچھ قسم کے کینسر اور سیر یبروو یسکولر آکسیڈینٹس کو روکنے کے لئے امرود کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جو س یا مربے کے طور پر اس کا استعمال چھوٹے بچوں میں ڈائریا کا علاج کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
ڈائریا کے معاملات میں امرود کے درخت کی چھال میں استعمال کی جاتی ہے کیونکہ اس کا غذائی قیمت بہت زیادہ ہے۔ عرق کے طور پر اس کے پتوں کا استعمال ایک ورمیسائیڈ کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔ اس سے غرارے بھی کئے جاتے ہیں جن سے مسوڑھوں اور منہ کے کسی بھی قسم کے درد کا علاج ہوتا ہے۔ اس عرق کا استعمال زخموں ، السر اور جلد کی عام انفیکشنز کے علاج میں بھی ہو سکتا ہے۔
پھیپھڑوں کی جکڑن اور عام فلوسے ہونے والے گلے کے درد کے لئے تازہ امرود کا جوس اور آم کے جوس کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال تھوڑی تھوڑی مقدار میں کریں۔
امردو کھجلی ، بہرے پن، پیٹ درد اور ٹانگوں کے کھنچاو ¿ کے علاج کے لئے بھی عمدہ ہے۔
نروس سسٹم سے منسلک بیماریوں سے بچنے کے لئے امردو کی چھال اور جڑ کو صحت مندانہ دوائی کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اسے پکانے کے بعد مسلسل اس کا استعمال کیا جانا چاہئے۔
یورک ایسڈ کی بڑھتی سطح کو کم کرنے کے لئے ایک لٹرپانی میں2یا3پکے ہوئے امردو پکائیں۔ انہیں چار گھنٹے پڑا رہنے دیں اور 3ماہ مسلسل روزانہ اس کا استعمال کریں۔
گھٹیا اور جوڑوں کا درد
2پکے ہوئے امردو کو ایک گلاس پانی میں اس وقت تک ابالےں جب تک پانی آدھانہ رہ جائے ۔ اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور ہر روز ناشتے سے پہلے پئیں۔
بلڈسرکولیشن
روزانہ تازہ امرود کے جوس کا ایک کپ پیئں۔ کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے روزانہ 4یا5امردو کھانے سے بہت مدد ملتی ہے۔