Wednesday 24 September 2014

دہی کے فوائد

دہی کے فوائد
دہی کی لسی بناکر پینے سےمعدے کی تیزابیت دور ہوتی ہے السر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔اسی طرح سے ٹائفائڈ کے مریضوں کے لسی کا پینا انتہائی مفید ہے۔لسی بہترین جراثیم کش ہے پیٹ میں جاتے ہی امرض پیدا کرنے والے جراثیم کو مغلوب کرلیتی ہے۔لسی میں کیلشیم،میگنیشیم،پروٹین،نمکیات ،فاسورس،سلفر،سوڈیم وغیرہ اجزاء وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو گوشت اور ہڈیوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔دہی کے مقابلہ لسی زود ہضم ہےاور معاون ہضم ہے جس کی غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔انتڑیوں میں دوران خون کو تیز کرتی ہے۔اور انتڑیاں غلیظ و فاسد مادوں سے صاف ہوجاتی ہیں۔
جدید ریسرچ کے مطابق جو حضرات پیٹ کے مختلف عوارض میں مبتلا ہیں،یا آنتوںکاانفیکشن ہے ان کے لیے تازہ دہی کی لسی نعمت غیر مترقبہ ہے،جیسا کہ اوپر مذکور ہوا انسانی معدے اور آنتوں میں جو جراثیم پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آنتوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں،ایسے جرثیم کے لیے دہی جڑاثیم کش دوا کے دور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔تازہ دہی کی لسی مقوی دماغ ہے دماغ کی خشکی دور کرتی ہے،اور دماغی کام کرنے والوں کو از سر نو کام کرنے لیے انرجی پیدا کرتی ہے تکان دور کرتی ہے،اعصابی کمزوری دور کرتی ہے،نگاہ کو طاقت پہنچاتی ہے،بالوں کی جڑوں کو مظبوط کرتی ہے سر کی خشکی دور کرتی ہےاور قبل از وقت بالوں کو سفید ہونے سے روکتی ہےگرمی کے موسم میں دہی کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنا چاہئے۔تازہ دہی کی لسی جگر معدہ اور فساد خون کے مختلف عوارض میں مفید ہےجب موسم سخت گرم ہو ایسے میں تازہ لسی بہت مفید ہے جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے اور پیاس کو تسکین پہنچاتی ہےاور جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہے