Sunday, 14 September 2014

وزن گھٹانا ہے تو....


وزن گھٹانا ہے تو....

کیا آپ کا وزن کئی قسم کی ڈائٹ پلاننگ کے باجود بڑھتا ہی جا رہاہے ؟ آپ کے کھانے کے علاوہ یہ مسئلہ آپ کی عام صحت سے زیادہ منسلک ہے۔ یہاں کچھ ایسے مشورے دیے جارہے ہیں جو بڑھ رہے وزن کے مسئلے سے نمٹنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ زیادہ نیند کی ضرورت 
اگر آپ اچھی طرح سوتی نہیں تو جسم کے ہارمون محور صحیح طریقے سے کام نہیں کرتے۔ اس سے آپ کی تحول کے نظام پر اثر پڑتا ہے اور نتیجے میں وزن بڑھنے لگتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ اچھی نیند نہیں لے رہی ہوں تو آپ کا جسم عام طو ر پر کھانے کو پچاتا نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیند نہ آنے سے متاثر لوگ رات بھر مشروبات یا کافی کا استعمال کرتے رہتے ہیں جس سے مسئلہ اور بدتر ہو جاتا ہے۔
حل : صحیح وقت پر سونا اور بیدار ہونا آپ کا معمول ہوناچاہئے۔ ہفتہ کے اواخر میں بھی اس پر عمل کریں۔ دوپہر 4بجے کے بعد کیفین کی مقدار کو بند کردیں۔ اپنے بیڈروم میں آئی فون یا ٹی وی دیکھنے سے بچیں۔ اس کی بجائے آپ سونے سے پہلے تھوڑا پڑھ سکتی ہیں۔
ڈپریشن کا مسئلہ
یہاں مسئلہ دو طرح کا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کا کھانے کے ساتھ ایک جذباتی تعلق ہوتا ہے۔ اس لئے جب وہ ڈپریشن میں ہوتے ہیں تو وہ زیادہ کھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اینٹی ڈسپریسینٹسد دوائیں بھی بھوک کو بڑھاتی ہیں۔ جب لوگ دوا کھاکر خوش ہوتے ہیں تو وہ دوائیوں کا شکر یہ کرتے ہیں اور زیادہ کھانے لگتے ہیں۔
حل : اہم بات یہ ہے کہ بھوک کے بڑھنے کو غلط اشیائے خوردنی کے استعمال کے بہانے کے طور پر نہ لیں۔ اس کی بجائے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمیشہ صحت مندانہ اسنیکس جیسے پھلوں اور میوو¿ں کا استعمال کیا جائے۔ اگر آپ کو لگے کہ آپ کی دوا آپ کے وزن بڑھنے کی وجہ ہے تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں جو آپ کو اس کا متبادل تجویز کرسکے۔
تھائیرائیڈ کا قصور
ہائپوتھائیرائیڈ ازم یا ایک کم سر گرم تھا ئیرائیڈ ہاضمے کے نظام کو سست کر دیتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں میں وزن تبھی بڑھتا ہے جب تھائیرائیڈ کی جانچ نہیں ہوپاتی۔ علاج کے ساتھ ہارمونس میں تو ازن آتا ہے اور وزن جلد ہی عام ہو جاتا ہے۔
حل : ہائپوتھائیرائیڈ ازم علامات میں تھکاوٹ، قبض، درد، روکھی چمڑی، بے جان بال اور ٹھنڈ لگنا وغیرہ شامل ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی علامت آپ کو محسوس ہو تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں اور خون کی جانچ کروائیں ۔
رات کے وقت کھانا
جائزوں سے یہ پتہ چلا ہے کہ جو لوگ دوسروں کی طرح ہی کیلور یز کا استعمال کرتے ہیں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایسا وہ سونے سے 2یا 3گھنٹے پہلے کرتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے زیادہ بڑھتا ہے جو کافی پہلے کھانا کھا لیتے ہیں۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ جسم کو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ آپ فعال نہیں ہیں۔ اس طرح یہ کیلوریز کو فیٹ میں تبدیل کر کے ذخیرہ کر لیتا ہے۔ جسم کی طرف سے ذخیرہ کی گئی یہ فیٹ کو توانائی میں تبدیل کرنے کے لئے زیادہ وقت لگتا ہے۔
حل :اپنا اہم کھانا دو پہر کے وقت ہی کھالیں اور اس کے بعد شام کے وقت ہلکا کھانا کھائیں۔ یہ کھانا سونے سے کم سے کم تین گھنٹے پہلے کر لیا جانا چاہئے ۔ جیسے جیسے سورج غروب ہوتا ہے ویسے کھانے کو ہضم کرنے کی جسم کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
کاربوہائیڈریٹس کا استعمال کم کرنا
ہم سب جانتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لئے ہمیں بیلنس فوڈ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم میں سے زیادہ تر کا خیال ہے کہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال کم کرنے سے وزن میں انتہائی کٹوتی کی جا سکتی ہے۔ پھر بھی جب آپ اپنی ڈائٹ میں سے کچھ کم کرتی ہیں تو آپ کا جسم اس کی طلب کرنے لگتا ہے۔ کاربوئیڈریٹس جسم کے لئے اہم بلڈنگ بلاکس ہیں جو توانائی پیدا کرتے ہیں۔
حل: صحت کاربوہائیڈریٹس جیسے اناج،بریڈ ، روٹی اور بھورے چاولوں کا استعمال کریں جن کھانوں میں یہ نہیں ہوں ان کے استعمال سے بچیں ۔