Friday 26 September 2014

لیموں کے صحت کے لیے فوائد

لیموں کے صحت کے لیے فوائد
 
لیموں ایشیاء کا یک چھوٹا سا سدا بہار درخت ہے اس پر پیلے رنگ کا پھل لگتا ہے۔ پھلوں کا رس، گودا، اور چھیل، خاص طور پر کھانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لیموں کی ابتداء کب ہوئی یہ ایک راز ہے۔ مگر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ لیموں سب سے پہلے جنوبی بھارت، شمالی، برما، اور چین میں اُگا۔ لیموں کے جینیاتی نژاد کے مطالعے نے رپورٹ دی ہے کہ یہ کھٹے اورینج اور سٹرون کے درمیان ایک ہائبرڈ ہے۔ لیموں کے بہت سے فوائد ہیں جو ہم برسوں سے جانتے ہیں۔ لیموں کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک اینٹی وائرل،جراثیم کش اور مدافعتی نظام میں اضافہ کرتا ہے۔ لیموں کے صحت کے لیے فوائد وٹامن سی، وٹامن بی، فاسفورس، پروٹین، اور کاربوہائڈریٹ کی اس میں موجودگی کی وجہ سے ہیں۔

لیموں کے صحت کے لیے فوائد

قبض:
لیوں کے رس سے بد ہضمی اور قبض سے متعلق مسائل کو ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ لیموں خون کو صاف کرنے اور صفائی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ لیموں آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور آپ کے معدہ کو صاف رکھتا ہے۔ اپنے کھانے میں دو تین قطرے شامل کیجیئے (خیال رکھیے کہ لیموں دودہ کے ساتھ استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہوتا) اس سے ہاضمے میں مدد ملے گی۔

بلڈ پریشر:
لیموں کا رس پینا دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر، چکر آنا، متلی،وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے۔ کیونکہ یہ دماغ اور جسم کو سکون فراہم کرتا ہے۔ یہ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کو کم کر دیتا ہے۔

جلنے سے پڑنے والے داغ دھبے:
اگر لیموں کا رس جلی گئی جگہ کے داغ دھبوں پر لگایا جائے تو جلنے کے نشان ہلکے کیے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ لیموں کولنگ ایجنٹ ہے، یہ جلد پر جلن کو کم کر دیتا ہے۔

جلد کی دیکھ بھال:
لیموں سٹرک ایسڈ پر مشتمل ہوتا ہے جو مہاسوں کے علاج میں مؤثر ہو سکتا ہے۔ کھٹے پھلوں میں پایا گیا وٹامن سی صحت مند جلد کی چمک کے لیے بہت اہم ہے۔ لیموں کا رس بھی مہاسوں اور ایکزیما کے مسائل کے لئے جلد پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک اینٹی ایجنگ علاج کے طور پر کام کرتا ہے اور جھریاں اور بلیک ہیڈز کو ختم کرتا ہے۔

بخار کا علاج:
سردی لگنے اور بخار کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن لیموں ایک مفید علاج ہے۔ لیموں کا رس ایک ایسے شخص کا علاج کر سکتا ہے جو نزلہ زکام اور بخار سے متأثر ہو۔ یہ پسینے میں اضافہ کر کے بخار کو توڑنے میں مدد دیتا ہے۔

دانتوں کی حفاظت:
لیموں کا جوس دانتوں کی دیکھ بھال میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر تازہ لیموں کا رس دانت کے دررد سے متاثرہ علاقوں میں لگایا جائے تو اس سے درد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مسوڑھوں پر لیموں کا رس ملنے سے خون نکلنے کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ منہ کی بدبو اور مسوڑھوں سے متعلقہ دیگر مسائل کے علاج میں بھی مدد دیتا ہے۔

تھکن میں مؤثر:
لیموں کے تیل میں دماغ کی سرگرمیوں کو متحرک رکھنے کی بھی خصوصیت ہوتی ہے۔ جب بھی آپ بغیر کسی وجہ کے تھکاوٹ محسوس کر رہے ہوں یا توجہ مرکوز نہ کر پا رہے ہوں،لیموں کے تیل کے چار قطرے ایک پانی سے بھرے آرموتھراپی لیمپ میں شامل کریں۔

سانس کے عوارض:
لیموں کی مدد سے سانس سے متعلقہ عوارض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ سانس کے مسائل اور دمہ کے امراض میں مدد ملتی ہے۔ لیموں، وٹامن سی کا ایک امیر ماخذ ہونے کے ناطے، سانس کے عوارض کے ساتھ نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔

اختتام:
لیموں ساری انسانیت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ لیموں میں 5 سے 6 فیصد سٹرک ایسڈ ہوتا ہے جسکی وجہ سے یہ ترش ذائقے کا ہوتا ہے۔ لیموں کے مخصوص ذائقے کی بدولت کھانوں اور مشروبات جیسا کہ لیمونیڈ بنانے کا اہم جزو ہے۔ ایک ماہ کے لئے صبح میں لیموں کا رس ایک گرم کپ پانی میں ڈال کر استعمال کرنے سے آپ سارا دن مستعد رہ سکتے ہیں