Thursday, 11 September 2014
برسات میں بیماریوں سے بچیں
برسات میں بیماریوں سے بچیں
مون سون کے موسم کو اگر چہ رومانٹک اور خوشگوار سمجھا جاتا ہے لیکن یہ اپنے ساتھ کئی بیماریاںلےکر آتا ہے۔ اس موسم میںلوگ سب سے زیادہ بیمار پڑتے ہیں۔ آپ مانسون کا مزہ بھی تبھی لے سکتے ہیں جب آپ پوری طرح سے فٹ ہوں۔ برسات کے دنوں میں اگر غذامیں تھوڑی سی بھی لاپروائی برتی جائے تو صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لئے بارش کی پھو ہاروں کا پورا لطف لینے کےلئے غذا میں احتیاط برتنا بہت ضروری ہے۔
٭بریک فاسٹ میں بلیک یا گرین ٹی کے ساتھ پوہا، اُپما، اڈلی، خشک ٹوسٹ یا پراٹھے لے سکتے ہیں۔
٭لنچ میں تلے بھنے کھانے کی بجائے دال اور سبزی کے ساتھ سبزیاں اور روٹی لیں۔
٭ ڈنر میں دال ،چپاتی اور سبزی لیں،
اس غیر محفوظ موسم میں فوڈ پلان یا ڈائٹ چارٹ بنانا بیحد ضروری ہے۔ ٭ثابت اناج جیسے جو ، جئی، باجرا جیسے اناج ایسے موسم کے لئے موزوں ہیں۔٭انار، سیب، آم ، آلو بخارہ وغیرہ موسمی پھل ضرور لیں۔ ان سے آپ کو ضروری غذائیت ملے گی۔ ٭ اس موسم میں گرم سوپ پینا بہت مزیدار لگتا ہے۔ ٭ رات کو دودھ ضرورلیں۔ اس میں ہلدی ملا کر پینے سے پیٹ اور چمڑی دونوں صحتمند رہیں گے۔
٭ برسات میں گرما گرم پکوڑے، سموسے کھانے کو دل ضرور کرتا ہے لیکن ان سے دوری رہنے میں ہی آپ کی بھلائی ہے۔ ٭ اگر آپ کھانے کی شوقین ہیں تو گھر پر ہی صاف ستھرے طریقے سے بنی چیزیں کھائیں۔ اس موسم میں سڑکوں پر کیچڑ اور گندگی کا انباررہتا ہے۔ ایسے میں سڑک کے کنارے ملنے والی کھانے پینے کی چیزوں سے دور رہیں۔ ٭ دہی سے بنی چیزوں کا استعمال بھی اس موسم میں کم کریں تو بہتر ہے۔ ٭ تیز نمک والی خوراک یا اچار جیسی کھٹی چیزوں کا استعمال نہ کریں۔ ٭ کالرا، ہپاٹائٹس، ڈائیرا اور ٹائیفائڈ جیسی بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے ہوتی ہیں۔ اس لئے پانی کو ابال کر ہی پئیں جس سے پانی میں موجود جراثیم ختم ہو جائیں۔ آم زیادہ نہ کھائیں کیونکہ زیادہ آم کھانے سے دانے نکل سکتے ہیں۔
٭ دال ، سبزیاں اور کم چربی پر مشتمل غذا کھائیں اڑد، ارہر، چولا وغیرہ دالیں کم کھائیں۔ ٭ لیموں پانی پئیں٭ بارش میں جسم میں وات یعنی وایوکا اضافہ ہوتا ہے۔ مانسون میں عمل انہضام سست رفتاری سے کام کرتا ہے۔ اس لئے ہلکے او ر جلدی ہضم ہونے والے کھانے کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ٭ برسات کے موسم میں ماحول میں کافی نمی رہتی ہے جس کی وجہ سے پیاس کم لگتی ہے لیکن پھر بھی پانی ضرور پئیں۔ ٭ پھل اور سبزیوں کو دھو کر ہی کھائیں۔